تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".kom" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".kom" کے متعقلہ نتائج
قُم
۱. اُٹھ کھڑا ہو ، اُٹھ بیٹھ ؛ جی اُٹھ ، کلمہ قُم باِذْنِ اللہ کا پہلا لفظ ( حضرت عیسیٰ السلام مُردے کو زندہ کرتے وقت یہ کلمہ کہا کرتے تھے یعنی اللہ کے حکم سے کھڑا ہوجا ) .
قُم بِاِذنِ اللہ
اللہ کے حکم سے کھڑا ہوجا، خدا کے حکم سے جی اُٹھ (حضرت عیسیٰ السلام مردوں کو یہ کلمہ کہہ کر زندہ کیا کرتے تھے)
قَومی شاعِر
قوم کا مقبول و ممتاز شاعر ، قومی جذبے سے سرشار شاعر ، وہ شاعر جس کی شاعری میں قوم کی محبت ، خوشحالی اور ترقی کا ذکر ہو.
قَومِ عاد
حضرت ہود علیہ السلام کی قوم ، عرب کے قدیم قبائل ، ایک بت پرست قوم جس کی اصلاح کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت ہود علیہ السلام کو مبعوث کیا مگر انہوں ںے خدا کے پیغمبر کو جھٹلایا اور ہدایت قبول کرنے سے انکار کردیا جس پر خدا نے ان پر اپنا عذاب نازل کیا چنانچہ ایک ہفتہ تک تیز ہوا اور شدید طوفان میں یہ قوم تہہ و بالا ہو کر رہ گئی.
کُمہار کا گَدھا جِس کے چُوتَڑْ پَر مِٹّی دیکھے اُس کے پِیچھے دَوڑے
جیسی عادت پڑ جائے ویسا ہی ہوتا ہے
قَومی زَبان
وہ زبان جو سرکاری طور پر کسی قوم کی زبان قرار دی جائے اور جو ملک میں ہر جگہ سمجھی اور بولی جائے ، قوم یا ملک کی مشترک بولی.
قُمْرِیاں
بوتر یا فاختہ کی قسم کا ایک طوق دار پرند جس کی آواز بہت گونج دار ہوتی ہے، یہ عام طور پر سفید مائل یعنی خاکستری رنگ کا ہوتا ہے، شعرأ اسے سرو کا عاشق قرار دیتے ہیں، مشہور پرند جس کی بولی کو کُوکُو کہا جاتا ہے اور حق سِرّۂ سے تعبیر کیا جاتا ہے
کُنبے والے کے چاروں پَلّے کِیچَڑ میں ہَیں
کنبے والا ہمیشہ پریشانیوں میں گھرا رہتا ہے، کنبے والے کو ہمیشہ کوئی نہ مصیبت لگی رہتی ہے
قَومی تَحْوِیل
حکومت کے حوالے ہونا ، حکومت کی سپردگی میں ہونا ، سرکاری انتظام ، قبضہ یا تسلّط (نجی انتظام کے برخلاف).
کُمہار کَہْنے سے گَدھے پَر نَہِیں چَڑھتا
اپنی خوشی سے تو کام کرنا مگر کہنے سے نہ کرنا ، ضدّی آدمی سے مراد ہے جو کسی کے کہے سے کوئی کام نہ کرے .
کُمھار کَہْنے سے گَدھے پَر نَہِیں چَڑْھتا
۔مثل۔ جب کوئی شخص لوگوں کے کہنے سننے سےکام نہکرے اور پھر مجبوری سے اُس کو وہ کام کرنا پڑے، اس موقع پر بولتے ہیں۔
قَمَع
(حیاتیات) قیفی ساخت ؛ جسم کی یا حلق کی کوئی قیف نما نالی ، سانس کی نالی جو پھیپھڑوں تک جاتی ہے .
کُمہار کا گَدھا جِنہیں کے چُوتَڑْ مِٹّی دیکھے، تِنہیں کے پِیچھے دَوڑے
جیسی عادت پڑ جائے ویسا ہی ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔