تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"saj.a" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"saj.a" کے متعقلہ نتائج
سَجَی
ایک قِسم کی کھار جو اس جگہ سے نِکالی جاتی ہے جہاں کی مٹی پُھول جاتی ہے، یہ صابن کا جُزوِاعظم ہے ؛ سوڈے کاربن اور آکسیجن کا ایک مرکب جو کپڑے دھونے کے کام آتا ہے ؛ بعض جڑی بُوٹیوں کو جلا کر بھی بنائی جاتی ہے اس کا مزہ شور اور نہایت تیز ہوتا ہے، اشخار ، قلی ، خس الحمار : شخار یعنی سجی .
سَجّی
قبائلی لوگوں کا مہمان نوازی کے لیے تیّار کیا گیا ایک قِسم کا کھانا جو بھیڑ کے بچّے کو روسٹ کرکے بنایا جاتا ہے
سَنْجُو
(پارچہ بافی) نال کی حرکت کے ساتھ تانے کے دم (دونوں حصّے) کو اُوپر نِیچے کرنے والا چوکٹے کی شکل کا ہتّا، جو رچ کوحرکت دینے کے لیے چھت میں لٹکایا جاتا ہے
سَجی کے ڈھیلے
سجّی کے وہ گول ڈِھمے جو نمی کے سبب ازخود جم جاتے ہیں ان سے کپڑے دھونے کا کام بھی لیا جاتا ہے.
سَجی کا تیل
وہ تیل جو سجی کے نمک سے تیّار کیا جاتا ہے، سجّی کے نمک کو اگر رات میں شبنم میں رکھ دیں تو خود بخود تیل ہو جاتا ہے
سَجی کا نَمک
سجّی سے بنایا جانے والا نمک جو اس طرح تیّار کیا جاتا ہے کہ سجّی ایک پاؤ اور چونا ایک سیر دونوں کو دس سیر پانی میں بھگودیں، دو تین روز کے بعد مقطر کرکے پانی کو اس قدر کہ نصف رہ جائے جوش دیں پھر سرد کرکے دوسرے روز پھر اسی طرح کریں تمام پانی جل جائے گا اور نمک رہ جائے گا
سَجْعِ مُتَوازی
دو لفظوں کے حروف روی و وزن اور عدد حروف میں موافقت ، جیسے ؛ گُل و مُل ، وطن وچمن ، بہار و نگار ، خیر واثر ، سفر وسفر خمار وشمار .
سَجْعِ مُتَوازِن
دو لفظوں کے وزن اور اعداد وحروف میں موافقت مگر روی میں مخالفت ، جیسے : مراتب ومراسم .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔