تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سوپ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سوپ" کے متعقلہ نتائج
سُوپ
اناج پھٹکنے اور صاف کرنے کا ظرف جو عام طور سے سرکی یا بان٘س کی تِیلیوں سے بنایا جاتا ہے جس میں پیچھے کی طرف ایک سار اور دائیں ڈھلوان کگر ہوتی ہے ، آگے کا حصّہ پھٹکی ہوئی چیز کا کُوڑا نِکالنے کے لیے کُھلا رہتا ہے ؛ چھاج ، غلہ افشاں ، چاولی .
سَوپورْیَہ
ہوا میں چھوڑنے کی آتشبازی جس میں بارود کی بہت سی پوریں ہوتی ہیں اور شتابہ دکھانے سے اس کے پھٹنے کے بعد چنگاریاں ہوا میں پھولوں کی طرح نظر آتی ہیں
سُوپ تو سُوپ چَھلنی بھی بولی جس میں بَہَتَّر چھید
ادنیٰ، پست یا مُبتذل آدمی کے دخل در معقولات کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، بے داغ چال چلن والا اگر شیخی بگھارے تو بجا ہے، عیبی کو زبان کھولنے سے پہلے اپنے عیبوں کو دیکھ لینا چاہیے
سُوپ بولے سو بولے، چَلنی بھی بولے جِس میں بَہَتّر چھید
بے عیب اور عیب دار یا بد اور نیک کا مقابلہ بے معنی ہوتا ہے
سُوپ بولے سو بولے، چَھلنی بھی بولے جِس میں بَہَتّر سو چھید
بے عیب اور عیب دار یا بد اور نیک کا مقابلہ بے معنی ہوتا ہے
سُوپ تو سُوپ ہَنسے چَھلنی بھی ہَنسے جِس میں بَہَتَّر چھید
رک : سُوپ بولے تو بولے چھلنی کیا بولے الخ .
سُوپ بولے تو بولے چَھلنی بھی کیا بولے جِس میں بَہَتّر چھید
بے عیب اور عیب دار یا بد اور نیک کا مقابلہ بے معنی ہوتا ہے
سُوپ کے اُتارے سے ناؤ ہَلْکی نَہیں ہوتی
بہت سے ان٘بار میں سے تھوڑا سَا کم ہوجانے سے ان٘بار نہیں گھٹتا .
سَو پُولے کاٹے وہ بھی بَرابَر ، ہَزار کاٹے وہ بھی بَرابَر
جہاں محنت کی کچھ قدر نہین ہو وہاں کہتے ہیں.
مُجھی دے سوپ تو ہاتھوں پُھونْک
خود غرض آدمی کے متعلق کہتے ہیں کہ اسے اپنے کام سے کام ہوتا ہے دوسرے کی تکلیف کی پروا نہیں ہوتی
جَگ سُوپ
تھرماس جگ یا مرتبان وغیرہ میں محفوظ کی ہوئی یخنی جو عام طور سے چوبیس گھنٹے تک محفوظ رہ سکتی ہے
چَلْنی دوسے سُوپ کو جِس میں بَہَتَّر چھید
جس میں خود نقص ہو وہ دوسروں میں کیا نقص نکالے، اپنے بڑے عیب کو نہ دیکھ کر دوسروں کے معمولی عیب کو دیکھنا
چَھلْنی کیا کَہے سوپ کو کہ جِس میں نو سَو چھید
بے عمل انسان کے متعلق کہتے ہیں جو دوسروں کو نصیحت کرتا ہو اور خوب عیوب میں مبتلا ہو.
مجھے دے سوپ تو ہاتھوں پھونک
خود غرض آدمی کے متعلق کہتے ہیں کہ اسے اپنے کام سے کام ہوتا ہے دوسرے کی تکلیف کی پروا نہیں ہوتی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔