تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چیونٹی" کے متعقلہ نتائج

چُیونٹی

حشرات الارض میں سے ایک چھوٹا سا کیڑا جس کے چھوٹے چھوٹے پیر ہوتے ہیں چیونٹی بہت تیزی سے دوڑتی ہے یہ رن٘گ میں سیاہ بھوری اور لال ہوتی ہے اس کی قوت شامہ بہت تیز ہوتی ہے

چیُونٹی چاہے ساگَر تھاہ

اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کرنے کا حوصلہ کرنا

چیونٹی کو جو موت آنی ہوتی ہے، پر نکلتے ہیں

موت کا وقت قریب آ گیا

چِیُونٹِیوں کو مَوت ہی کا ریلا بَس ہے

چِیُوْنٹِیاں

چیون٘ٹی کی جمع، تراکیب میں مستعمل

چِیُوْنٹی دَل

چیون٘ٹیوں کی فوج، مجمع، بھیڑ، کسی فارغ البال شخص کا ایسا سامان کرنا کہ جس کا انجام بربادی ہو

چِیُوْنٹی کے پَر ہونا

شامت آنا، موت کا وقت قریب آنا

چِیُوْنٹی چَلی پَراگ نَہانے

اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کرنے کی موقع پر مستعمل.

چِیُوْنٹی خور

ایک جانور جو چیون٘ٹیاں کھاتا ہے ، اس کے منھ میں ایک لمبی چون٘چ کی طرح ایک نلی ہوتی ہے اور اس میں لمبی زبان ہوتی ہے جس کو وہ جس طرف چاہتا ہے موڑ لیتا ہے اور اس پر لعاب بھی ہوتا ہے جس سے چیون٘ٹیاں وغیرہ فوراً چپک جاتی ہیں .

چیونٹی کا پر نکالنا

موت کا وقت آنا، زوال کا وقت آنا، بساط سے زیادہ کام کرنا، اپنی حد سے گزرنا، (آخر عمر میں چیون٘ٹی کے پر نکلتے ہیں)

چِیُوْنٹی کا گَھر

چیون٘ٹی کا سوراخ اور بل

چِیُوْنٹی کا بِل

چیون٘ٹی کا سوراخ اور گھر

چِیُوْنٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے

چِیُوْنٹی بھی دَبْنے پَر کاٹْتی ہے

کمزور شخص بھی تن٘گ آنے پر مقابلہ کرتا ہے

چِیُوْنٹی شیر

ایک طرح کے حشرے (یہ لمبے اور نلکی دار جبڑے رکھتے ہیں اور زمین میں گڑھے بنا کر چیون٘ٹیاں پکڑ لیتے ہیں پھر ان میں اپنے جبڑے داخل کرکے ان کا خون وغیرہ چوس لیتے ہیں) .

چیونٹی کے پر نکلے اور موت آئی

موت کا وقت قریب آ گیا

چِیُوْنٹی کے پَر نِکْلے ہیں

جب کم ظرف آدمی بہت شیخی مارتا ہے تو اس وقت کہتے ہیں یعنی شامت کے دن یا موت کا وقت قریب آگیا ہے

چِیُوْنٹی بَھرا کَباب

جھگڑے کی چیز، مصیبت کا گھر، کثیرالعیال مرد (جب کسی عورت کی شادی کسی ایسے مرد سے ہوتی ہے جس کے بال بچے ہوں تو عورتیں ایسے مرد کے بارے میں کہتی ہیں)

چِیُوْنٹی کے پَر لَگے اَب خَیر نہِیں

اپنی حد سے بڑھ گیا اب تنزل کا وقت آیا، جب چیون٘ٹی کے پر نکلتے ہیں تو اڑتی ہے اور دوسرے جانور کھا جاتے ہیں

چِیُوْنٹی کے پَر لَگْنا

شامت آنا، موت کا وقت قریب آنا

چِیُوْنٹی کی چال چَلْنا

نہایت آہستگی اور خاموشی سے چلنا

چِیُوْنٹی کے پَر نِکَلْنا

شامت آنا، موت کا وقت قریب آنا

چِیُونٹی کی طَرَح مَسَل ڈالنا

آسانی سے شکست دینا

چِیُوْنٹی کا بِل چُھپْنے کو نَہِیں مِلْتا

کسی کی مدد کی امید نہیں، سر چھپانے کو جگہ نہیں ملتی

چیونٹیاں لگنا

گرمی کی شدت یا اور کسی وجہ سے جسم میں ایک طرح کی سوزش محسوس ہونا

چِیُوْنٹی کو مَوت کا تَریڑا بَس ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے

چیُونٹی کو مُوت پَیراؤ

ادنیٰ شخص قلیل دولت میں اپھر جاتا ہے

چِیُوْنٹی مَکْڑی کا سا دِل ہونا

بہت خسیس کنجوس اور تنگ دل ہونا

چِیُوْنٹی کے اَنڈے پُھوٹْنا

چھوٹے چھوٹے سفید بال نکل آنا

چِیُوْنٹی کی آواز عَرْش تَک

مظلوم کی آواز کا اثر بہت بڑا ہوتا ہے

چِیُوْنٹی کی آواز عَرْش پَر

مظلوم کی آواز کا اثر بہت بڑا ہوتا ہے

چِیُوْنٹی کی طَرَح مَسَل دینا

آسانی سے شکست دینا

چِیُوْنٹِیاں پِھرْنا

بدن میں سنسناہٹ پیدا ہونا، سن ہونے یا کسی وجہ سے سوزش ہو جانا

چِیُونٹِیوں بَھرا کَباب

چیُونٹِیوں کے گَھر نِت ماتَم

چیونٹیاں روز مرتی ہیں، عام اور غریب آدمی کو ہمیشہ کوئی نہ کوئی مصیبت لگی ہی رہتی ہے

چِیُوْنٹِیاں رِینگْنا

بدن میں سنسناہٹ پیدا ہونا، سن ہونے یا کسی وجہ سے سوزش ہو جانا

دَبی چیونٹی بھی کاٹ کھاتی ہے

رک : دبے پر چیونٹی بھی کاٹ کھاتی ہے

لال چُیُونٹی

سُرخ چیونٹی

دَبے پَر چِیونْٹی بھی کاٹْتی ہے

عاجز آ کر کمزور بھی حملہ کر بیٹھتا ہے

دَبے تو چِیونْٹی بھی کاٹْتی ہے

عاجز آکر کمزور بھی حملہ کر بیٹھتا ہے .

آوے ہاتھی کی چال ، جاوے چِیوْنٹی کی چال

بیماری آتے دیر نہیں لگتی اور جاتی دیر میں ہے

خار دار چِیونٹی خور

(حیوانیات) وہ حیوانات جن کے جسم پر کان٘ٹے ہوتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے رین٘گنے والے کیڑوں کو شکار کر کے کھا جاتے ہیں.

پاؤں تَلے کی چیُونْٹی

پانو تَلے کی چِیونٹی

نہایت کمزور اور بے بس وجود ، حقیر یا حد درجہ عاجز.

پاوں تَلے کی چِیونٹی بھی دشْمن ہونا

حالات بگڑنے کی صورت میں معمولی یا کمزور آدمی تک کا مخالف بن جانا.

پاوں کی چِیونٹی تَک دُشْمَن ہو جانا

ادنیٰ اور حقیر (ملازم نوکر وغیرہ) کا مخالفت پر آمادہ ہو جانا.

جَب چیونٹی کے مَرنے کے دِن قرِیب آتے ہَیں تو اُس کے پَر نِکَلْتے ہَیں

آدمی خود اپنی مصیبت کو دعوت دیتا ہے ، ایسا کام کرنے کے موقع پر بولتے ہیں جس کا انجام خرابی ہو.

آتی ہے ہاتھی کے پاؤں جاتی ہے چیونٹی کے پاؤں

بیماری کے آنے میں دیر نہیں لگتی ہے، اور جاتی آہستہ آہستہ ہے

آتا ہے ہاتھی کے منہ، جاتا ہے چیوْنْٹی کے منہ

بیماری کے آنے میں دیر نہیں لگتی ہے مگر جاتی آہستہ آہستہ ہے

پانوکی چِیونٹی کیا اُونچے سے گِرے گی

صاحب منصب تو بے توقیر ہو سکتا ہے جو خود ذلیل ہو وہ کیا ذلیل ہو گا.

پاؤں کی چِیونْٹی کیا اُونْچے سے گِرے گی

۔ (عو) مثل۔ بے حقیقت کو کیا عروج حاصل ہوا۔ (فقرہ) یہ بھی دنیا کی بات ہے جس کو خدا عروج دیتا ہے اسی کو گراتا ہے موئی پاؤں کی چیونٹی کیا اونچے سے گرے گی۔

دِیمَک کے داںت، سانپ کے پاؤں اَور چِیُونٹی کی ناک کِس نے دیکھی

یہ چیزیں ظاہراً معدوم ہیں مگر کام اینسا دیتی ہیں کہ جن جانوروں کے دان٘ت پاؤں اور ناک ظاہر ہوتے ہیں ، ان سے ایسا بن نہیں آتا.

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone