تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لنگر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"لنگر" کے متعقلہ نتائج
لَنگَر
لوہے کا ایک نوک دار وزن جو بحری جہاز میں رسّے یا زنجیر سے باندھ کر رکھا جاتا ہے اور جہاں جہاز ٹھہرانا ہو وہاں اسے سمندر میں گرا دیتے ہیں نیز وہ وزنی پتّھر جسے چھوٹی کشتیوں کو کھڑا کرنے کے لیے رسّے سے باندھ کر سمندر میں لٹکا دیتے ہیں
لَنگَر رَسّا
(معماری) وہ رسّا جو لٹکن پلوں کی تعمیر میں لنگرانداز جہاز کے لنگر کے زور اور زاویے کے مطابق باندھا جاتا ہے .
لَنگَر خانَہ
ایسی خانقاہ یا امام باڑہ جہاں کھانا بٹتا ہے، وہ جگہ جہاں روزانہ محتاجوں، فقیروں، مسافروں اور مسکینوں کے لیے کھانا تقسیم ہو، محتاج خانہ جہاں غریبوں کو کھانا کھلایا جائے، خیرات خانہ
لَنگَر کے ہاتھ
(کُشتی) مکدروں کی ایک خاص ورزش جس میں مکدروں کو سر کے گرد گُھمانے کے بعد سیدھا کرکے ہاتھ ناف تک (جو رومالی باندھنے کی حد ہوتی ہے) اُتار لاتے ہیں .
لَنگر لنگوٹ
لنگوٹی یا کاچھا جو پہلوان ورزش اور کشتی کے وقت پہنتے ہیں، پہلوانی لنگوٹ، پہلوانوں کا لنگوٹ
لَنگَر دار
پاٹ دار یا چوڑے پھل کی تلوار وغیرہ، بھاری، وزنی، سنگین (خصوصاً تیغ کی صفت کے صور پر مستعمل)
لَنگَر ٹُوٹْنا
بحری جہاز کی آہنی زنجیر کا ٹوٹنا جس سے وہ بندھا ہوا ہو نیز بے سہارا ہونا ، بے آسرا ہونا .
لَنگَر بَنانا
جہاز کو اپنی جگہ قائم و برقرار رکھنے کے لیے ایسی وزنی شے کا لٹکانا جس سے جہاز اپنی جگہ ٹھہرا رہے ؛ سہارا بنانا ، آسرا بنانا ، مدد دینا ، اپنی جگہ قائم رکھنا .
لَنگَر اُٹھانا
جہاز یا کشتی کے لنگر کو پانی سے نکالنا، کشتی یا جہاز کا رسّا کھول کر اُسے آگے چلانا، جہاز یا کشتی روانہ کرنا، کشتی کا روانہ ہونا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔