تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نذر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نذر" کے متعقلہ نتائج
نَذْر
تحفہ جو بڑے لوگوں یا بادشاہوں وغیرہ کی خدمت میں پیش کیا جائے نیز کوئی سرکاری جاگیر ملنے یا کوئی عہدہ سنبھالنے پر حکومت یا اس کے نمائندوں کو ادا کی جانے والی رقم
نَذرِ مُعَیَّن
وہ نذر جس کے ایفا کے لیے کوئی وقت مقرر کر لیا گیا ہو مثلا ً نذر ماننے والا کہے کہ اگر میرا کام ہو جائے تو فلانے روز میں روزہ رکھوں گا ۔
نَذرِ مُعَلَّق
وہ نذر جو کسی کام کی تکمیل سے مشروط ہو ، ایسی منّت جس کا پورا کرنا کسی کام کے انجام پانے پر منحصر ہو ۔
نَذرِ دَرگاہ
وہ زمین جو خانقاہوں یا عبادت کی جگہوں وغیرہ کے لیے مخصوص کردی جائے تاکہ اس کی آمدنی سے اس کے اخراجات پورے ہوسکیں
نَذر پَر ہاتھ رَکھنا
(لفظاً) کسی کی پیش کی ہوئی نذر کو ہاتھ سے چھونا ؛ مراد : نذر قبول کرنا ، اطاعت سے رضا مند ہونا ۔
نَذر دَستی
نذر دینے کی ایک قدیم رسم جس میں رومال میں پیسے رکھ کر اپنے ہاتھ سے کسی کی خدمت میں پیش کیے جاتے تھے ، نذر دستی اس کا قدیم سے یہ طریقہ آرہا ہے کہ رومال میں دو روپیہ ، چار روپیہ ، پانچ روپیہ حسب حوصلہ رکھ کر اپنے ہاتھوں سے بہت ہی ادب کے ساتھ ہر ایک شخص گزرانتا ہے
نَذر ماننا
منت ماننا، مراد مانگنا، کسی بات یا عہد کو اپنے اوپر واجب کرنا، عہد کرناکہ فلاں مراد پوری ہونے پر فلاں چیز بطور چڑھا وا چڑھائی جائے گی
نَذرِ نِثار
دور شاہی کا ایک منصب دار ، وہ عہدے دار جو لوگوں کی پیش کی ہوئی نذریں بادشاہ پر سے نثار یا نچھاور کرتا ہے ۔
نَذر دِکھانا
کچھ نقدی ہاتھ یا رومال پر رکھ کر کسی بادشاہ ، امیر یا حاکم رئیس وغیرہ کے سامنے پیش کرنا ، وہ ہاتھ لگاکر چھوڑ دیتے ہیں ، نذر پیش کرنا ، نذر دینا ۔
نَذر دِکھلانا
کچھ نقدی ہاتھ یا رومال پر رکھ کر کسی بادشاہ ، امیر یا حاکم رئیس وغیرہ کے سامنے پیش کرنا ، وہ ہاتھ لگاکر چھوڑ دیتے ہیں ، نذر پیش کرنا ، نذر دینا ۔
نَذر چَڑھانا
نذر پیش کرنا، تحفہ دینا، قبر یا تعزیے پر کوئی چیز بطور منّت کے چڑھانا، کوئی چیز بطور چڑھاوے کے قبر پر چڑھانا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔