تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سُوپ" کے متعقلہ نتائج

سُوپ

اناج پھٹکنے اور صاف کرنے کا ظرف جو عام طور سے سرکی یا بان٘س کی تِیلیوں سے بنایا جاتا ہے جس میں پیچھے کی طرف ایک سار اور دائیں ڈھلوان کگر ہوتی ہے ، آگے کا حصّہ پھٹکی ہوئی چیز کا کُوڑا نِکالنے کے لیے کُھلا رہتا ہے ؛ چھاج ، غلہ افشاں ، چاولی .

سُوپْلی

معمولی چھاج .

سُوپَھل

مبارک ، بابرکت .

سُوپ کے اُتارے سے ناؤ ہَلْکی نَہیں ہوتی

بہت سے ان٘بار میں سے تھوڑا سَا کم ہوجانے سے ان٘بار نہیں گھٹتا .

سُوپ وِکاری

بخنی و شوربا .

سُوپ تو سُوپ چَھلنی بھی بولی جس میں بَہَتَّر چھید

ادنیٰ، پست یا مُبتذل آدمی کے دخل در معقولات کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، بے داغ چال چلن والا اگر شیخی بگھارے تو بجا ہے، عیبی کو زبان کھولنے سے پہلے اپنے عیبوں کو دیکھ لینا چاہیے

سُوپ بولے تو بولے چَھلنی بھی کیا بولے جِس میں بَہَتّر چھید

بے عیب اور عیب دار یا بد اور نیک کا مقابلہ بے معنی ہوتا ہے

سُوپ سی ڈاڑھی

گھنی اور چوڑی داڑھی (جو چھاتی پر چھا جائے).

سُوپ تو سُوپ ہَنسے چَھلنی بھی ہَنسے جِس میں بَہَتَّر چھید

رک : سُوپ بولے تو بولے چھلنی کیا بولے الخ .

واشِن٘گ سُوپ

کپڑے ، برتن وغیرہ دھونے کا صابن ۔

جَگ سُوپ

تھرماس جگ یا مرتبان وغیرہ میں محفوظ کی ہوئی یخنی جو عام طور سے چوبیس گھنٹے تک محفوظ رہ سکتی ہے

چِینی سُوپ

خا ص طریقے سے بنائی ہوئی یخنی جو لوگ شوق سے پیتے ہیں .

نَہ سُوپ دُوسے جوگ، نَہ چَھلنی سَراہے جوگ

سب چیزیں نکمی ہیں، سب خراب ہیں، سب عیبی ہیں لہٰذا کوئی کسی کو نہ الزام دے اور نہ ہی کسی کی تعریف کرے

اَپْنا سُوپ مجھے دے تُو ہاتھوں پَچھوڑ

اپنی چیز دے کر خود محتاج ہو گئے

چَھلنی دوسے سُوپ کو جس میں بَہَتّر چھید

جس میں خود نقص ہو وہ دوسروں میں کیا نقص نکالے، اپنے بڑے عیب کو نہ دیکھ کر دوسروں کے معمولی عیب کو دیکھنا

اردو، انگلش اور ہندی میں سُوپ کے معانیدیکھیے

سُوپ

suupसूप

وزن : 21

سُوپ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • اناج پھٹکنے اور صاف کرنے کا ظرف جو عام طور سے سرکی یا بان٘س کی تِیلیوں سے بنایا جاتا ہے جس میں پیچھے کی طرف ایک سار اور دائیں ڈھلوان کگر ہوتی ہے ، آگے کا حصّہ پھٹکی ہوئی چیز کا کُوڑا نِکالنے کے لیے کُھلا رہتا ہے ؛ چھاج ، غلہ افشاں ، چاولی .
  • پانی سین٘چنے کا ڈول یا ٹوکرا (چمڑے یا کسی موٹے کپڑے وغیرہ کا بنا ہوا) ، کپڑے یا سن کی جھاڑو جس سے جہاز کے ڈک وغیرہ صاف کِیے جاتے ہیں .
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of suup

Noun, Masculine

  • winnowing tray made of reeds or pleated leaves

सूप के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक प्रकार की छपी हुई चादर
  • अनाज फटकने के लिए बाँस एवं सरकंडे की तीलियों से बना एक पात्र; छाज।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سُوپ)

نام

ای-میل

تبصرہ

سُوپ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words