تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ورق" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ورق" کے متعقلہ نتائج
وَرَقِ نُقرَہ
چاندی کا باریک پتر ، طب یونانی میں یہ مفرح قلب خیال کیا جاتا ہے اور بعض دواؤں میں مفرح قلب بنانے کے لیے شامل کر تے ہیں اور بعض لوگ کھانوں پر تزئین کے لیے لگاتے ہیں ۔
وَرَقِ طَعام
وہ کاغذ جس پر کسی دعوت ِطعام میں شریک ہونے والوں کی اطلاع کے لیے پیش کیے جانے والے کھانوں کے نام اور ترتیب دی ہوئی ہوتی ہے ، دعوت یا دسترخوان پر پیش کی جانے والی اشیا کے ترتیب وار نام ، کھانے کے ناموں کی فہرست (انگ : Menu)
وَرَقِ پارِینَہ
(لفظا ً) قدیم دستاویز ؛ (مجازاً) جسے فراموش کر دیا گیا ہو یا جو رفتہ رفتہ ختم ہو گیا ہو ۔
وَرَقْچَہ
(لفظاً) چھوٹا ورق ، باریک پترا ؛ (جراحی) پتے جیسی جلد یا جھلی کی باریک تہ نیز ایک پتلا جھلی نما نسیج (انگ : Lamella) ۔
وَرَقُ القَش
(نباتیات) ایک بڑا عموماً منقسم پتا جو بعض پھول نہ دینے والے پودوں اور درختوں میں لگتا ہے خصوصاً تاڑ یا کرف کی قسم کے درختوں کا پتا نیز وہ ورق نما عضو جو بعض بغیر پھول کے پودوں اور گھاس میں شاخ اور پتوں کے جوڑ پر پیدا ہوتا ہے اور جو معمولی پودوں کے پتے سے مختلف ہوتا ہے ، بعض اقسام کی کائیوں کا چھوٹے پتے جیسا شاخہ ، (انگ : Frond) ۔
وَرقِیہ
چھوٹا ورق، اشتہار، اعلان، (کنایتہ) مختصر ہدایت نامہ، مختصرغیر مجلد رسالہ، پمفلٹ (انگ : Phamphlet)
وَرَق بَردی
ایک آبی پودا جس کا تنا گہرا سبز اور اس کے سرے پر پھولے ہوئے روئیں دار پھولوں کا گچھا ہوتا ہے نیز ایک طرح کا کاغذ جو قدیم مصر میں اس آبی پودے کے ڈنٹھل سے بنایا جاتا تھا نیز اُس کاغذ پر لکھی ہوئی کوئی قدیم تحریر یا دستاویز ۔
وَرَق پَذِیر
کوئی بھی ایسا ٹھوس مادّہ جسے اگر ہتھوڑے وغیرہ سے کوٹا جائے تو وہ اپنی شکل باریک تہوں یا چادروں کی صورت میں بدل لے (لوہے ، دھاتوں اور بھرتوں وغیرہ میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے) ؛ (مجازاً) ورق بننے کی صلاحیت رکھنے والا ، ملائم ، لوچ دار ، لچکیلا (کوئی دھات ، پتھر وغیرہ) ۔
وَرَق اُلَٹْنا
کاغذ کا ورق ایک رخ سے دوسرے رخ کرنا ، صفحہ پلٹنا نیز ورق گردانی کرنا ، کسی کتاب کا شروع سے آخر تک سرسری مطالعہ کرنا ؛ ایک دور یا زمانے کا جائزہ لینا
وَرَقی سَموسَہ
پرت دار سموسا، جس میں پرت الگ الگ ہوتے ہیں یا جن کا خول روغن کی لاگ سے تہہ بہ تہہ باریک پرت دار بیل کر بنایا جاتا ہے اور جو تلنے میں کھل کر کرارے ہو جاتے ہیں
وَرَق پَذِیری
ورق پذیر (رک) کا اسم کیفیت ، تہوں یا چادروں میں تبدیل ہونے کی صلاحیت یا کیفیت نیز اس کا عمل ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔