تلاش شدہ نتائج
"लहर-लहर" کے متعقلہ نتائج
لَہْر
پانی کا وہ سلسلہ جو ہوا کی تحریک سے سطحِ آب پر نمودار ہوتا ہے، موج، ہلکورا
سَمَنْدَر لَہْر
(تزئین لباس) لہریا ، پانی کی لہر کی شکل کا چھاپا یا چھپائی.
سُکھ لَہْر
خوشی کی موج ، ترن٘گ ، وجد ، کیفیّت ۔
مَوج لَہر
لہریے دار بُنا ہوا ریشمیں کپڑا
لَہْر بَہَْر
خوش اقبالی، خوشحالی، آسودہ حالی، (دولت وغیرہ کی) افراط
طُولی لَہْر
(طبیعیات) روشنی ، حرارت یا آواز وغیرہ کی وہ موج جس میں واسطے کے ذرّات اُسی سمت میں آگے پیچھے حرکت کرتے ہیں جس سمت میں موج بڑھتی ہے.
نازُک لَہر
دھان پان سا ، نہایت کمزور اور ُدبلا پتلا ، چھریرے جسم کا ۔
ریڈِیائِی لَہَر
بے تار برقی موجِ تمّوج جو ایک ٹرانسمیٹر سے پیدا کی جائیں.
سُہاگ لَہْر
موافق ہوا ؛ خُوشگوار ہوا ، نسیم ؛ (کناہۃً) ، خُوشی کا زمانہ.
لَہْر چال
لہریا چال ، لہر جیسا اندازِ خرام .
کاگ لَہْر
رک : کاگ جنگھا ، ایک روئیدگی ۔
لَہْر چھُوٹنا
شہوت کا زور ہونا، چل اٹھنا، جماع کو جی چاہنا
ہَوائی لَہر
ریڈیو کی نشریات کی لہر ، ریڈیائی لہر ۔
لَہْر چَڑْھنا
پانی کا اتنے زور پر ہونا کہ موج ساحل کے اُوپر آجائے
لَہْر دَوڑْنا
کسی کیفیت کا نفوذ کر جانا ، رو آنا.
لَہْر دَوڑانا
کسی کیفیت کا نفوذ کرانا ، جوش ، اُمنگ وغیرہ پیدا کرنا.
خُوشی کی لَہَر
Euphoria, feeling of great joy, excitement.
لَہْر میں آنا
وجد میں جھومنا ، بے خود ہونا ؛ لہرانا.
مَمتا کی لَہْر
(اولاد کے لیے) شفقت کا جوش و جذبہ ۔
جی میں لَہَر آنا
دل میں یکایک خیال پیدا ہونا.
دِل میں لَہَر اُٹْھنا
امنگ پیدا ہونا ، آرزو پیدا ہونا .
دِل میں لَہَرْ آنا
امنگ پیدا ہونا ، جی چاہنا .
لَہْر جانا
(مُرغ بازی) لڑائی میں مُرغ کا حریف کی مار کھا کر چکرا جانا ، تَھرّا اُٹھنا.
لَہْر آنا
سانپ کے زہر کے اثر سے لہرانے لگنا ، زہر کے اثر سے پیچ و تاب کھانا نیز لہرانے کی کیفیت پیدا ہونا.
لَہْر اُٹْھنا
موج آنا، تموّج ہونا، ارتعاش پیدا ہونا
لَہْر لینا
دریا کا موج مارنا، موجزن ہونا، نیز لہرانا
لَہْر کھانا
لہرانا ، لچکنا ، خم کھانا.
لَہْر پَھیلْنا
رک : لہر دوڑنا جو زیادہ مستعمل ہے.
نازُک لَہر ، پادے زَہر
دُبلے پتلے آدمی کی بسیار خوری کے موقعے پر بولتے ہیں
مَسَرَّت کی لَہْر دَوڑْنا
کالے کی سی لَہر آنا
کبھی کبھی جنون کی کیفیت آنا، سان٘پ کی طرح لہرا کے چلنا .
لَہْر بَہْر آ رَہی ہے
بڑی عیش اور خوشی میں گزرتی ہے.
لَہْر بَہْر کَر رَہی ہے
بڑی عیش اور خوشی میں گزرتی ہے.
سانپ کے کاٹے کی لَہْر آنا
مارگزیدہ کا کبھی کبھی جُن٘بِش میں آنا.
سَب چِیز کی لَہْر بَہْر ہے
کسی چیز کی کمی نہیں سب کُچھ موجود ہے .
لَہْر آ جانا
یک بارگی خیال آنا ، دھیان بندھنا ، ٹھننا ، خیال پیدا ہونا.
لَہْر پَر آنا
لہر آنا ، موج میں آنا ، طبیعت جولانی پر ہونا.
لَہْر پَیدا ہونا
کسی کیفیت کا وارد ہونا ، نفوذ کرنا.
نَئِی لَہَر آنا
ردّ و بدل ہونا ، تبدیلی آنا ۔
لَہْر بَہْر ہونا
کسی چیز کی کمی نہ ہونا، سامان عیش کی کثرت اور افراط ہونا
کالے کے کاٹے کی لَہر آنا
کالے سان٘پ کے کاٹنے سے ایک خاص کیفیت پیدا ہونا .
نَئِی لَہَر پَیدا کَرنا
تبدیلی لانا ، جدت اختیار کرنا ؛ نئی بات یا طور طریقہ پیدا کرنا ، نیا ولولہ پیدا کرنا ۔
لَہْر بَہْر ہو جانا
خوشی و خُرسندی کا حاصل ہوجانا ؛ کام بن جانا ؛ اقبال یاور ہوجانا نیز (دولت وغیرہ کی) افراط ہونا ، ریل پیل ہونا.
مارا لَہر نَہ لے
رک : مارا پانی نہ مانگے .
ایک آنکھ میں لَہْر بَہْر ایک آنکھ میں خُدا کا قَہْر
ایک اولاد یا عزیز کے ساتھ محبت شفقت اور دوسرے سے بے توجہی یا نفرت