تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دانَہ" کے متعقلہ نتائج

دانَہ

اناج یا غلے کا بیج، تخم

دِنی

پرانا، بوڑھا، اکثر گھوڑے کے لیے استعمال ہوتا ہے

دِنا

دن، روز

dine

کھانا

دانے

دانہ کی جمع یا مغیّرہ حالت، تراکیب میں مستعمل.

دانائی

عقل، عقل مندی، ہوشیاری

ڈینا

وہ ڈنڈا، جو شریر بیل کی گردن میں بان٘دھ دیتے ہیں

دینا

رک : پان٘و پھیلانا ، دخل دینا ،تجاوز کرنا۔

دینے

دینا (رک) کی مغیّرہ حالت اور حسبِ ذیل مرکبات میں مستعمل

دانا

(کاشتکاری) بیلوں کو کھلیان پر چلانا، گاھنا، دائین چلانا

دُنو

دونوں

دُنَہ

رک : دونوں

دانَہ پَڑْنا

آگ پر پک کر کسی چیز کا دانہ دار ہو جانا.

دانَہ دینا

دانَہ دَلْنا

دال بنانا، غلّہ دلنا

دانَہ چَڑھانا

گھوڑے یا خچّر وغیرہ کے من٘ہ پر دانہ کا تھیلا لگا دینا تاکہ وہ پیٹ بھر لے.

دانَہ دَلْوانا

دانہ دلنا کا تعدیہ

دانَہ چُنْنا

رک : دانہ چُگنا.

دانَہ اُگْنا

بیج سے اکھوا پھوٹنا

دانَہ بَدَلْنا

پرندوں کا آپس میں ایک دوسرے کو اپنے منہ کی غذا کھلانا

دانا زَد

رک : دانہ زد .

دانَہ جَمْنا

دانہ جمانا (رک) کا تعدیہ ، بیج پُھوٹنا.

دانَہ دانَہ

ٹُکڑے ٹُکڑے، منتشر؛ ایک ایک ذرّہ

دانہ جمانا

جال بچھانا، جال ڈالنا

دانَہ پھینکْنا

دانہ ڈالنا، لالچ دلانا، ترغیب دینا، لالچ دے کر پھانسنا، فریب دینا

دانَہ ڈالْنا

پرندوں کے کھانے کے لیے زمین پر دانے بکھیرنا.

دانَہ زَد

ایسا شخص جو ایک ایک دانے کے پیچھے دوڑے، جو ہاتھ سے ایک دانہ بھی نہ دے، نہایت لالچی، حریص، کنجوس، خسیس، مفلوک الحال، دانے دانے کو محتاج

دانَہ کَش

رزق میں وسعت دینے والا، رزاق.

دانَہ دانَہ اَسْت غَلَّہ اَن٘بار

ایک ایک دانہ جمع ہو کر ان٘بار ہو جاتا ہے.

دانَہ چُگْنا

(پرندوں کا) دانہ کھانا ، شکم پُری کرنا.

دانَہ اُگَلْوانا

(کبوتر بازی) دانہ اگلنا کا تعدیہ، کبوتر کے پیٹ سے دانہ نکلوانا تاکہ وہ اڑنے میں ہلکا رہے

دانَہ اُگَلْنا

پرندوں یا کبوتروں کا من٘ھ سے دانہ باہر نکالنا ، پوٹے سے دانے باہر نکالنا.

دانہ نہ گھاس، گھوڑے تیری آس

دینا نہ لینا مفت میں کام لینا

دانَہ اُٹھانا

(پرندوں کا) دانہ چُگنا.

دانَہ دار

۱. جس میں دانے پڑے ہوں.

دانَہ دان

دانہ دانہ، (مجازاً) تباہ ، برباد.

دانَہ بِچھانا

پرندوں کو پکڑنے کے لئے جال کے نیچے دانہ ڈالنا

دانَہ ریزی

رک : تُخم ریزی.

دانَہ اُڑ کے مُنھ میں نَہیں گَیا

خوراک سے محروم ہے، کھانا نہیں ملا

دانَہ خور

دانہ کھانے والا، چنے کھانے والا

دانَہ چِھتْرانا وہاں جانا ضَرُور ہے

جہاں کا رزق انسان کی قسمت میں ہے وہاں ضرور جانا پڑتا ہے.

دانَہ بَدلی کرنا

پرندوں (عموماً کبوتروں) کا آپس میں ایک دوسرے کو اپنے منھ کی غذا کھلانا

دانہ بندی

(کاشت کاری) کھڑی کھیتی کی پیداوار جان٘چنا، کوتنا، کچّی پیمائش

دانَہ بَھرانا

پرند کا اپنے بچے کے منہ میں دانہ دینا

دانَہ پَھیلانا

دانہ بکھیرنا ، پرند وغیرہ کو پھان٘سنے کے لیے دانہ ڈالنا ، خوراک کے لاسے سے پرندے کو پکڑنا.

دانَہ اُبھارْنا

(دباغت) کھال پر بندکیاں ڈالنا، چمڑے میں خوش نُما نشانات بنانا

دانَہ نَہ کھائے ، نَہ پانی پِیوے ، وہ آدمی کَیسے جِیوے

جو کھائے پیے نہیں وہ کیسے زندہ رہ سکتا ہے ، جو رنج و غم کی وجہ سے کھانا پینا چھوڑ دے ایسے شخص کو کہتے ہیں.

دانَہ نَہ گھاس، پانی چَھ چَھ وَقْت

رک : دانہ نہ گھاس کھریرا چھ چھ بار.

دانَہ گھاس

جانوروں کا چارا جس میں دانہ اور گھاس وغیرہ ہو؛ دانہ پانی.

دانَہ کو دان نَہِیں، بِھکاری کو بِھیک نَہِیں

بخیل کی نسبت کہتے ہیں.

دانَہ پانی

آب و دانہ، رزق، گزر بسر

دانَہ خوری

دانہ اور اچّھی غذا کھلا کر جانور خصوصاً بکرے، بھیڑ یا دُن٘بے وغیرہ) کو فربہ کرنا، بطور خاص جانوروں کی نگہداشت کرنا اور پالنا پوسنا

دانَہ نَہ گھاس، ہَیں ہَیں کَرے

گھوڑے کو دانہ گھاس نہ ملے تو ہنہناتا ہے.

دانَہ پانی چُھوٹْنا

دانہ پانی اٹھنا

دانَہ پانی کِھینچ لایا

جس جگہ کا رزق مقدر میں تھا مجبوراً وہاں آنا پڑا.

دانَہ بَدْلی

پرندوں (عموماً کبوتروں) کا آپس میں ایک دوسرے کو اپنے منھ کی غذا کھلانا

دانہ دُنکا

گرے پڑے دانے یعنی غلہ، وہ اناج جو کسی وجہ سے بچ جائے اور ادھر ادھر پڑا رہ جائے

دانَہ پانی اُٹْھنا

روانگی کا وقت آپہنچنا، آب و دانہ اٹھنا، آمادۂ سفر ہونا

دانہ کھا موٹھ کا اور پانی پی سونٹھ کا

اگر موٹھ کھاؤ تو سونٹھ کا پانی پینا چاہیئے، مطلب یہ ہے کہ سوچ سمجھ کر کام کرنا چاہیئے

دانَہ بَدَوَّل

پرندوں کی دانہ بدلی

دانَہ کے مرکب الفاظ

دانَہ

اصل: فارسی

'دانَہ' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone