تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نو" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نو" کے متعقلہ نتائج
نَو مایَہ
(طب)ریوی ٹارولی مرض ایک تحت الحاد یا مزمن مرض ہے جس میں ریوی ظواہر پائے جاتے ہیں اس کو تدرن ، آتشک ، نومایہ اور دوسری ریوی فطرتیوں سے گڈ مڈ کیا جا سکتا ہے
نور
سورج، چاند یا کسی منبع سے پیدا ہونے والی روشنی جو زمین اور اس میں موجود اشیاء پر پڑتی ہے اور ہمیں اشیاء نظر آتی ہیں ، اُجالا
نو باوہ
نیا ، تازہ ، پہلا (عموماً ہر چیز اور خصوصا ًمیوہ کے لیے مستعمل) ؛ نیز نیا پودا ، نیا اُگا ہوا درخت
نَو لَکّھا ہار
نولاکھ روپے کی قیمت کا ہار، نہایت قیمتی اور بڑھیا ہار، جو اکثر راجاؤں یا بادشاہوں کے پاس ہوتا تھا
نَو کَنکَرَہ
ایک قسم کا گھریلو کھیل جس کی بساط چلیپے یا چیرے کی شکل ہوتی ہے اس میں نو گھر ہوتے ہیں جن پر مہرے بٹھائے اور خالی گھر کو روک کر پیٹے جاتے ہیں ، نو گئی ۔
نَو مُتَّبِعِین
ڈارون کے پیروکاروں کے نظریات ِارتقا کا احیا کرنے والے لوگ (جن میں خصوصاً ویالیس Wallace اور ویزمن Weismann شامل ہیں) (Neo-Darwinians) ۔
نَو ماسَہ
ایک رسم جو حمل کے نویں مہینے میں ادا کی جاتی ہے ، سسرال والے پنجیری بنا کے تقسیم کرتے ہیں اور دلہن والے چیزیں دولھا کے گھر لے جاتے ہیں بعض جگہ نوماسا کی گود بھری جاتی ہے
نَو رات
(رک : نو مع تحتی الفاظ) آشوج صدی کی پہلی سے نویں تک کے نو رات اور دن ، ہندوؤں کا مذہبی تہوار جس میں شروع سال کی نو راتیں وہ عبادات اور پوجا میں مشغول رہتے ہیں ، دیبی پوجا کے دن ۔
نَو رُوزِ خاصَّہ
ماہِ فروردین کی چھٹی تاریخ، شاہان ایران پہلی سے چھٹی تاریخ تک جشن کیا کرتے تھے اور لوگوں کی مرادیں پوری کرتے تھے اور قیدیوں کو رہا کرتے تھے
نُورِیَّہ
نور (رک) سے منسوب یا متعلق ، نورانی ، نور والا ، نوری ؛ (تصوف) اٹھارہ عالموں میں سے ایک عالم جو نور سے متعلق یا نور سے منسوب ہے ۔
نَو روز
پارسیوں میں نئے سال (فروردین) کا پہلا دن، پارسی تقویم کے مطابق اس دن شمس حمل میں داخل ہوتا ہے (اس دن جشن منایا جاتا ہے یہ بادشاہان عجم اور یزدانیانِ ایران کے نزدیک نہایت شرف اور سعادت کا دن سمجھا جاتا تھا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔