تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"باندنا" کے متعقلہ نتائج

باندنا

رسی تاگے کپڑے وغیرہ کی مدد سے کسی چیز کو بندھن میں کرنا، رسی ڈورے وغیرہ کی لپیٹ میں اس طرح محصور کرنا کہ خود سے نکل نہ سکے

راہ بانْدْنا

راستہ بند کرنا، رہ گزر مسدود کرنا، راستہ روکنا.

قافِیَہ باندْنا

کسی لفظ کو قافیے کے طور پر دوسرے لفظ کے ساتھ شعر میں استعمال کرنا.

نِیَّت باندنا

(رک : نیّت باندھنا جو درست اور رائج ہے) کسی کا اتباع کرنا ، کسی کی پیروی کرنا۔

ہوڑ بانْدنا

معاہدہ کرنا ، سودا کرنا ؛ شرط لگانا (رک : ہوڑ باندھنا) ۔

ہَڈ گَلے میں بانْدنا

نمائش کرنا ، ظاہر کرنا ۔

دِل باندْنا

دل لگانا.

گَھر باندْنا

مکان بنانا.

آگا باندْنا

سامنے آ کر کسی کو روکنا، سدراہ ہونا، مہرا دبانا

زَخْم باندْنا

زخم کو مرہم وغیرہ لگا کر کپڑے کی پٹّی سے بان٘دھنا، زخم کی مرہم پٹّی کرنا

نِینْد بانْدنا

سحر سے بیہوش کر دینا

رُخ باندْنا

نظریں جما کر کسی طرف دیکھنا ، کسی شے کی جانب مُنھ کرکے غور سے اُدھر دیکھنا.

نَقْش بانْدنا

اثر قائم کرنا ؛ رک : نقش بٹھانا ۔

بُنیاد باندْنا

بنیاد رکھنا۔

خُون گَرْدَن باندْنا

رک : خون بالائے سر لینا ۔

دِل مِیانے باندْنا

قصد کرنا ، سوچنا .

اردو، انگلش اور ہندی میں باندنا کے معانیدیکھیے

باندنا

baa.ndnaa बाँदना

وزن : 212

محاورہ

باندنا کے اردو معانی

  • رسی تاگے کپڑے وغیرہ کی مدد سے کسی چیز کو بندھن میں کرنا، رسی ڈورے وغیرہ کی لپیٹ میں اس طرح محصور کرنا کہ خود سے نکل نہ سکے
  • کسی چیز کے اوپر چڑھائے ہوئے کپڑے وغیرہ کے کونوں کو چاروں طرف سے بٹور کر اور ملا کر گانٹھ دینا جس سے گٹھری سی بن جائے
  • جس چیز کے دونوں سروں میں دھاگا ڈوری چمڑا یا کمر بند وغیرہ ہو اسے اس کی مقرر جگہ پر لپیٹ کر یا رکھ کر اس کے سروں میں گرہ لگانا یا دونوں سرے کسی ہک وغیرہ کے ذریعے اٹکانا
  • قید کرنا، پکڑ کر یا جکڑ کر بند کرنا
  • (رسم صیفہ عہد یا قسم وغیرہ کی پابندی کے تحت) عمل میں لانا، تشکیل دینا، ذمے عائد کرنا
  • جادو دعا یا کسی اور عمل وغیرہ سے کسی طاقت یا حالت کو روک دینا، معطل کر دینا
  • محبت وغیرہ کے پھندے میں پھانسنا، مبتلاے عشق کرنا
  • (استمرار و اعادہ کے طور پر) مقرر کرنا، عائد کرنا جیسے ٹیکس باندھنا
  • پانی کی بہاو کو بند یا پشتے وغیرہ سے روکنا
  • منتشر اجزا کو نم کر کے ہاتھوں سے دبا کر گولائی کی شکل میں لانا، جیسے: گولی باندھنا، آٹے کا پیڑا باندھنا
  • مکان بنانا، تعمیر کرنا
  • کسی مضمون خیال لفظ قافیہ یا موضوع وغیرہ کی نظم یا نثر میں بندش کرنا
  • آگے پیچھے یا دائیں بائیں مرتب صورت میں قائم کرنا، ترتیب دینا، جیسے قطار باندھنا، صف باندھنا
  • دل، دماغ، خیال یا ارادے وغیرہ میں طے کرنا، جیسے منصوبہ بان٘دھنا، نیت بان٘دھنا
  • کسی ہتھیار کو جسم پر لگا کر یا سجا کر ساتھ رکھنا
  • کسی مقصد کے پیش نظر لوگوں کو اکٹھا کرنا، افراد کو جماعت کی شکل میں لانا، جیسے: غول باندھنا، دلّ بان٘دھنا
  • مقرر رواج کے مطابق جوڑنا اور ملانا، تلے اوپر رکھنا، جیسے: نماز میں ہاتھ باندھنا
  • کسی ایک نقطے یا مقام پر مرتکز کرنا، جیسے: ٹکٹکی باندھنا
  • کسی چیز پرلپیٹنا، لپیٹ کر گرہ دینا اڑسنا یا اٹکانا، جیسے نیچہ باندھنا، تہمد باندھنا
  • مقرر قاعدے سے مطلوبہ گرمی یا سردی پہنچانے کے لیے رکھ دینا اور مدت معین میں تیار ہونے یا اٹھ آنے پر نکالنا
  • اصول وضع کرنا، ضابطہ یا قاعدہ بنانا یا جاری کرنا
  • ادائی کا لہجہ اسلوب یا طرز مقرر کرنا
  • کسی کیفیت یا حالت کو الفاظ یا مصوری وغیرہ کے ذریعے نگاہوں اور دل و دماغ کے سامنے لانا، جیسے سماں باندھنا
  • تسلسل کے ساتھ اختیار کرنا، لگاتار ہونے کی صورت پیدا کرنا، جیسے: پیر باندھنا، قوام کا تار باندھنا، جھڑی باندھنا
  • آویزاں کرنا
  • لپیٹنا، تہہ کرنا، جیسے: بستر باندھنا، چک باندھنا
  • دلائل کے زور سے حریف کے لیے جاے گفتگو نہ چھوڑنا
  • پیچ یا داؤں سے حریف کے لیے کشتی یا بنوٹ وغیرہ میں دفاع کے راستے بند کرنا
  • (مذکورہ مطالب کے علاوہ) بیسیوں الفاظ کے ساتھ ترکیب پاکر ہر جگہ سیاق و سباق کے مطابق مختلف افعال کے مفہوم میں مستعمل، جیسے: استرے کی دھار باندھنا، چکر باندھنا، دھڑا باندھنا، رن٘گ باندھنا، طلسم بان٘دھنا، طوفان باندھنا، کمر باندھنا، مشکیں باندھنا، مورچہ باندھنا، مہندی باندھنا، ہوا باندھنا وغیرہ ( ایسے کل مرکبات اپنے اپنے مقام پر درج ہیں)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (باندنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

باندنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words