تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَصْوِیر" کے متعقلہ نتائج

تَصْوِیر

صورت بنانا، صورت گری

تَصْوِیرچَہ

چھوٹی تصویر

تَصْوِیر ہونا

رک : تصویر بن جانا ، بت بن جانا، بے حس و حرکت ہوجانا، دن٘گ رہ جانا.

تَصْوِیر گاہ

وہ جگہ جہاں تصویریں بنائی یا رکھی جاتی ہوں ، نگار خانہ ، رک: تصویر خانہ.

تَصْوِیر خانَہ

وہ کمرہ یا مکان جس میں تصویریں بنائی یا رکھی جائیں، نگار خانہ

تَصْوِیری

تصویر سے منسوب، (لسانیات) ایسی تحریر جو صوتی ہونے کے بجائے خیالات کو تصاویر سے ظاہر کرے (جیسے مصری یا چینی زبانیں) تصویری ابجد

تَصْوِیر ہو جانا

رک : تصویر بن جانا ، بت بن جانا، بے حس و حرکت ہوجانا، دن٘گ رہ جانا.

تَصْوِیر کا عالَم

حیرت زدہ ہونے کی حالت.

تَصْوِیر کا چَوکَھٹَہ

تصویر لگانے کا فریم .

تَصْوِیر ہو کَر رَہ جانا

۔دیکھو تصویر بن جانا۔ ؎

تَصْوِیرِ عَکْسی

کیمرے سے لی ہوئی تصویر، فوٹو، پرچھائیں والی تصویر

تَصْوِیرِ نِہالی

فرد یا رزائی وغیرہ پر بنی ہوئی درخت وغیرہ کی تصویر، (مجازاً) خاموش ، بے حس و حرکت (شے) ، رک : تصویر قالی.

تَصْوِیر پَن

تصویر ہونے کی حالت یا کیفیت ، تصویری ہیئت.

تَصْوِیر گَھر

رک : تصویر خانہ .

تَصْوِیر ساز

تصویر بنانے والا ، مصور.

تَصْوِیر کَش

تصویر کھین٘چنے والا ، مصور ، فوٹو گرافر.

تَصْوِیرِ عِبْرَت

ایسی چیز یا حالت جسے دیکھ کر عبرت حاصل ہو، ایسی چیز جس کوئی سبق حاصل ہو، دردناک منظر، لائق عبرت

تَصْوِیر کَرنا

تصویر بنانا ، تصویر کشی کرنا.

تَصْوِیرِ سایَہ دار

تَصْوِیر لَگْنا

تصویر لگانا (رک) کا لازم.

تَصْوِیر لینا

رک : تصویر کھین٘چنا .

تَصْوِیر کَشی

تصویر کھین٘چنے کا کام، مصوری، منظر کشی، خصوصیت

تَصْوِیر کاری

تصویر کشی

تَصْوِیر کُھدْنا

پتھر یا دھات وغیرہ پر تصویر کندہ ہونا، نقش نگاری کا عمل ہونا.

تَصْوِیر لِکْھنا

تصویر بنانا نقش کرنا.

تَصْوِیر گَھڑنا

تصویر بنانا ، صورت بنانا.

تَصْوِیر لَگانا

کسی جگہ تصویر نصب کرنا، دیوار پر تصویر لٹکانا

تَصْوِیر اُتَرْنا

تصور میں سمجا جانا، نقشہ کھنچ جانا

تَصْوِیر بَنْنا

بہت خوبصورت ہوجانا، بہت ہی دلفریب ہو جانا.

تَصْوِیر جَمانا

نقشہ ذہن میں بٹھانا، تصور قائم کرنا

تَصْوِیر آزَری

(لفظاً) آزر کا تراشا ہوا بت، (مجازاً) بے حس و حرکت، مورت.

تَصْوِیر کا اَبْر

تصویر کا سایہ، وہ تاریکی جو تصویر کے اعضاء میں موقع و محل سے دکھائی جاتی ہے

تَصْوِیر نِکالْنا

تصویر بنانا یا تیار کرنا، تصویر کھین٘چنا .

تَصْوِیر اُتارْنا

تصویرکھین٘چنا

تَصْوِیر کِھنچْنا

تصویر اترنا ، تصویر بننا ؛ نقشہ سامنے آجانا ، کسی بات یا واقعۂ گزشتہ کا سامنے آجانا.

تَصْوِیر کھودْنا

تصویر کھدنا (رک) کا تعدیہ.

تَصْوِیرِ دُو عَالَم

تَصْوِیر کی حالَت

(مجازاً) نہایت حسین، قبول صورت، صاحب جمال

تَصْوِیر بَن جانا

بہت خوبصورت ہوجانا، بہت ہی دلفریب ہو جانا.

تَصْوِیر کھیْنچنا

واضح الفاظ میں بیان کرنا

تَصْوِیر کِھنچْوانا

تصویر کھین٘چنا (رک) کا تعدیہ .

تَصْوِیر کِھچْوانا

تصویر کھین٘چنا (رک) کا تعدیہ .

تَصْوِیر حَیرانی

حیران ہونے کی حالت یا کیفیت

تَصْوِیر سا بَیْٹھنا

حیرت سے دم بخود ہوجانا، بے حس و حرکت ہوجانا

تَصْوِیر بَنا دینا

حیرت میں ڈال دینا، چُپ کردینا حیرت سے

تَصْوِیر کا چَوکَھٹا

تصویر لگانے کا فریم .

تَصْوِیر کھینچ دینا

نقشہ سامنے کردینا، اصلیت ظاہر کردینا، سماں بان٘دھ دینا

تَصْوِیر کا دُوسْرا رُخ

تَصْوِیرِ گُل

گلاب کی تصویر، پھول کی تصویر

تَصْوِیرِ گِل

تَصْوِیر آنْکھوں میں پِھرنا

تَصْوِیری خَط

رک : تصویری ابجد ، تصویری تحریر ، وہ لکھائی جس میں بطور علامت تصویریں استعمال ہوں.

تَصْوِیر آنْکھوں کے تَلے پِھرنا

۔(عو) دیکھو آنکھوں میں تصویر پھرنا۔

تَصْوِیر دِل میں اُتَرْ جانا

کوئی بات بخوبی ذہن نشین ہوجانا، دل پر نقش ہو جانا

تَصْوِیر آنکھوں کے سامنْے پِھرْنا

رک : آن٘کھوں میں تصور (- تصویر) پھرنا، کسی کا بار بار دھیان آنا.

تَصْوِیر آنکھوں کے سامنے کِھنچ جانا

رک : تصویر آن٘کھوں کے سامنے (--- میں) پھرنا.

تَصْوِیرِ گِلی

مٹی کی مورت، مٹی سے بنا ہوا مجسمہ، مجازاً: حقیر شے، بے جان شے، بے حس و حرکت

تَصْوِیرِ دِیبا

ریشمی کپڑے (دیبا) پر بنی ہوئی تصویر، (مجازاً) بے حس و حرکت شکل ، رک : تصویر قالی.

تَصْوِیرِ قالی

قالین پر بنی ہوئی تصویر، قالین کے نقش و نگار

تَصْوِیری اَبْجَد

کسی لفظ یا فقرے کی علامت یا نشان، تصویری حروف کا سلسلہ، تصویری رسم الخط کے ابتدائی حروف یا الف بے تے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone