زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

’’سمندری جانور‘‘ سے متعلق الفاظ

’’سمندری جانور‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

پین٘گُوِئِن

ایک نہ آڑنے والا بحری پرندہ جو قطب جنوبی کے قریب کے سرد سمندر اور برفیلے علاقے میں رہتا ہے اس کے بازو پنکھے دار ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ پانی کے نیچے تیر سکتا ہے، یہ خشکی پر انسان کی طرح پیروں پر کھڑا ہو کر چلتا ہے، پنگوین

جَل پَری

ایک خیالی مخلوق جس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ پانی میں رہتی ہے، کہتے ہیں کی اس کا نصف نچلا جسم مچھلی کا ہو تا ہے اور باقی بالائی جسم عورت کا ہوتا ہے جو بہت خوب صورت بتائی جاتی ہے، دوسرے اور آخری مرحلے کی دیمک کو جل پری کہتے ہیں

جَلْ پَرِیَاں

جل پری کی جمع

شارْک

سگِ ماہی کی قسم کی لمبے جسم اور چپٹے پھیپھڑے والی بڑی سنہری مچھلی جس کا روغن دوا میں استعمال ہوتا ہے

مَچھْلی

ایک آبی جانور جو بالعموم لمبوترا ہوتا ہے، اس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں مگر عموماً سیاہی مائل سفید ہوتا ہے، بعض کے بدن پر گول چھلکے ہوتے ہیں، اس کا گوشت کھایا جاتا ہے، اس کے پھیپھڑے نہیں ہوتے اور یہ گلپھڑوں کے ذریعے سانس لیتا ہے، ٹانگوں کے بجائے پر ہوتے ہیں اور دم کے ذریعے مڑتا ہے، یہ پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، ماہی، حوت

مَگَرمَچْھ

چھپکلی سے مشابہ لیکن بہت بڑا ایک خطرناک دریائی جانور جو عموما ً پانی یا دلدل میں رہتا ہے اور خشکی پر بھی آجاتا ہے، نہنگ، گھڑیال، ناکہ

کَچْکَڑْ

کچھوے یا وھیل مچھلی کی اوپری کڑی اور سخت ہڈی یا کھوپڑی وغیرہ یا بڑی بڑی مچھلیوں کی ہڈیاں جس کے کھلونے بنتے ہیں

کَچھوا

(سنگیت) ستار سے ملتا جلتا ایک ساز

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone