تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"हाथी" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"हाथी" کے متعقلہ نتائج
ہاتھی
خشکی کا سب سے بڑا جانور، جس کی سونڈ ہوتی ہے اور سونڈ کے دونوں جانب سفید سینگ نما دانت ہوتے ہیں، جو نہایت قیمتی ہوتے ہیں (مگر کھانے کے کام نہیں آتے)
ہاتھی سِیل
ایک قسم کا دریائی بچھڑا یا سگ ماہی جو ڈیل ڈول اور وزن میں ہاتھی سے بھی بڑا ہوتا ہے اس کے جسم کا طول بیس تا تیس فٹ اور چوڑائی تقریباً سولہ فٹ ہوتی ہے
ہاتھی دانْت
ہاتھی کے تقریباً ہاتھ ڈیڑھ ہاتھ بڑے دانت جو ٹھوس مضبوط اور چمکیلے ہوتے ہیں اور جس سے مختلف قسم کی سجاوٹ کی چیزیں بنائی جاتی ہیں (یہ دانت محض دکھانے کے ہوتے ہیں) دندانِ فیل، عاج
ہاتھی سُونڈی
small plant with dark green leaves, and flowers resembling elephant's trunk, Heliotropium indicum
ہاتھی سا
رک : ہاتھی جیسا ، ہاتھی کی طرح کا ، ہاتھی کی مانند ؛ (کنایتہ) بڑا اور جسیم ، نہایت قوی اور مضبوط ، بڑے ڈیل ڈول کا نیز بے ڈول ۔
ہاتھی چِنگھاڑ
(موسیقی) ایک تان، جس میں آواز بہت تیز چنگھاڑ کے مانند معلوم ہوتی ہے (اُستاد علی بخش سے منسوب ہے)
ہاتھی کے دانت بٹھانا
ناممکن بات کرنا؛ نوجوان کو تعلیم دینا؛ جو بات امکان سے باہر ہو اس میں کوشش کرنا نیز بوڑھے توتے کو پڑھانا؛ حیوان کو سدھانا
ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالے
بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے
ہاتھی جُھول پائِنْچَہ
شلوار اور پتلون کے پانچے جو ہاتھی کے پانو کی طرح بڑا گھیر رکھتے ہیں، کھلا پائنچہ
ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھال سَکتا ہے
بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے
ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اُٹھاتا ہے
بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے
ہاتھی پِھرے گاؤں گاؤں جِس کا ہاتھی اُس کا ناؤں
ہاتھی کہیں بھی جائے لوگ یہی کہیں گے کہ فلاں کا ہاتھی ہے۔ یعنی جس کی چیز ہو اسی کا نام ہوتا ہے، اصل شے مالک ہی کی ہوا کرتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔