تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".mqam" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".mqam" کے متعقلہ نتائج
مَقامِ عَیش مَیَسَّر نَمی شَوَد بے رَنج
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) آرام کی جگہ بغیر تکلیف اٹھائے نہیں ملتی ، تکلیف کے بغیر راحت نہیں ملتی
مَقامِ اِشاعَت
(کتب خانہ) وہ جگہ جہاں سے کوئی اخبار ، رسالہ یاکتاب وغیرہ شائع ہو اس جگہ کا نام پتہ ۔
مَقامِ صَمَدِیَّت
(تصوف) راہ سلوک کی وہ منزل جس میں پہنچ کر سالک کھانا پینا چھوڑ دیتا اور باوجود استعمال ہر روزہ کے ملبوسات اس کے چرکیں نہیں ہوتے
مَقامِ صَدر
مجلس میں وہ جگہ جہاں سب سے بڑے آدمی کو بٹھایا جائے (ایسی جگہ پر قالین وغیرہ بچھا کر تکیے لگا دیتے ہیں یا اچھی مرصع کرسی بچھا دیتے ہیں)، نمایاں جگہ
مَقامی وَقت
کسی جگہ کا وہ وقت جو طلوع و غروب آفتاب کی مناسبت سے مقرر کیا گیا ہو، کسی جگہ کا رائج وقت
مَقامِ رُوح
(فلسفہ) وہ بحث جس میں کہا گیا ہے کہ رُوح مستد ہے یا غیر مستد اور جسم میں نہ ہونے کی صورت میں اس کا کوئی محل و مقام بھی ہے یا نہیں
مَقامِ قُدس
(تصوف) قرب ِالٰہی کی وہ منزل جہاں عیش و نشاط و سرور کے سوا کچھ نہیں کلام مجید میں ہے ’’فی مقعد صدق عند ملیک مقتدر‘‘ یعنی مقام قدس میں بادشاہ مقتدر یعنی صاحب ِقدرت کے نزدیک
مَقامِ مَحمُود
پسندیدہ مقام ؛ مراد : اعلیٰ و ارفع مقام ، مرتبہء شفاعت جس کا وعدہ خدائے تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا ۔
مَقامی تَعطِیل
وہ چھٹی جو پورے ملک میں نہ ہو بلکہ کسی شہر یا علاقے کے بعض مقامی یا صوبائی دفتروں میں ہو
مَقامی خَبْریں
(صحافت) کسی خاص جگہ شہر یا صوبے کے متعلق خبریں، اس شہر کے متعلق خبریں جہاں سے کوئی اخبار نکلتا ہے، علاقائی خبریں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔