تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"बरी" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"बरी" کے متعقلہ نتائج
ڈال بَری
(کاشت کاری) تازہ پھلوں سے بھری چنگیز جو فصل پر بہ طور نذرانہ مالک کو پیش کی جائے یا شادی بیاہ کی تقریب میں دی جائے.
سَلِیم بَری
(پارچہ بافی) خیمے بنانے کا موٹی قِسم کا کپڑا جو نواحِ بمبئی میں مقامی طور پر دنگری یا ڈنگری شمالی ہند میں گاڑھا اور دکن میں کھادی کہلاتا ہے ۔
رَس بَری
اوسط درجے کے بیر کے برابر پتّیوں کے غِلاف سے ڈھکا ہوا پیپلی کے مزے کا ایک پھل جس کو انگریزی میں راسپ بری کہتے ہیں توڑنے پر اس کے اندر سے رس کی دھار اور گُودے میں محفوظ چھوٹے چھوٹے بِیج نکلتے ہیں.
بیٹے کی بَری بازار میں کَھڑی
بیٹے کی شادی کے لیے جس سامان کی ضرورت ہوتی ہے وہ بڑی آسانی سے اور بہت جلد مہیا ہوسکتا ہے (اس کی تیاری میں لڑکی کے جہیز کی طرح وقت نہیں لگتا)
نَہ ہر کہ چَہرَہ بَر اَفروخت، دِل بَری دانَد
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ہر شخص جو اپنا چہرہ چمکائے ، دلبری نہیں جانتا ، کسی باکمال کی سی شکل بنا لینا آسان ہے مگر کمال پیدا کرنا مشکل ہے ، خوبصورتی اور چیز ہے ناز و ادا و کرشمہ اور چیز ہے
نَمبَری قُفل
(قفل سازی) اعلیٰ قسم کا کنجی دار قفل ، ایسا قفل جس میں کھٹکا (جو قفل کے کھلنے بند ہونے کا باعث ہوتا ہے) آگے بڑھایا اور پیچھے ہٹایا جاتا ہے اس پرزے کو انگریزی میں لیور کہتے ہیں ، یہ پرزے تعداد میں ایک سے لے کر پانچ ، چھ تک ہوتے ہیں اُن کی زیادتی قفل کی عمدگی سمجھی جاتی ہے ، ایسے قفل سوائے اصلی کنجی کے دوسری کنجی سے نہیں کھلتے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔