تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بانک" کے متعقلہ نتائج

بانک

ٹیڑھا، ترچھا، خمیدہ، کج

بانَک

معاہدہ، (فریقین کی)رضامندی

بانکپَن

(استعارتہً) ٹیڑھا یا ترچھا ہونے کی کیفیت یا صورت حال، ٹیڑھ، کجی

بانکْیا

ایک تانبے پیتل کا ٹیڑھا باجا جو مہنت اورسادھوؤں کے آگے بجایا جاتا ہے اورجس کی آواز بگل کی سی نکلتی ہے

بانک پَٹا

لکڑی کے بنے ہوئے تلواراور خنجرکا کھیل جواکثرمحرم میں تعزیوں کے جلوس میں عوام کھیلتے ہیں

بانکْڑا

بھاری گاڑیوں کی بان٘ک، یعنی گاڑی کے دھرے کو سہارا دینے والا کمان کی شکل کا پہیے پر باہرکے رخ لگا ہوا تختہ یا ڈنڈا، جو دھرے کو بھی سہارا دیتا ہے اورگاڑی پرچڑھنے کے لئے پائیدان کا بھی کام دیتا ہے

بانکْڑی

بادلے اورکلابتوں کی بنی ہوئی ہزارہا کی شکل کی روپہلی اورسنہری لیس، پیمک

بانکْپَنا

رک: بان٘کپن.

بانکَیت

بان٘ک کا فن جاننے والا، بن٘کیت

بانک کا چَھلّا

سین٘گ ہڈی وغیرہ سے بنایا ہوا ایک قسم کا ٹیڑھا چھلا جو بان٘ک کے کھیل میں پہنا جاتا ہے

بانکے دَہاڑے

برے حالوں میں، تباہ حال

بانکی

لگان

بانکا

جھکا ہوا، خمدار، ٹیڑھا، ترچھا

بانکْپَن کَرنا

شوخی، خود نمائی اکثر نازو ادا وغیرہ کا عمل میں لانا

بانکا چَھیلا

خوش وضع، طرحدار

بانکا تِرچھا

رک: بان٘کا.

بانکْپنَ کی لینا

غرورکرنا، اکڑنا، خود نمائی برتنا

بانکْپنَ نِکالْنا

تکلف اور تصنع سے بان٘کپن کے تیور بنانا

بانک اولایا

(باربرداری) بیل گاڑی میں دونوں طرف کی کمانیوں کے سروں پرلگی ہوئی بیچ کی اکہری کمانی جو بعض گاڑیوں میں آگے اور پیچھے کی جھوک کے سہارنے کو لگی ہوتی ہیں اور بعض میں صرف ایک پیچھے کی طرف ہوتی ہے تاکہ وزن سے گاڑی پیچھے کی طرف نہ جھکے

بانکْپَن دِکھانا

شوخی، خود نمائی اکثر نازو ادا وغیرہ کا عمل میں لانا

بانَک بَنْنا

موقع ملنا، سنجوگ لگنا، اوسر ہاتھ آنا.

بانَک بَنانا

موقع نکالنا

بانَک بِگَڑْنا

بنا بنایا کام بگڑ جانا، کام خراب ہوجانا

بانک کا توڑ

بان٘ک (خمدارچھری) کے کھیل میں حریف کے دان٘و کا دفاعی دان٘و

بانکے دِھیاڑے

برے حالوں میں، تباہ حال.

بانکاری

تیر چلانے والا سپاہی

بانکا چور

تیز طرار اورچالاک چور، مشاق چور

بانْکی اَدا

معشوقانہ انداز، شوخی، طراری، ناز و انداز وغیرہ

بانکی آواز

اچھی آواز، دلکش آواز

بانکا ٹیڑھا

رک: بان٘کا.

بان کار

تیر چلانے والا سپاہی

بان کوش

ترکش

بِہِنْکار

جست، تان٘بے اور سیسے کے مخلوط کرنے سے بنی ہوئی دھات.

پِیل بانْک

بانْک کی ایک قسم جس کا ایک ایک پیچ سلسلہ وار پچاس پچاس پیچوں پر ختم ہوتا ہے .

کاغَذِ بانْک

چک ، ہنڈی ، کاغذِ زر ، نوٹ ، روپے کا رقعہ.

بہن کے گھر بھائی کُتّا، ساسُرے جمائی کُتّا، کُتّا پالے وہ کُتّا، سب کُتّوں کا وہ سردار، جو باپ رہے بیٹی کے بار

بہن کے گھر بھائی اور سَسُر کے گھر داماد کُتّے کے برابر ہے، جو شخص کُتّا رکھے وہ بھی کُتّا ہے مگر سب سے بڑھ کر کُتّا وہ شخص ہے جو اپنی بیٹی کے گھر جا کے رہے

اردو، انگلش اور ہندی میں بانک کے معانیدیکھیے

بانک

baa.nkबाँक

اصل: سنسکرت

وزن : 21

موضوعات: منھیار ورزش باربرداری

بانک کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایک قسم کی چھری جو نوک کے قریب خمدارہوتی ہے(جس سے بکیتی کا کھیل کھیلتے ہیں)، بچالی.
  • املی کا وہ کٹارا جو خم کھاکرہلالی شکل اختیار کرلیتا ہے
  • ٹیڑھا، ترچھا، خمیدہ، کج
  • ایک قسم کا خمدار سہ گوشیاں یا چوگوشیا کڑا جوعورتیں عموماً پیروں میں پہنتی ہیں.
  • (کٹاری سازی) بان٘س کی کھپچیاں تراشنے کا ایک ہلالی شکل کا آہنی اوزار جو ٹوکری بنانے والے استعمال کرتے ہیں
  • وہ کڑا جوہندوعورتیں بازو پر پہنتی ہیں.
  • (کھنْساری) گنے اور بان٘س کی گرہ چھیلنے کے لیے گھوڑے کی نعل سے مشابہ ایک دھار دار اوزار جس کے دونوں کناروں پران٘گلیاں پھن٘سانے کے لیے حلقے لگے ہوتے ہیں
  • (باربرداری) بیل گاڑی کے دھرے کو سہارا دینے والا کمان کی شکل کا پہیے پر باہر کے رخ لگا ہووا تختہ یا ڈنڈا جو دھرے کو بھی سہارا دیتا ہے اورگاڑی پر چڑھنے کے لیے پائیدان کا کام بھی دیتا ہے.
  • ہلالی شکل کا شکجہ .
  • دریا کا گھماو، موڑ
  • نشتر
  • جہاز کے ڈھان٘چے میں وہ شہیتر جو کھڑے بل میں لگایا جاتا ہے
  • (ورزشی کھیل) ہنڈولے کا وہ حصہ جو کمانی کی طرح کھٹولے کو سہارا دیے رہتا ہے
  • (منھیاری) لہرے دار بنی ہوئی کان٘چ کی چوڑی
  • (بٹائی) ریشم کے بغیر بٹے تاروں کا لچھا یا تھئی
  • لہریا بیل جو دوپٹے وغیرہ کے کناروں پر بنائی جاتی ہے.
  • . فنون سپہ گری میں ایک قسم کی ورزش جو کٹار کی طرح کی خمدار چھریوں سے فرش پر بیٹھ کر یا لیٹ کرکی جاتی ہے اور چھوٹے ہتھیاروں کے دفاع میں کام دیتی ہے.
  • ٹیڑھا پن، گولائی، کجی، خم، ترچھا پن، موڑ، چکر، پھیر،گھماو، لپیٹ
  • فریب، دغا بازی، چھل، مکر
  • شرارت، جرم، قصور
  • کمان، دھنش، دھنک

شعر

English meaning of baa.nk

Noun, Feminine

  • a kind of anklet, semi-circular ornament worn on arms
  • a kind of dagger having curved blade, exercise with the dagger
  • bend of a river
  • bend, crookedness, curve, winding, curvature
  • settee
  • sprig, a wavy lace sewed on the sides of a dupatta

बाँक के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • घुमाव या मोड़। जैसे-नदी की बाँक।
  • टेढ़ापन। वक्रता।
  • वक्रता; टेढ़ापन
  • घुमाव; मोड़
  • लुहारों का वस्तुओं को कसने का लोहे का शिकंजा
  • बाँह में पहनने का एक गहना
  • धनुष; कमान
  • छुरी; चाकू; कृपाण
  • किसी नदी का घुमाव।

بانک کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بانک)

نام

ای-میل

تبصرہ

بانک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words