تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"khatam" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"khatam" کے متعقلہ نتائج
خاتَم بَنْد
وہ کندہ کار جو لکڑی کی سطح پر کھانچے کھود کر ان میں ہاتھی دانت، ہڈی، سیپی اور لکڑی وغیرہ کے نقوش جڑتا ہے، خاتم کار
خاتَم بَنْدی
(نجّاری) ہاتھی دان٘ت یا اون٘ٹ کی ہڈی یا لکڑی وغیرہ کی گُل کاری جو رئیسوں کے مکانات کی چھتوں میں ہوتی ہے. تختہ بندی جو چھت کی کڑیوں کو چُھپانے کے لیے بطور چھت گیری کڑیوں کی روکار پر خوشنمائی کے لیے کی جائے ، خاتم بندی کی سطح پر لکڑی کے طرح طرح کے پھول اور جالیاں بنا کر جڑی جاتی ہیں. جالی کے نام سے خاتم بندی کو موسوم کرتے ہیں جیسے بد رومی ، قلمدانی اور ملند کی خاتم بندی وغیرہ
خَاتَم کَارْ
وہ کندہ کار جو لکڑی کی سطح پر کھانچے کھود کر ان میں ہاتھی دانت، ہڈی، سیپی اور لکڑی وغیرہ کے نقوش جڑتا ہے، خاتم کار
خاتَم کاری
ہاتھی دان٘ت یا اون٘ٹ کی ہڈی یا لکڑی وغیرہ کی گُل کاری جو رئیسوں کے مکانات کی چھتوں میں ہوتی ہے
خاتَمِ سُلَیمانی
حضرت سلیمانؑ کی مُہر کی ان٘گوٹھی جس پر حسبِ روایت اسمِ اعظم لکھا ہوا تھا اور اس کی بدولت تمام مخلوق ان کے زیرِ نگیں تھی ؛ (مجازاً) کوئی پُر تاثیر نقش.
خَتْم
مہر، کسی چیز کو سربند کرنے کا عمل یعنی اس طرح بند کرنا کہ سربمہر کرنے کے بعد نہ باہر سے کوئی چیز اندر جا سکے اور نہ اندر سے کچھ نکالا جا سکے
خاتِمُ الْقاسِمِین
بان٘ٹنے والوں میں سب سے آخری ؛ حقوق و فرائض بتانے والا ، لقبِ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خاتِمُ الْمُجَرَّیات
مجرّب چیزوں میں سب سے عمدہ ، ایسا آزمایا ہوا جو سابقہ آزمائے ہوؤں کو باطل کر دے.
خاتِمُ الْاَنْبِیا
اخیر پیغمبر، حضرت محمد مصطفےٰ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم، آخری نبی، جن کے بعد کوئی نبی نہ آۓ گا، تمام نبیوں کی نبوّت ختم کرنے والا، اخیر پیغمبر آنحضرت صلعم سے مراد ہوتی ہے
خَطِ مَساوِیُ البار
(جُغرافیہ) نقشہ پر ہوا کا دباؤ خطوطِ مساوی البار کی مدد سے دکھایا جاتا ہے خُطوطِ مساوی البار کو انگریزی زبان میں آئسوبار کہا جاتا ہے- آئسو کے معنی مساوی اور بار سے مُراد دباؤ ہے یعنی یہ ایسے خطوط ہوتے ہیں جو نقشے پر کے تمام مقامات (جن کا ہوائی دباؤ ایک جیسا ہو) کو آپس میں ایک دُوسرے سے مِلاتے ہیں
خَطِ مَساوِیُ الحَرارَت
(جُغرافیہ) ایسی لکیر جو نقشہ پر اُن مقامات کو ملائے جن کا ماہانہ ، یا سالانہ اوسط درجۂ حرارت یکساں ہو. انگریزی میں ان کو Isotherms کہتے ہیں- آئسو سے مُراد ”مساوی یا یکساں“ ہے اور تھرم کے معنی حرارت- اِن خُطوط کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اِِن پر ایک نظر ڈالنے سے بحر و بر پہ حرارت کی افقی تقسیم کا اندازہ ہو جاتا ہے. ہم اِنہیں ایسے خطوط بھی کہہ سکتے ہیں جو دو مُختلف درجات حرارت والے مقامات یا عِلاقوں کو ایک دُوسرے سے علیحدہ کرتے ہیں.
خَطِ مَغْرِبی
اُندلس اور شمالی افریقہ میں قرآن کریم کے جو نُسخے لِکھے گئے ہیں اُن کا ایک خاص خط ہے جِسے خطِ مغربی کہتے ہیں
خَطِّ مَدِیح
(خُوشنویسی) معدوم ہو جانے والے قدیم رسم خط میں سے ایک خط جس میں مدح وغیرہ لکھی جاتی تھی.
خَطِ مُتَوَسِّط
(طِب) وہ شعاعیں جو درون منطقہ کشش جسم سے نکلنے والی شعاعوں کے ساتھ خلیے کے درمیان مِل جاتی ہیں- ان کا مقام اتصال کافی وسیع ہے.
خَطِ مِحوَر
زمین کا وہ فرضی خط جو اِس کے مرکز سے گزر کر محیط کے دونوں طرف پہنچتا ہے اور جس کے گِرد زمین روزانہ گردش کرتی ہے. محور کے دونوں سرے قطبین کہلاتے ہیں.
خَطِ مَندَل
वह घेरा जो मंत्र द्वारा खींचा जाता है और जिसमें रहने से एक विशेष समय तक कोई अनिष्ट नहीं होता, अथवा भूत-प्रेत अपना प्रभाव नहीं डाल सकते ।।
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔