تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شرعی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"شرعی" کے متعقلہ نتائج
شَرْعی قَسَم
قانون فقہ کے مطابق قسم جو حاکم شرع کے نزدیک معتبر ہے، وہ قسم جو لفظ اللہ پر ,, و ،، اور ,, ب ،، کے اضافہ کے ساتھ کھائی جائے، وہ قسم جو قانون اسلام کے مطابق کھائی جائے .
شَرْعی حِیلَہ
وہ بہانہ یا حیلہ جس سے دینی نقطہ نظر سے کام کا جواز یا عدم جواز پیدا کیا جائے. کام کے جواز کی بناوٹی دلیل، کسی دینی فریضے سے جان بچانے کی بھونڈی ترکیب .
شَرْعی داڑھی
ایسی داڑھی جو شریعت کے مطابق ہو یعنی اس کی لمبائی کم از کم ایک مٹھی ہو، مٹھی بھر لمبی ڈاڑھی.
شَرْعی پاجاما
ایک خاص بناوٹ کا ٹخنوں سے اونچا پاجامہ جس میں شلوار کی طرح کلی پڑتی ہے مگر اس کا گھیرکم ہوتا ہے.
شَرْعی پائِجامَہ
ایک خاص بناوٹ کا ٹخنوں سے اونچا پاجامہ جس میں شلوار کی طرح کلی پڑتی ہے مگر اس کا گھیرکم ہوتا ہے.
حِیلَۂ شَرْعی
(فِقہ) جب شرعی حُدود میں کسی مقصد کا حصول ممکن نہ ہوتا ہو تو اس کی ایسی تدبیر یا حیلہ نکالا جاتا جس کے ذریعے احکام کے عمل اور اس کے لازمی نتائج سے بچ نکلنے کی صُورت نکل آئے ، یعنی خلاف ورزی بھی نظر نہ آئے اور تکلیف شرعی سے بچنے کا پہلو بھی نکل آئے
عَیبِ شَرْعی
شرعی عیب ، وہ عیب جو شریعت میں مذکور ہوں ، گھوڑوں کے پانچ عیوب کو پنج عیب شرعی کہتے ہیں ، گھوڑوں کا عیب.
نِظامِ شَرعی
وہ نظام جو شرع کے حکم سے متعلق ہو ، دین ِمحمدی کا نظام ، شرعی نظام ، شریعت کے احکامات پر مبنی نظام ۔
مَجازِ شَرعی
اگر اہل شریعت و مذہب کسی لفظ کو دوسرے معنی میں کسی مناسبت کی وجہ سے استعمال کریں تو وہ مجاز شرعی کہلاتا ہے
مَہْرِ شَرعی
(فقہ) وہ مہر جو شرع محمدی کے مطابق ہو اور مرد کے مقدور پر منحصر ہو، اس کی کم سے کم مقدار آئمہ فقہ کے نزدیک مختلف ہے اور زیادہ سے زیادہ اتنا جس کے ادا کرنے پر مرد کو قدرت حاصل ہو
مَنقُولِ شَرَعی
(منطق) شرع کا روایت کردہ ، شرع میں بیان کیا ہوا (جیسے الصلوٰۃ ، پہلے دعا کے معنی میں تھا اور اب ارکان مخصوصہ میں مستعمل ہے) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔