تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"یہاں" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"یہاں" کے متعقلہ نتائج
یَہاں سَب کان پَکَڑتے ہَیں
یہاں سب کا سر تسلیم خم ہے، اس جگہ کسی کی استادی نہیں چلتی، یہاں کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا، اس جگہ سب عاجز ہیں
یَہاں کُچھ نال تو نَہیں گَڑی
یہاں تم پیدا تو نہیں ہوئے جو اس قدر دعویٰ اور استحقاق جتاتے ہو یعنی یہ جگہ کوئی وطن مولد تو نہیں کہ چھوٹ نہ سکے ؛ جہاں سینگ سمائیں گے چلے جائیں گے
یَہاں فَرِشتے کے پَر جَلتے ہیں
یعنی یہاں کوئی نہیں آ سکتا، اس جگہ کسی کی رسائی اور پہنچ نہیں ہے، یہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا
یَہاں کُچھ نال تو نَہیں گَڑا
یہاں تم پیدا تو نہیں ہوئے جو اس قدر دعویٰ اور استحقاق جتاتے ہو یعنی یہ جگہ کوئی وطن مولد تو نہیں کہ چھوٹ نہ سکے ؛ جہاں سینگ سمائیں گے چلے جائیں گے
یَہاں حَضرَت جِبْرائِیل کے بھی پَر جَلتے ہیں
یہاں تک ہی رسائی تھی (معراج کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے ، حضرت جبرائیلؑ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ہمراہ تھے ایک موقع پر جا کے انہوں نے کہا کہ وہ اس سے آگے نہیں جاسکتے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم آگے تنہا روانہ ہوئے)
یَہاں تو گویا اُن کی نال گَڑی ہُوئی ہے
کسی جگہ سے کسی کو بہت اُنس ہو بار بار آئے توکہتے ہیں جس جگہ بچہ کی نال گاڑی جاتی ہے کہتے ہیں اس جگہ سے ایک لگاؤ ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔