تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"qaa.im" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"qaa.im" کے متعقلہ نتائج
قائِم ظِل
(ہندسہ) اس مخصوص صورت میں جبکہ نظری نقطوں کو ملانے والے خطوط مستوی ’’ س ‘‘ پر عمود ہوں جس پر مستوی ’’ س ‘‘ کی شکل مظلل کی جا رہی ہے تو مستوی ’’ س ‘‘ پر اس طرح جو شکل حاصل ہوگی اسے ابتدائی شکل کا قائم ظل کہا جاتا ہے.
قائِم زائِد
(ہندسہ) قائم زائد وہ زائد ہے جس کے متقارب علیٰ القوائم ہوتے ہیں اور اس کے قاطع اور مزدوج محمو مساوی ہوتے ہیں .
قائِم تَپِشی
(حیوانیات) گرم خون رکھنے والا ، وہ حیوان جس کے خون میں حرارت زیادہ ہو (انگ : Homoiothermic).
قائِم حَرارَتی
(حیوانیات) گرم خون رکھنے والا ، وہ حیوان جس کے خون میں حرارت زیادہ ہو (انگ : Homoiothermic).
قائِم مَقام کَرْنا
اپنی مرضی اور خوشی سے کسی بادشاہ کا اپنا جانشین اور نائب بنانا ، بادشاہ کا اپنی مرضی سے ولی عہد مقرر کرنا.
قائِم مَقام ہونا
کسی کے مرنے یا چلے جانے کے بعد اس کی جگہ سن٘بھالنا ، جانشین ہونا ، کسی کی جگہ سنبھالنا ، سجّادہ نشین ہونا ، کسی کا قائم مقام یا گدّی نشین ہونا.
قائِمَہ کُوہ
یہ کرہ زمینی کرے کی اوپر کی حد یعنی ٹھہراؤ حد سے شروع ہوتا ہے اور تقریباً ۶۰ میل کی بلندی تک پھیلا ہوا ہے ، اس کرے میں ٹمپریچر قائم رہتا ہے یعنی بلندی تک جاتے ہوئے اس میں کمی نہیں پیدا ہوتی (انگ : Stratosh ere).
قائِمُ النّار
آگ میں ٹھہرایا ہوا ، آگ کو سہنے کی صلاحیت رکھنے والا ، آگ پر ٹھہرنے والا (عموماً پارے کے لیے مستعمل) .
قَمَع
(حیاتیات) قیفی ساخت ؛ جسم کی یا حلق کی کوئی قیف نما نالی ، سانس کی نالی جو پھیپھڑوں تک جاتی ہے .
قُم
۱. اُٹھ کھڑا ہو ، اُٹھ بیٹھ ؛ جی اُٹھ ، کلمہ قُم باِذْنِ اللہ کا پہلا لفظ ( حضرت عیسیٰ السلام مُردے کو زندہ کرتے وقت یہ کلمہ کہا کرتے تھے یعنی اللہ کے حکم سے کھڑا ہوجا ) .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔