تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَچھْلی" کے متعقلہ نتائج

مَچھْلی

ایک آبی جانور جو بالعموم لمبوترا ہوتا ہے، اس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں مگر عموماً سیاہی مائل سفید ہوتا ہے، بعض کے بدن پر گول چھلکے ہوتے ہیں، اس کا گوشت کھایا جاتا ہے، اس کے پھیپھڑے نہیں ہوتے اور یہ گلپھڑوں کے ذریعے سانس لیتا ہے، ٹانگوں کے بجائے پر ہوتے ہیں اور دم کے ذریعے مڑتا ہے، یہ پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، ماہی، حوت

مَچھْلی ہارا

رک : مچھیرا ۔

مَچھْلی کا چارَہ

وہ چیز جس کو کانٹے میں لگاکر مچھلی پکڑتے ہیں یہ عموماً گوشت یا آٹے کا ٹکڑا یا کینچوا ہوتا ہے ، یورپ میں دھات کے رنگ دار ٹکڑوں کا بھی استعمال کرتے ہیں ؛ مچھلیوں کے کھانے کی وہ چیز جو مچھیرے مچھلیوں کے شکار سے پہلے مچھلیوں کو جمع کرنے کے لیے پانی میں ڈال دیتے ہیں

مَچھْلی کے بھی پِتّا ہوتا ہے

بے کس و مظلوم کو بھی بعض وقت غصہ آ جاتا ہے

مَچھْلی کا کھانا ہَر نِوالے تُھو

بہ مجبوری کوئی ناگوار کام کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

مَچھْلی دار

مچھلی (عضلہ) والا، عضلاتی

مَچھْلی لَگنا

بنسی میں مچھلی پھنسنا ، مچھلی شکار ہونا ۔

مَچھْلی والا

ماہی گیر، مچھیرا

مَچھْلی پُلاؤ

ایک وضع کا پرتکلف پلاؤ جو چاول میں مچھلی کے قتلے ڈال کر تیار کیا جاتا ہے

مَچھْلی اَپنی جان سے گَئی ، کھانے والوں کو مَزا نَہ آیا

رک : مرغی اپنی جان سے گئی ، کھانے والوں کو مزا نہ آیا ، جو زیادہ مستعمل ہے ۔

مَچھْلی کانٹا

ایک مخصوص سلائی جس میں سے جانے والے حصوں کے بیچ میں ایک طرح کی پتلی جالی سی بن جاتی ہے

مَچھْلی بازار

مچھلیوں کی خرید و فروخت کی منڈی، (مجازاً) وہ جگہ جہاں بہت شور و غل ہو

مَچھْلی بَندَر

ماہی گیری کے کام کے لیے بنائی گئی بندرگاہ جہاں مچھیروں کو مختلف سہولتیں حاصل ہوں۔

مَچھْلی کا پَر

بازوئے ماہی، مچھلی کا پنکھ

مَچھْلی کا تیل

کاڈ مچھلی کے کلیجے کا تیل جو دق اور سل کی بیماریوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے.

مَچھْلی مارکِیٹ

مچھلیاں بکنے کی جگہ ، مچھلی بازار ؛ (مجازاً) وہ جگہ جہاں بہت شور و غل ہو ۔

مَچھْلی کا بَجرا

مچھلی کی شکل کی کشتی

مَچھْلی کی چَھڑی

مچھی پکڑنے کے لیے استعمال کی جانے والی پتلی لکڑی جس کے ساتھ ڈور باندھی جاتی ہے ۔

مَچھْلی کے کَباب

مچھلی کے گوشت سے تیار کردہ کباب ؛ ایک پُر تکلف پکوان ۔

مَچھْلی کا کانٹا

۱۔ مچھلی کی ہڈیاں جو خاردار ہوتی ہیں ، استخوانِ ماہی ، خارِ ماہی

مَچھْلی کا گَلپَھڑا

مچھلی کے گلے میں وہ عضو جس کے ذریعے وہ سانس لیتی ہے ، کپنٹی ، کنکھلا

مَچھْلی خور بِلّی

مچھلی کھانے والی بلی

مَچھْلی پَکَڑنے کا کانٹا

چھوٹا کنڈا یا ہک نما آنکڑا جس میں چارہ لگاکر مچھلی پکڑتے ہیں، ڈور کانٹا

مَچھْلی کی طَرَح لوٹنا

خشکی کی مچھلی کی طرح تڑپنا ، بہت بے چین ہونا ۔

مَچھْلی کی مانِند پَھڑَکنا

عضلات میں حرکت ہونا ، صحت مندی کے سبب عضلوں میں مچھلی کی طرح حرکت ہونا ۔

مَچھْلی کی طَرح تَڑَپنا

ازحد تڑپنا، بے حد بیقرار ہونا، بے چین ہونا، لوٹا لوٹا پھرنا، کمال بے قرار اور بیکل ہونا، (محصنات)دن اور رات چین نہ تھا مچھلی کی طرح تڑپتے تھے

مَچھْلی پَکَڑنے کی ڈور

مچھلی کے شکار کا کانٹا اور ڈور ، بنسی ۔

گُلوب مَچھْلی

ایک مچھلی اپنے جسم کو پُھلا کر گولے کی شکل اختیار کر لیتی ہے.

بالے کی مَچھْلی

مچھلی کی شکل کا زیور جو عورتیں کانوں میں پہنتی ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں مَچھْلی کے معانیدیکھیے

مَچھْلی

machhliiमछली

اصل: ہندی

وزن : 22

جمع: مَچھْلِیاں

موضوعات: سمندری جانور

مَچھْلی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایک آبی جانور جو بالعموم لمبوترا ہوتا ہے، اس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں مگر عموماً سیاہی مائل سفید ہوتا ہے، بعض کے بدن پر گول چھلکے ہوتے ہیں، اس کا گوشت کھایا جاتا ہے، اس کے پھیپھڑے نہیں ہوتے اور یہ گلپھڑوں کے ذریعے سانس لیتا ہے، ٹانگوں کے بجائے پر ہوتے ہیں اور دم کے ذریعے مڑتا ہے، یہ پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، ماہی، حوت
  • انسان کے بازو، ران کا گوشت جو کسی قدر ابھرا ہوا ہوتا ہے، عضلہ بازو، ساعد کا گوشت
  • ہتھیلی کا اندرونی گوشت یا عضلہ
  • کان میں پہننے کا ایک طلائی زیور جو مچھلی کی شکل کا ہوتا ہے
  • ساق حیوانات کا گوشت
  • ناک میں پہننے کا بلاق جو مچھلی کی شکل کا ہوتا ہے
  • وہ گوشت جو رانوں کے جوڑ میں ہوتا ہے
  • بچوں کا ایک کھیل، ایک مچھلی کی شکل بالوں میں پروتے اور اس کو نچاتے ہیں
  • ایک وضع کی پتنگ جو مچھلی کی شکل کی ہوتی ہے
  • مچھلی کی شکل کا تمغہ یا زیور
  • وہ مچھلی کی شکل جو بادشاہوں کے نشان میں بناتے ہیں
  • کاغذ پر رکھنے کا مچھلی کی شکل کا پیپرویٹ
  • مچھلی کی شکل کے چاندی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جو چنبر کی زنجیر میں لگاتے ہیں، چاندی کی چھوٹی چھوٹی مچھلیاں بنا کر چنبر کی زنجیر میں لگاتے ہیں
  • وہ افسانوی مچھلی جس کی نسبت خیال تھا کہ اس کی پشت پر زمین ہے
  • ایک خاص شکل کی گلوری یا پان
  • چھوٹا سا بہت خوشنما مچھلی کی شکل کا سفید کیڑا جو عام طور سے کاغذ میں پیدا ہوتا ہے
  • مچھلی کی شکل جو سکے پر بناتے ہیں

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of machhlii

Noun, Feminine

  • fish
  • earring made in the shape of fish
  • biceps, muscle or flesh of arm or foreleg
  • inside muscle of palm
  • pisces, the twelfth sign of the zodiac

मछली के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • मछली के आकार का बना हुआ सोने, चाँदी आदि का लटकन जो प्रायः कुछ गहनों में लगाया जाता है।
  • सदा जल में रहने और अंडों से उत्पन्न होनेवाले जीवों का एक प्रसिद्ध और बहुत बड़ा वर्ग जिनमें फेफड़ों के स्थान पर गलफड़े होते हैं और जो पानी से बाहर निकालने पर प्रायः बहुत जल्दी मर जाते है। विशेष-अधिकतर मछलियों के शरीर में दोनों ओर पंख के समान अंग होते हैं, जिनसे वे जल में खूब तैर सकती हैं। इनकी अधितर जातियों का मांस सारे संसार में खाया जाता है। कुछ मछलियों की चरबी या तेल भी बहुत से कामों में आता है। पद-मछली का मोती एक प्रकार का कल्पित मोती जिसके विषय में कहा जाता है कि यह मछली के पेट से निकलता है।
  • मत्स्य, मच्छी
  • एक जलजंतु जिसकी छोटी-बड़ी अनेक जातियाँ होती हैं तथा जो फेफड़े से साँस न लेकर गलफड़े से साँस लेती हैं; मत्स्य; मीन।

مَچھْلی کے مترادفات

مَچھْلی سے متعلق دلچسپ معلومات

مچھلی یہ لفظ ہمیشہ مؤنث ہے، اس کا مذکر کچھ نہیں۔ دیکھئے، ’’تذکیر سے عاری نام، جانوروں کے‘‘۔ یہ لفظ دلچسپ ہے کہ خود تو ہمیشہ مؤنث ہے لیکن دریائی مچھلیوں کے تمام اقسام کے نام مذکر ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَچھْلی)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَچھْلی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words