تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گلم" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"گلم" کے متعقلہ نتائج
گُلَم
وہ سختی جو پیشانی یا سر پر کسی چوٹ سے پیدا ہو جاتی ہے، وہ سختی جو سر یا ماتھے پر چوٹ سے آجاتی ہے، کٹھور سوجن (چوٹ کے نتیجے میں)، گومڑا
گُل میخ
چوڑے پھل کی کیل جو نعل بندی کے لیے استعمال ہوتی ہے اور دروازے کے کواڑ وغیرہ میں لگائی جاتی ہے، پھُلَّی دار کیل
گُل مُہْرا
(معماری) سائباں یا کھپریل کی روکار میں مہرک کے کونوں پر لٹکواں جڑے ہوئے گل دار بنے ہوئے کھونٹے ، مہرک .
گِلِ مِصْری
(طِب) ایک مٹّی جو خشکی اور قبض پیدا کرتی ہے ، چپکنے والی چیز ہے خون کے دستوں کو روکتی ہے .
گُل مہندی
ایک درخت کے پھول کا نام، سرخ، گلابی، نیلگوں مختلف قسم کا ہوتا ہے، اس کا پودا پھول دار، نہایت خوبصورت اور پتّے باریک لمبے اور نازک ہوتے ہیں اور بیج دانۂ الائچی سے مشابہ سیاہی مائل ہوتے ہیں
گُلِ مَہْتاب
ایک پھول جو سینگی کے مشابہ ہوتا ہے، سفید اور ملائم ہوتا ہے، اس کی بیل اپنے جوار کو درخت وغیرہ پر لپٹ کر اوپر چڑھتی ہے، پتّے سیم کے پتّوں کے مشابہ ہوتے ہیں، یہ پھول چاندنی رات میں کِھلتا ہے، گل چاندنی
گُلِ مُشْکِیں
گل نرگس یا یہ معلوم ہوتا تھا کہ گل مشکی کے تختے میں سونے موتیوں کا ہزارہ چھوٹ رہا ہے .
گِلِ مُصْطَگی
(طب) ایک قسم کی مٹّی جو آگ سے جلے ہوئے زخم پر لگانے پر مفید ہے ، زخم کا گوشت پیدا کرتی ہے .
گِلِ مُخْتُوم
سُرخ رنگ کی چکنی مٹّی جس کی ٹکیاں بنی ہوئی ملتی ہیں ، جو مفرح اور مقوّی قلب ہے اس کو مختوم اس لیے کہتے ہیں کہ اتنی نرم اور لطیف ہے کہ جلد مہر کو قبول کرلیتی ہے اور اس میں فوراً نقش ہو جاتا ہے .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔