تلاش شدہ نتائج
"khashaa" کے متعقلہ نتائج
خَشَاب
لکڑیاں بیچنے والا، لکڑ ہارا
خُوشا
خوش حال، اچھا حال، بہت اچھا، بہت خوب
خوشی
مسرت، سرور، خرمی، شادمانی، انبساط، نشاط، شادی
خُشُوع
کسی کے سامنے خوف و ہیبت کے ساتھ ساکن اور پست ہونا، گڑگڑانا، عاجزی، فروتنی (عام طورپر خضوع کے ساتھ)
خَشی
سُوکھی لکڑی، خُشک پودا، جھاڑ جھنکاڑ
خاشی
خوف کھانے والا، ڈرپوک، بُزدل، خائف
خاشِع
عاجزی کرنے والا، اطاعت کرنے والا
خِشاش
زمین کے کِیڑے کی ایک قِسم
خوشی سے اُچَھل پَڑْنا
حد درجہ خُوش ہونا ۔ خُوشی سے پھولے نہ سمانا ۔
خُوشی کے مارے اُچَھل پَڑْنا
بے اختیار اظہار مسرت کرنا ۔
خُوشی کا مَوقَع
کوئی واقعہ جس پر خوشی کی جائے، شادی
خوشی سے بَغْلیں بَجانا
بہت زیادہ مسرت و شادمانی کا اظہار کرنا ۔
خوشی میں اُمَنڈ جانا
خوشی سے بے قابو ہو جانا ۔
خوشی دِلانا
مسرّت و شادمانی عطا کرنا ۔
خُوشِی کے مارے باچھیں کُھل جانا
بہت خوش ہونا، بے حد خوش ہونا، خوشی میں بہت ہنسنا
خُوشی سے
نہایت اشتیاق کے ساتھ سر وچشم رضامندی سے، مشتاقانہ
خوشی کَرْنا
خُوشی منانا ، مسرُور ہونا ، شاد و خُرّم ہونا ۔
خوشی ہونا
ادائیگی فرض سے مطمئن ہونا ۔
خُوشی سے پَیرَہَن میں نَہ سَمانا
وفور مسّرت کے باعث بے قابو ہو جانا ، بیحد خُوش ہونا ۔
خُوشی مَنانا
تقریب برپا کرنا، مسرت کا اظہار کرنا، خوش ہونا، شادی منانا
خوشی ٹَپَکْنا
مُسرّت آشکار ہونا ، خُوشی ظاہر ہونا ۔
خوشی کے لوگ
وہ لوگ جو مزے اڑانے کی بساط رکھتے ہیں ، امیر لوگ یا مسخرے ، بھان٘ڈ ، طوائفیں .
خوشی کا رونا
فرطِ مسرّت سے آنکھوں کی اشکباری ، وفور جذبات سے آنسو نکل آنا ۔
خوشی کے مارے
حد درجہ مسرت و شادمانی سے
خُوشی سی خُوشی
حد سے زیادہ مسرّت و شادمانی
خوشی میں پُھولْنا
جوش مسرت کے باعث اپنے گرد و پیش سے غافل ہو جانا ، خوشی میں کھو جانا ۔
خوشیکے بَچَن ہونا
پیار محبت کی باتیں ہونا ۔
خوشی سے کِھلنا
بہت مسرور ہونا ، خوشی سے پھولنا ۔
خوشی سے پُھگْنا
مسّرت سے پُھولنا ، بہت زیادہ خُوش ہونا ۔
خُوشی کی لَہَر
Euphoria, feeling of great joy, excitement.
خوشی سے پُھولوں نَہ سَمانا
نہایت مسرور ہونا ، وفور مسرت کے باعث قابو میں نہ رہنا ۔
خوشی سُوں کِھلنا
بہت خُوش ہونا ، باغ باغ ہونا ۔
خُوشی سے کُھلے جانا
۔انتہائے شادمانی کی وجہ سے بیوجہ متبسم ہونا۔ ؎
خوشی سے پُھولے نَہ سَمانا
نہایت مسرور ہونا ، وفور مسرت کے باعث قابو میں نہ رہنا ۔
خوشی سے پُھولا نَہ سَمانا
نہایت مسرور ہونا ، وفور مسرت کے باعث قابو میں نہ رہنا ۔
خوشی پُوری کَرنا
کسی کی خواہش پوری کرنا ، ارمان نکالنا ، مرضی کے مطابق کام کر کے کسی کو خوش کرنا ۔