تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"باگھ" کے متعقلہ نتائج

شیر

ایک قوی الجثہ ہلکے پیلے رنگ کا درندہ جس کے جسم پر سیاہی مائل آڑھی ترچھی دھاریاں ہوتی ہیں اس کے دانت اور پنجوں کے ناخن لمبے ہوتے ہیں، بیشتر ایشیا کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے اور اسے جنگل کا بادشاہ کہتے ہیں، شکاری لوگ ہاتھی یا اونچے درخت پر بیٹھ کر اس کا شکار کرتے ہیں، باگھ، اسد، ضیغم

شِعْر

(بالقصد موزوں کیا ہوا) سخن جس میں وزن اور قافیہ ہو اور دو ہم وزن مصرعوں پر مشتمل ہو، بیت

شیروں

ایک قوی الجثہ ہلکے پیلے رنگ کا درندہ جس کے جسم پر سیاہی مائل آڑھی ترچھی دھاریاں ہوتی ہیں اس کے دانت اور پنجوں کے ناخن لمبے ہوتے ہیں، بیشتر ایشیا کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے اور اسے جنگل کا بادشاہ کہتے ہیں، شکاری، ہاتھی یا اونچے درخت پر بیٹھ کر اس کا شکار کرتے ہیں، باگھ، اسد

شیر زور

شیر کی طاقت والا، بہت طاقتور

شیر زَن

شیر کو مارنے والا، شیر کا شکاری

شیر جَن٘گ

بڑا بہادر، دلیر ؛ ایک خطاب جو مسلمان ریاستوں میں امیروں کو ملتا

شیر ڈَن٘ڈ

(ورزش) ایک طرح کا ڈنڈ (ڈنڑ) .

شیر زَد

(بان٘ک) فن بان٘ک کے سامنے کے آٹھ پیچوں میں سے ایک پیچ یا دان٘و.

شیر گَر

شیر کو پکڑنے یا شکار کرنے والا

شیر گُن٘ج

ایک پرندہ جو سلہٹ میں پایا جاتا ہے یہ بھنگراج سے مشابہ ہوتا ہے، فرق یہ ہے کہ شیر گنج کی چونچ اور اس کے بان٘و سرخ ہوتے ہیں جس جانور کی بولی سنتا ہے یاد رکھتا ہے

شیرِ نَر

نرینہ شیر

شیر دِل

دلیر، بہادر، شجاع، جری، پہلوان، جوان٘مرد، جنگ آور

شیر دَر

ورزش کی ایک قسم .

شیر دَم

شریر اور نہایت غُصیلا گھوڑا جو کوڑے کی تاب نہ لا سکے

شیر مَگَس

بڑی مکھی جس کے چار بازو اور چھ پیر ہوتے ہیں.

شیر پَنْجَہ

ایک پھوڑا جو پیٹھ پر ہوتا ہے

شیرِ مَسْت

تند شیر؛ بھپرا ہوا شیر؛ بہادر ، دلیر، شجاع

شیر فِگَن

بہادر ، دلیر، شجاع .

شیرِ حَوض

حوض میں شیر کی شکل کا فوارہ جس میں سے پانی نکلتا ہے

شیرِ عَلَم

شیر کی وہ تصویر یا شبیہ جو جھنڈے پر بناتے ہیں.

شیر ڈَپَٹ

(کُشتی) فن کشتی کا ایک دان٘و جس میں پہلوان ٹھاٹھ پر کھڑا ہو کے اندر کا کاٹ بتاتا ہوا اور پلٹے کا ہاتھ دکھاتا ہوا سامنے ہاتھ کو اونچا کرکے داہنی طرف پلٹ کر سیدھا کاٹ مارے اور داہنا پاؤں آگے بڑھا کے انی مار کے سیدھا کاٹ مارے اس طرح سے بڑھتا اور گھٹتا چاروں طرف کرے.

شیر مَرْد

بہادر آدمی، مرد شجاع

شیرِ فَلَک

برج اسد .

شیرِ بَرْف

برف کا شیر جو سرد ملکوں میں بچے سردیوں میں بناتے ہیں

شیرِ بَبَْر

ایک قسم کا بہت بڑا اور طاقتور شیر جس کی کمر پتلی اور گردن پر گھنے بال ہوتے ہیں اور دم گپھے دار ہوتی ہے اس کا رنگ شتری ہوتا ہے یہ افریقہ اور جنوبی ایشیا میں پایا جاتا ہے، بَبّر شیر

شیر غاب

کچھار کا شیر، جنگل کا شیر .

شیرِ نَمَد

نمدے کا شیر، شیر کی تصویر جو نمدے پر ہو

شیرِ چَرْخ

آسمان کا شیر ؛ (کنایۃً) برجِ اسد .

شیر اَفْگََن

شیر کو زیر کرنے والا

شیرِ سِپَہْر

آسامان کا شیر

شیر زاد

شیر کا زائیدہ، شیر کا جنا ہوا، شیر کی اولاد، مراد: دلیر، بہادر، باحوصلہ

شیر جَھپَٹ

(کُشتی) ایک دان٘و جس میں ایک پہلوان اپنے داہنے ہاتھ کو مدِّمقابل کی بائیں طرف سے کمر پر لے جا کر حریف کا داہنی طرف کا جانگیا پکڑ کر اسے سامنے کی طرف کھین٘چتا ہے تاکہ اس کا بایاں پیر آگے کو آ جائے تو فوراً اپنا بایاں ہاتھ حریف کے بائیں پیر کے باہر کی طرف سے یعنی گھٹنے کے پیچھے لا کر کلائی سے اُٹھاتا ہوا اپنا کھوا او سر جو مدِّمقابل کی چھاتی کے نیچے ہے زور دے کر اپنی داہنی جانب گھومتا ہے اور مدِّمقابل چاروں خانے چت گر جاتا ہے

شیری

بہادری، دلیری

شیر پَیکَر

(کُشتی) مقابلے کے وقت حریف کے سامنے کھڑے ہونے کو استادان فن کا مقرر کردہ ڈھنگ جو وار کرتے اور روکتے وقت چلت پھرت میں بل یا روک نہ پیدا ہونے دے

شیر آبی

دریائی شیر، مگرمچھ، نہنگ

شیرِ شَرْزَہ

درندہ شیر، غضب ناک شیر .

شیر تھاپ

(کُشتی) ایک دان٘و جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ایک پہلوان اپنے مدّمقابل کو جو داہنے پیترے پر کھڑا ہو اپنا بایاں قدم بڑھا کر اپنے اپنے ہاتھ سے اس کی داہنی ران، گُھٹنے کے قریب سے اپنی طرف کھینچتا ہے اور فوراً اپنے بائیں ہاتھ کی کلائی مدِّمقابل کے گلے پر زور سے جما کر ریل دیتا ہے جس سے مدِّمقابل چت گر جاتا ہے

شیر ماھی

شیر بَچَّہ

(لفظاً) شیر کا بچہ

سیر

سیرکا نصف حصہ وزن یا باٹ، ½سیر، چالیس تولے کا بٹا یا چیز

شیر گِیر

شیر کو پکڑنے یا شکار کرنے والا

شیرِ جان

شیر سَوار

شیر دَہاں

شیر کے من٘ھ سے مشابہ شکل، جو کسی چیز مثلاً عصا، پیش قبض کڑے وغیرہ اور حوضوں یا پرنالوں وغیرہ کے دہانوں پر بناتے ہیں

شیروں کے شیر ہیں

بہت زیادہ بہادر، بہت جری.

شیر سُوار

(کنایۃً) سورج

شیر اَنْدام

شیر جیسا بدن رکھنے والا، وہ جوان جس کا سفید چوڑا، کمر پتلی، بازو مضبوط شیر جیسا جسم ہو

شیر قالیں

شیر کی تصویر جو قالین پر بناتے ہیں

شیر نُما

شیر کے مانند

شِرِف

ضلع کا افسر اعلیٰ جس کے ذمے امن قائم رکھنا اور عدالتوں کی نگرانی میں عدل و انصاف عمل میں لانا وغیرہ ہوتا ہے، Sherife

شیر مردی

بہادری، دلیری، شجاعت

شِیر بَہا

(لفظاً) دودھ کی قیمت ؛ مراد : وہ چڑھاوا جو بعض مسلمان گھرانوں میں شادی سے پہلے دولھا کے یہاں سے دلہن کے گھر بھیجا جاتا ہے، بَری.

شیر دَمی

گھوڑے کے تنفس کی ایک بیماری اس حالت میں گھوڑے کے پھیپھڑوں میں مواد جمع ہو جاتا ہے اس سے سان٘س لینے میں دشواری ہوتی ہے کھانسی کے دورے پڑتے ہیں جانور بہت کمزور ہو جاتا ہے اور سان٘س گُھٹ جانے سے موت واقع ہو سکتی ہے.

شیرِ عَرِیں

گھنے جنگل میں رہنے والا شیر.

شیر گِیری

شیر پکڑنا ، شیر کا شکار کرنا .

شیرِ قالی

شیر کی تصویر جو قالین پر بناتے ہیں .

شیرِ خُدا

حضرت علی کا لقب، اسد اللہ

شیرِ سَنگی

پتھر کا شیر جو بہادروں کی قبروں پر نصب کرتے ہیں.

شیرِ کوہی

پہاڑی شیر، پیوما، ایک بہت بڑا جنگلی بلاؤ جو تیندوے کی طرح ہوتا ہے اس کی کھال پر داغ یا چتیاں نہیں ہوتیں درختوں پر رہتا ہے پرندے اور بندر مار مار کر کھاتا ہے.

شیرِ اِلٰہ

رک : شیر خدا .

اردو، انگلش اور ہندی میں باگھ کے معانیدیکھیے

باگھ

baaghबाघ

اصل: سنسکرت

وزن : 21

باگھ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • شیر کی نسل کا لیکن اس کی جسم سے چھوٹا ایک خونخوار حٰیوان، چیتا

شعر

English meaning of baagh

Noun, Masculine

  • tiger

बाघ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • शेर की जाति का परन्तु उससे आकार-प्रकार में कुछ छोटा एक हिंसक पशु, व्याघ्र

باگھ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (باگھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

باگھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone