تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"varq" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"varq" کے متعقلہ نتائج
وَرقِیہ
چھوٹا ورق، اشتہار، اعلان، (کنایتہ) مختصر ہدایت نامہ، مختصرغیر مجلد رسالہ، پمفلٹ (انگ : Phamphlet)
وَرْقی بیڑا
ورقی بیڑا ، پان کا بیڑا جس پر اکثر خاص تقریبات میں چاندی یا سونے کا ورق لگاتے ہیں ، ورقی گلوری ۔
وَرْقی پَراٹھا
ایک قسم کا تہہ دار پراٹھا جس کا ہر پرت روغن کی وجہ سے الگ الگ رہتا ہے اور خستہ ہو جاتا ہے ، پرت آپس میں بل کھائے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اس لیے اسے بل دار پراٹھا بھی کہتے ہیں ۔
verkrampte
جنوبی افریقہ تنگ نظر، سیاسی یا سماجی طور پر رجعت پسند، خصوصاً کالوں کے خلاف رنگ و نسل پرستی کے حوالے سے۔.
وَرَق کے وَرَق اُلَٹ جانا
کئی ورق مطالعے کے بغیر الٹنا (اکثر بے مزہ یا فضول تحریر میں) ، بغور مطالعہ کیے بغیر ورق الٹنا ، بیزاری سے پڑھنا ، سرسری پڑھنا ، غور سے نہ پڑھنا ۔
وَرَق پَذِیر
کوئی بھی ایسا ٹھوس مادّہ جسے اگر ہتھوڑے وغیرہ سے کوٹا جائے تو وہ اپنی شکل باریک تہوں یا چادروں کی صورت میں بدل لے (لوہے ، دھاتوں اور بھرتوں وغیرہ میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے) ؛ (مجازاً) ورق بننے کی صلاحیت رکھنے والا ، ملائم ، لوچ دار ، لچکیلا (کوئی دھات ، پتھر وغیرہ) ۔
وَرَقُ القَش
(نباتیات) ایک بڑا عموماً منقسم پتا جو بعض پھول نہ دینے والے پودوں اور درختوں میں لگتا ہے خصوصاً تاڑ یا کرف کی قسم کے درختوں کا پتا نیز وہ ورق نما عضو جو بعض بغیر پھول کے پودوں اور گھاس میں شاخ اور پتوں کے جوڑ پر پیدا ہوتا ہے اور جو معمولی پودوں کے پتے سے مختلف ہوتا ہے ، بعض اقسام کی کائیوں کا چھوٹے پتے جیسا شاخہ ، (انگ : Frond) ۔
وَرَق تَراشنا
ورق اتارنا، تاش یا گنجفے کا کوئی سا ورق کھیل شروع کرنے کے واسطے اکٹھے پتوں میں سے نکالنا
وَرَق چھاپنا
برتن کی سطح پر چاندی یا سونے کا ورق جماکر اس میں پھول پتے کاٹنا ، اس عمل کو چاندی اور سونا چھاپنا بھی کہتے ہیں
وَرَق پَر وَرَق پِھرانا
مسلسل ورق گردانی کرتے رہنا ، پڑھے بغیر یا سرسری طور پر پڑھ کر ورق اُلٹتے جانا ۔
وَرَق پَذِیری
ورق پذیر (رک) کا اسم کیفیت ، تہوں یا چادروں میں تبدیل ہونے کی صلاحیت یا کیفیت نیز اس کا عمل ۔
وَرَق بَردی
ایک آبی پودا جس کا تنا گہرا سبز اور اس کے سرے پر پھولے ہوئے روئیں دار پھولوں کا گچھا ہوتا ہے نیز ایک طرح کا کاغذ جو قدیم مصر میں اس آبی پودے کے ڈنٹھل سے بنایا جاتا تھا نیز اُس کاغذ پر لکھی ہوئی کوئی قدیم تحریر یا دستاویز ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔