تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",kiRA" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",kiRA" کے متعقلہ نتائج
کِیرا
(کاشت کاری) بوائی کا ایک طریقہ، جس میں ایک آدمی آگے آگے کھیت میں ہل چلاتا ہے اور دوسرا اس کے پیچھے ہل سے بنائی گئی لکیر میں ہاتھ سے بیچ گراتا جاتا ہے
ہَر کِرا نِیست اَدَب لائقِ صُحبَت نَبُوَد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل)جس شخص میں ادب نہیں وہ صحبت کے لائق نہیں یعنی بے ادب آدمی کی صحبت سے گریز کرو
ہَر کِرا صَبر نِیست حِکمَت نِیست
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل)جس شخص میں صبر نہیں اس میں عقل نہیں ہوتی ، بے صبر آدمی سوچ سمجھ کے کام نہیں کر سکتا
دیکھا کَرے
(کلمۂ تمنا): کسی چیز کی تعریف میں کہتے ہیں، مطلب یہ ہے کہ جس کے دیکھنےسے کبھی جی سیر نہ ہو.
چِڑْیا کَرے خونچا چَڑا کَرے نوچا
بیوی بیچاری تو تھوڑا تھوڑا کرکے جمع کرتی ہے میاں اڑا ڈالتے ہیں ؛ کمزور کی نسبت زبردست سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے.
بَید کَرے بَیدائی، چَنْگا کَرے خدائی
آدمی اپنی طرف سے تدبیر کرتا رہے اب رہی کامیابی سو وہ خدا کے ہاتھ ہے
لَڑنی رات کَرے بِچَھڑنی رات نَہ کَرے
محبوب کے ساتھ لڑائی بھی جدائی سے بہتر ہے (دعائیہ فقرہ لڑائی جھگڑے کے موقع پر مستعمل)
عشق یا کرے امیر یا کرے فقیر
عشق ہر ایک کے بس کا نہیں ہے، امیر یا فقیر ہی اس کو نبھا سکتے ہیں کیونکہ دونوں کو کوئی فکر نہیں ہوتی
پَڑوس چھوڑ پِیت کَرے
بدمعاش آدمی کے متعلق کہتے ہیں چون٘کہ اسے ہمسائے اچھی طرح جانتے ہیں وہ اس سے دوستی پیدا نہیں کرتے تو اسے دور کے لوگوں سے دوستی پیدا کرنی پڑتی ہے
بَید کَرے بَیدائی چَنْگا کَرے خُدا ہی
آدمی اپنی طرف سے تدبیر کرتا رہے اب رہی کامیابی سو وہ خدا کے ہاتھ ہے
بَید کَرے بَیدائی، چَنْگا کَرے اِلٰہی
آدمی اپنی طرف سے تدبیر کرتا رہے اب رہی کامیابی سو وہ خدا کے ہاتھ ہے
فَضْل کَرے تو چُھٹّیاں عَدْل کَرے تو لُٹّیاں
خدا اگر مہربانی کرے تو گناہ کی سزا سے بچیں گے اور اگر عدل کرے تو بندوں کو بچاؤ کی کوئی صورت نہیں
ساسَر سانْسا مَت کَرے دیکھ تَھریڑا کام، تھوڑے کو بَہْتا کَرے دین لَگے جَب رام
ساس گھبرا نہیں کہ کام مندا ہے ، جب خدا دینے کو آتا ہے تو تھوڑا بہت ہو جاتا ہے
ساسَڑ سانْسا مَت کَرے دیکھ تَھریڑا کام، تھوڑے کو بَہْتا کَرے دین لَگے جَب رام
ساس گھبرا نہیں کہ کام مندا ہے ، جب خدا دینے کو آتا ہے تو تھوڑا بہت ہو جاتا ہے
پُھوہَڑ کَرے سِنگار مانگ اِینٹوں سے پھوڑے
بیوقوف عورت کے پاس بوقت ضرورت کوئی چیز نہیں نکلتی اس لیے اسے غیر موزوں چیزیں استعمال کرنی پڑتی ہیں
بھائی بھاو کَرے تَل مارے اُوپَر چاو کَرے
ظاہر میں تو بھائی کی طرح پیار کرے اور چاہت ظاہر کرے اور باطن میں دشمنی کرے
لِکْھنا پَڑْھنا کَرے وَہی گاڑی گھوڑا چَڑھے وَہی
جو لکھتا پڑھتا ہے وہی امیر بنتا ہے ، وہی عزّت پاتا ہے.
کَرے ایک پَکْڑے جائیں سَب
ایک شخص کی برائی سے تمام قوم پرالزام عائد ہوتا ہے، تھوڑے سے بد کردار اور سبھی کے لئے مصیبت
راجا کَرے سو نیاؤ پاسَہ پَڑے تو داؤں
حاکم جو فیصلہ کرے اِنصاف کہلاتا ہے اگر بازی جِیتے تو داؤ کہلاتا ہے .
راجا کَرے سو نیاؤ پاسَہ پَڑے تو داؤ
حاکم جو فیصلہ کرے اِنصاف کہلاتا ہے اگر بازی جِیتے تو داؤ کہلاتا ہے .
دو دِل راضی تو کیا کَرے قاضی
فریقین کی رضا مندی میں حاکم دخل نہیں دے سکتا، دو شخص متفق ہوں تو تیسرا نقصان نہیں پہنچا سکتا
بی بی خَطا کَرے بانْدی پَکْڑی جائے
بڑے کی خطا پر چھوٹے کی کم بختی یعنی بڑا غلطی کرے اور چھوٹا پکڑا جائے
کوئی کام کَرے دام سے، ہم دام کریں کام سے
کوئی روپے کے ذریعے روپیہ کماتا ہے اور ہم کام کر کے کماتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔