تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لَنگَر" کے متعقلہ نتائج

لَنگَر

لوہے کا ایک نوک دار وزن جو بحری جہاز میں رسّے یا زنجیر سے باندھ کر رکھا جاتا ہے اور جہاں جہاز ٹھہرانا ہو وہاں اسے سمندر میں گرا دیتے ہیں نیز وہ وزنی پتّھر جسے چھوٹی کشتیوں کو کھڑا کرنے کے لیے رسّے سے باندھ کر سمندر میں لٹکا دیتے ہیں

لَنگَر لَنگوٹَہ

رک : لنگر لنگوٹ .

لَنگَر خانَہ

ایسی خانقاہ یا امام باڑہ جہاں کھانا بٹتا ہے، وہ جگہ جہاں روزانہ محتاجوں، فقیروں، مسافروں اور مسکینوں کے لیے کھانا تقسیم ہو، محتاج خانہ جہاں غریبوں کو کھانا کھلایا جائے، خیرات خانہ

لَنگَر کے ہاتھ

(کُشتی) مکدروں کی ایک خاص ورزش جس میں مکدروں کو سر کے گرد گُھمانے کے بعد سیدھا کرکے ہاتھ ناف تک (جو رومالی باندھنے کی حد ہوتی ہے) اُتار لاتے ہیں .

لَنگَر پَر ہونا

جہاز یا کشتی کا لنگر ڈالے ہونا

لَنگَر جاری ہونا

لنگر جاری کرنا (رک) کا لازم ، خیرات بٹنا ، مفت کھانا تقسیم ہونا .

لَنگَر جاری رَہنا

لنگر جاری رکھنا (رک) کا لازم ، سدا برت بٹنا ، خیرات تقسیم ہوتی رہنا .

لَنگَراہَٹ

رک : لنگڑاہٹ .

لَنگَر قائِم ہونا

اپنی جگہ پر جمنا ، جم کر کھڑا ہونا ، پیتراجما کر ڈٹ جانا .

لَنگَر اَنْداز ہونا

تکمیل پانا ، مکمل ہونا .

لَنگَر دار

پاٹ دار یا چوڑے پھل کی تلوار وغیرہ، بھاری، وزنی، سنگین (خصوصاً تیغ کی صفت کے صور پر مستعمل)

لَنگَر دینا

پیروں کو زمین پر جما کر کھڑا ہونا .

لَنگَر رَسّا

(معماری) وہ رسّا جو لٹکن پلوں کی تعمیر میں لنگرانداز جہاز کے لنگر کے زور اور زاویے کے مطابق باندھا جاتا ہے .

لَنگَرْوا

اوباش ، شوخ چشم ، ڈھیٹ ، بے شرم ، بے غیرت ، جسے لاج نہ آئے (گیتوں میں مستعمل) .

لَنگَر پَڑنا

زیر بار ہونا ، بوجھ پڑنا .

لَنگَر بَٹْنا

مستقل کھانا بٹتے رہنا ، ہمیشہ کھانے کی تقسیم جاری رہنا ، روزمرّہ کھانا تقسیم ہونا .

لَنگَر مارْنا

دباؤ ڈالنا ، پان٘و جمانا ، ثابت قدم رہنا .

لَنگَر اَنْداز

سمندر یا دریا میں ٹھہرا ہوا، ٹھہرنا، رکنا

لَنگَر جَمْنا

لنگر جمانا (رک) کا لازم .

لَنگَر بَنْنا

لنگر بنانا (رک) کا لازم ، سہارا ہونا .

لَنگَر کَسْنا

(کُشتی) مقابلے یا کُشتی کے لیے ڈٹ جانا ، خم ٹھوک کر میدان میں اترنا .

لَنگَر ٹُوٹْنا

بحری جہاز کی آہنی زنجیر کا ٹوٹنا جس سے وہ بندھا ہوا ہو نیز بے سہارا ہونا ، بے آسرا ہونا .

لَنگَر بَنانا

جہاز کو اپنی جگہ قائم و برقرار رکھنے کے لیے ایسی وزنی شے کا لٹکانا جس سے جہاز اپنی جگہ ٹھہرا رہے ؛ سہارا بنانا ، آسرا بنانا ، مدد دینا ، اپنی جگہ قائم رکھنا .

لَنگَر اُٹھانا

جہاز یا کشتی کے لنگر کو پانی سے نکالنا، کشتی یا جہاز کا رسّا کھول کر اُسے آگے چلانا، جہاز یا کشتی روانہ کرنا، کشتی کا روانہ ہونا

لَنگَر چھوڑنا

بحری جہاز یا کشتی کا ٹھیرانا ، لنگر ڈالنا .

لَنگَر کھولْنا

لنگر اُٹھا کے کشتی یا جہاز کو چلنے دینا ، لہروں کے سپرد کردینا .

لَنگَر جَمانا

(کُشتی) پہلوان کا ایسا جم کر کھڑا ہونا کہ اس کا حریف اسے اپنی جگہ سے ہلا نہ سکے .

لَنگَر کا بوجھ

(کنایۃً) بہت وزنی .

لَنگَر کِھینچْنا

لنگر کھولنا تاکہ جہاز یا کشتی روانہ ہو سکے ، لنگر اٹھانا .

لَنگَر اُکَھڑَنا

لنگر اُکھاڑنا (رک) کا لازم ، وزنی چیز کا جن٘بش میں آنا.

لَنگَر اُکھیڑْنا

کشتی میں مقابل کے دان٘و سے خود کو بچالینا ، پہلوں کے دان٘و کو روک لگا دینا .

لَنگَر اُٹْھوانا

جہاز کا روانہ کرنا ، جہاز کو کنارے سے ہٹانا.

لَنگَر لَنگوٹا

لنگوئی یا کاچھا جو پہلوان ورزش اور کُشتی کے وقت پہنتے ہیں .

لَنگَر کا ٹُکْڑا

خیرات میں بٹنے والی روٹی کا ٹکڑا، خیرات کا کھانا، بھیک

لَنگَر دار دیگ

وزنی اور نہایت بڑی دیگ جس میں لنگر پکایا جاتا ہے .

لَنگَر کاٹ دینا

رک : لنگرانداز ہونے سے روک دینا ، لنگراندازی میں مزاحم ہونا .

لَنگَر سَنبھالْنا

بوجھ سہارنا یا سنبھالنا

لَنگَر جاری کَرْنا

خیرات تقسیم کرنا، خیرات خانہ کھولنا، سدا برت بانٹنا

لَنگَر اَنْداز کَرْنا

روکنا ، ٹھہرانا (ساحل یا بندرگاہ پر) .

لَنگَر پیچ کاٹْنا

ڈور میں پتّھر کا ٹکڑا باندھ کر اور اسے اڑتی پتن٘گ کی ڈور ہر ڈال کر پیچ کاٹنا .

لَنگَر جاری رَکْھنا

خیرات تقسیم کرتے رہنا ، کھانا پکا کر بڑی مقدار میں کھانے کو بانٹتے رہنا .

لَنگَر قائِم کَرْنا

قدم جما کر کھڑا ہونا

لَنگَر لَنگوٹا کھولْنا

پہلوانی ترک کر دینا نیز اپنے فنّی مشغلے کو چھوڑ دینا یا اس سے دست بردار ہو جانا .

لَنگَر لَنگوٹا کَسْنا

کُشتی لڑنے کا جامہ پہننا ؛ کُشتی کرنے کو تیّار اور مستعد ہونا ، کُشتی لڑنے پر آمادہ ہونا .

لَنگَر لَنگوٹا باندھنا

رک : لنگر لنگوٹا کَسنا جو زیادہ مستعمل ہے .

لَنگَر لَنگوٹا آگے رَکْھنا

کسی پہلوان کی شاگردی اختیار کرنا .

لَن٘گَر اُٹْھنا

کشتی یا جہاز کا لنگر کھول کر اسے آگے چلایا جانا، جہاز یا کشتی کا روانہ ہونا

لَن٘گَر ڈالْنا

بحری جہاز کے لنگر کو پانی میں گرانا تا کہ جہاز یا کشتی کو ٹھہرایا جا سکے، کشتی کو لنگر انداز کرنا

لَن٘گَر ڈال دینا

سہارا لینا ، تکیہ کرنا نیز بھروسہ کرنا .

لَن٘گَر توڑْنا

حریف پہلوان کو زمین پر سے اٹھالینا، قوی کو مغلوب کرنا

لَن٘گَر داری

لنگر کا کھانا کھانا یا کھلانا ، لنگر جاری رکھنا .

لَن٘گَر اُکھاڑْنا

وزنی چیز کا جنبش میں لانا، ہلا ڈالنا، وزنی چیز کا ہلکا کرنا

لَن٘گَر اَفْگَن

لنگر انداز ، ٹھہرا ہوا ، رُکا ہوا.

لَن٘گَر بَنْدی

(نفسیات) ٹھہرانے یا روکنے کا عمل .

لَن٘گَر گاہ

وہ جگہ، جہاں لنگر کھول کر رکھے جائیں، کشتیوں یا جہازوں کے ٹھیرنے کی جگہ، بندرگاہ

لَن٘گَرکَرْنا

لنگرانداز ہونا، بحری جہازی یا کشتی کا ٹھہرانا، ٹھہرنا

لَوہ لَنگَر

ایک بڑی سی زنجیر جو ہاتھی کے لیے تیار کی جاتی ہے

تیغَۂِ لَنگَر دار

خمدار تلوار ، یہ تلوار بہت جمتی ہے اور اپنی جگہ سے نہیں ہلتی اس وجہ سے اس کو لنگر دار کہتے ہیں.

جَہاز کو لَنگَر کَرْنا

لن٘گر گرا کر جہاز کو ٹھہرانا.

پاوں لَنگَر میں ہونا

تکلیف یا گھبراہٹ کی وجہ سے پان٘و اٹھ نہ سکنا۔

اردو، انگلش اور ہندی میں لَنگَر کے معانیدیکھیے

لَنگَر

la.ngarलंगर

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: طبیعیات سلائی گلہ نباتیات چھری طب اخبار پہلوانی

لَنگَر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • لوہے کا ایک نوک دار وزن جو بحری جہاز میں رسّے یا زنجیر سے باندھ کر رکھا جاتا ہے اور جہاں جہاز ٹھہرانا ہو وہاں اسے سمندر میں گرا دیتے ہیں نیز وہ وزنی پتّھر جسے چھوٹی کشتیوں کو کھڑا کرنے کے لیے رسّے سے باندھ کر سمندر میں لٹکا دیتے ہیں
  • (مجازاً) پشت پناہ، محافظ، نگہبان
  • جہاز یا قافلے کا ٹھہرنا، ٹھیراؤ، قیام
  • ناگوار، ناگوارِ طبع اشیا کے لیے مستعمل
  • بوجھ، وزن
  • وزنی زنجیر (عموماً مجرموں کے پاؤں کی)
  • گھنٹے کا لٹکن، پنڈولم نیز شاقول
  • دھڑ کے نیچے کا حصّہ، کولھا، چوتڑ وغیرہ
  • پہلوانوں کے لنگوٹ کسنے کی پٹی، کپڑے کی پٹی جس کی مدد سے لنگوٹ باندھی اور کسی جاتی ہے
  • (کشتی) کشتی کا ایک داؤں جو کولھے پر کیا جاتا ہے
  • وہ سلاخ جو پیر جکڑنے کے لیے بیڑیوں میں ڈالتے ہیں نیز وہ لٹو جو پیروں میں پھنسا دیتے ہیں، وہ وزن دار آلہ جو رفتار میں مانع ہو، مراد: زنجیر
  • (گلّہ بانی) بیل یا ڈھور کے گلے میں لٹکا ہوا لکڑی کا موٹا ڈنڈا جس کا دوسرا سرا زمین پر پڑا رہتا اور ڈھور کے چلنے کے ساتھ گھسٹتا ہوا چلتا ہے، اگر ڈھور تیز قدم چلے یا بھاگنے لگے تو یہ ڈنڈا اس کی دونوں اگلی ٹانگوں کے بیچ میں اٹک کر آڑا ہو جاتا ہے اور بھاگنے نہیں دیتا، ٹھرک، چھولا، ڈیگنا
  • (فیل بانی) تھان پر ہاتھی کے پیر میں ڈالنے کی موٹی زنجیر، گج بندھن
  • (پارچہ بافی) کمان اور دھنکی کے درمیان بندھی ہوئی رسی دھنکی
  • (سلائی) کوک، شلنگا، کپڑے کی کنی موڑنے کو لگائے ہوئے لمبے ٹانکے
  • سر پر باندھنے کا مقنع نما رومال
  • ڈور میں بندھا ہوا پتھر یا اینٹ کا ٹکڑا جسے بچے آپس میں لڑاتے ہیں، لنگڑ
  • (طبیعات) پتھر یا لوہے کا ٹکڑا جو کسی چیز کا حجم معلوم کرنے کے لیے اس چیز کے ساتھ باندھ کر پانی میں ڈبویا جاتا ہے
  • رسا، ناؤ کا رسا نیز خیمہ کھڑا کرنے کا رسا
  • (پہلوانی) کشتی کے وقت کا پہلوانوں کا ستر پوش کپڑا جس سے ستر ڈھکا رہتا ہے
  • (سان گری) سان کے چاک کو گھمانے کا پٹا، جو اس کی دھری میں پڑا رہتا ہے جس کو کھینچنے یا گھمانے سے چاک گھومتا ہے، بدھی، مال
  • (نباتیات) ایک اساسی بے رنگ خلیہ جو رشتکوں کو کسی دوسری چیز سے چمٹنے میں مدد دیتا ہے
  • وہ رگ جو عضو تناسل اور مقعد کے درمیان ابھری ہوئی دکھائی دیتی ہے، سیون
  • (کاپی نویسی) کاپی کے حاشیے کے آخری کونے پر آئندہ صفحے کا پہلا کلمہ جو بطور یادداشت لکھا جاتا ہے، بوٹ، ترک، رکاب
  • (تفنگ بازی) بندوق کے گھوڑے کی کمانی کی حلقہ نما داب جس کے ہٹنے سے کمانی کی پھٹکار (اڑان) گھوڑے کی مار کا سبب ہوتی ہے، چکر، کمانی کی روک
  • تمکین، وقار
  • بھاری بھرکم پن
  • وہ کھانا جو غریبوں اور فقیروں کو کھلایا جائے، اللہ واسطے کھانا کھلانا اور بہتوں کو کھلانا
  • بڑے لوگوں کا باورچی خانہ جہاں ان کے متعلقین اور متوسلین کھانا کھاتے ہیں
  • وہ مقام جہاں سے روزانہ کھانا تقسیم کیا جاتا ہو، فقیروں، غریبوں، محتاجوں، ضرورت مندوں اور مسکینوں کے لیے روزانہ کھانا تقسیم ہونے کی جگہ، خیرات خانہ، محتاج خانہ، خانقاہ، امام بارگاہ، سدا برت، فارسی میں خانقاہ کو بھی لنگر کہتے ہیں
  • بزرگوں کے مزار کے گرد کی چار دیواری، ضریح
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of la.ngar

Noun, Masculine

  • anchor, cable, thick rope, langar, alms, public kitchen, weight, pendulum (of a clock )
  • a large iron chain; a cable; a thick rope, a hawser; a stay or rope (for supporting a tent);
  • the raphe of the perineum;
  • a plait (of a robe);
  • a long strip of cloth worn (esp. by wrestlers) round the loins with the ends passed between the thighs and tucked in behind:
  • anything massy or unwieldy; a heavy weight;
  • pendulum (of a clock);
  • victuals distributed amongst faqīrs; alms;
  • an alms-house, a public kitchen (kept by a great man for his followers and dependants);
  • a dissolute fellow, a libertine, rake;

Adjective

  • adj. Worthless, mean, vile, disliked by everybody:

लंगर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • लोहे का एक नुकीला वज़्न अर्थात भार जो समुद्री जहाज़ में रस्से या ज़ंजीर से बाँध कर रखा जाता है और जहाँ जहाज़ ठहराना हो वहाँ उसे समुद्र में गिरा देते हैं अथवा वह वज़्नी पत्थर जिसे छोटी कश्तियों को खड़ा करने के लिए रस्से से बाँध कर समुद्र में लटका देते हैं
  • (लाक्षणिक) सहायक, संरक्षक, निगहबान
  • जहाज़ या क़ाफ़िले अर्थात यात्रीदल का ठहरना, ठहराव, विश्राम
  • अच्छा न लगने वाला, स्वभाव को अप्रिय लगने वाली वस्तुओं के लिए प्रयुक्त
  • बोझ, भार
  • वज़्नी ज़ंजीर (सामान्यतः अपराधियों के पाँव की)
  • घंटे का लटकन, पेन्डुलम अथवा शाक़ूल

    विशेष - शाक़ूल= राज-मिस्त्रियों की साहौल जिससे वह दीवार की सीध नापते हैं

  • धड़ के नीचे का भाग, कूल्हा, चूतड़ इत्यादि
  • पहलवानों के लंगोट कसने की पट्टी, कपड़े की पट्टी जिसकी मदद से लंगोट बाँधी और कसी जाती है
  • (कुश्ती) कुश्ती का एक दाँव जो कूल्हे पर किया जाता है
  • वह सलाख़ जो पैर जकड़ने के लिए बेड़ियों में डालते हैं अथवा वह लट्टू जो पैरों में फँसा देते हैं, वह भारी उपकरण जो रफ़्तार अर्थात गति में बाधित हो, (अर्थात) ज़ंजीर
  • (गल्लाबानी) बैल या ढोर के गले में लटका हुआ लकड़ी का मोटा डंडा जिसका दूसरा सिरा ज़मीन पर पड़ा रहता और ढोर के चलने के साथ घिसटता हुआ चलता है, अगर ढोर तेज़ क़दम चले या भागने लगे तो यह डंडा उसकी दोनों अगली टाँगों के बीच में अटक कर आड़ा हो जाता है और भागने नहीं देता
  • (हाथी पालन) थान पर हाथी के पैर में डालने की मोटी ज़ंजीर, गज बंधन
  • (पार्चाबाफ़ी) कमान और धुनकी के बीच बँधी हुई रस्सी धुनकी
  • (सिलाई) कोक, शिलंगा, कपड़े की कन्नी मोड़ने को लगाए हुए लंबे टाँके

    विशेष - शिलंगा= (सिलाई) दूर-दूर का टांका, लंबा टांका

  • सर पर बाँधने का मिक़्ना'-नुमा रूमाल

    विशेष - मिक़्ना'= दूल्हन के ओढ़ने का महीन कपड़ा, जिस पर सेहरा रहता है, स्त्रियों के ओढ़ने की महीन चादर, ओढ़नी

  • डोर में बँधा हुआ पत्थर या ईंट का टुकड़ा जिसे बच्चे आपस में लड़ाते हैं, लंगड़
  • (भौतिक विज्ञान) पत्थर या लोहे का टुकड़ा जो किसी वस्तु का आयतन मालूम करने के लिए उस वस्तु के साथ बाँध कर पानी में डुबोया जाता है
  • रस्सा, नाव का रस्सा अथवा ख़ेमा अर्थात तंबू खड़ा करने का रस्सा
  • (पहलवानी) कुश्ती के समय का पहलवानों का सतर-पोश अर्थात गुप्तांगों को ढकने या छिपाने का कपड़ा जिससे सतर अर्थात गुप्तांग ढका रहता है
  • (सानगरी) सान के चाक को घुमाने का पट्टा, जो उसकी धुरी में पड़ा रहता है जिसको खींचने या घुमाने से चाक घूमता है, माल
  • (वनस्पतिविज्ञान) एक उगता हुआ बेरंग पौधा जो छोटी डंडी को किसी दूसरी चीज़ से चिपटने में मदद देता है
  • वह रग जो पुरुष लिंग और मलद्वार के बीच उभरी हुई दिखाई देती है, सीवन

    विशेष - सीवन= लिंग के निचले भाग में मांस या त्वचा का एक जोड़ जो अंडकोष के बीच से गुज़रता है और गुदा तक पहुँचता है

  • (कापीनवीसी) कापी के हाशिए के आख़िरी कोने पर अगले पन्ने का पहला वाक्य जो याददाश्त अर्थात स्मृति के रूप में लिखा जाता है
  • (तफ़ंगबाज़ी) बंदूक़ के घोड़े की कमानी की घेरे जैसी दाब जिसके हटने से कमानी की फटकार (उड़ान) घोड़े की मार का कारण होती है, चक्कर, कमानी की रोक
  • स्थिरता, वक़ार अर्थात प्रतिष्ठा
  • भारीभरकमपन
  • वह खाना जो ग़रीबों और फ़क़ीरों को खिलाया जाए, अल्लाह के वास्ते खाना खिलाना और बहुतों को खिलाना
  • बड़े लोगों का बावर्ची-ख़ाना अर्थात रसोई जहाँ उनके संबंधी और आश्रित जन खाना खाते हैं
  • वह जगह जहाँ से प्रतिदिन खाना बाँटा जाता हो, फ़क़ीरों, ग़रीबों, मुहताजों, ज़रूरतमंदों और निर्धनों के लिए रोज़ाना खाना बाँटने की जगह, जहाँ कंगालों और अपाहिजों को भोजन आदि दिया जाता हो, वह स्थान जहाँ ग़रीबों, निराश्रितों और विकलांगों को रखा जाता है, जहाँ उनको रोटी इत्यादि मिलती है, मुसलमान फ़क़ीरों, सूफ़ियों, साधुओं, अथवा धर्म-प्रचारकों एवं धर्मशिक्षकों के ठहरने या रहने का स्थान, आश्रम, मठ (ख़ाना-गाह का अरबीकरण ), इमाम बारगाह अर्थात इमामबाड़ा
  • साधू-संतों के मज़ार के आसपास की चारदीवारी, क़ब्र, समाधि, क़ब्र पर रखी जाने वाली ताज़िए जैसी आकृति

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لَنگَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

لَنگَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words