تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بات میں بات آنا" کے متعقلہ نتائج

بات میں بات آنا

ایک بات کے بیان کے دوران اور امور کا ذکر چھڑ جانا، نکتے سے نکتہ پیدا ہونا

بات کَہَنے میں آنا

بطور حرف گیری زبان پر جاری ہونا

ذِہن میں بات آنا

سمجھ میں آ جانا ، مان جانا ، رضا مند ہو جانا .

بات نَہ آنا

کچھ کہتے نہ بن پڑنا، جواب نہ آنا، قائل ہونا

بات پَہ آنا

ضد پیدا ہو جانا

موٹی بات سَمَجھ میں نَہ آنا

ظاہر بات نہ سمجھنا ، سامنے کی بات نہ سمجھنا

بات میں بات پَیْدا ہونا

ایک بات کے بیان کے دوران اور امور کا ذکر چھڑ جانا، نکتے سے نکتہ پیدا ہونا

بات کَہ نَہ آنا

بات کہتے نہ بن پڑنا ، بات کرنے کا سلیقہ نہ ہونا .

بات بَن نَہ آنا

کوئی تدبیر سمجھ میں نہ آنا، کوئی اور امر نہ ہو سکنا

بات کَہْنے میں

بہت جلد، لمحے بھر میں، جھٹ پٹ

بات کَہْتے میں

بات کہتے کہتے، بات کے بیچ میں

بات میں پَہْلُو ہونا

کسی بات میں کوئی لطیف اشارہ ہونا

بات میں کَلام ہونا

بولنے سے عاجز ہونا

کان میں بات کَہْنا

کوئی بات خفیہ طور پر کہنا، کان کے قریب آہستہ سے بات کرنا، سرگوشی کرنا

بات میں پَہْلُو نِکَلْنا

بات میں پہلو نکالنا کا لازم

بات میں کَجی ہونا

جھوٹ ہونا

بات میں پَہْلُو نِکَالْنا

بات میں شاخیں نکالنا، بات میں بات پیدا کرنا

بات میں بَل ہونا

جھوٹ ہونا

بات میں زَہْر بونا

فساد ڈالنا، لڑائی جھگڑا لگانا

بات ذِہْن میں بَیٹْھنا

بات کا دلنشین ہونا، منصوبے کا گٹھنا

بات میں بات ہونا

قابل ذکر بات ہونا

مُنہ میں بات کَرنا

اس طرح بولنا کہ دوسرے کی سمجھ میں نہ آئے ، آہستہ آہستہ بولنا.

ہونْٹھوں میں بات دَبنا

۔کنایہ ہے ہچکچانے سے بات کریں۔؎

ہونْٹوں میں بات دَبنا

بات کرنے میں رُکنا ، بات کرتے ہوئے ہچکچانا۔

بات ہَنسی میں ڈالْنا

بات ہنسی میں پڑنا کا تعدیہ

ذِہن میں بات آ جانا

سمجھ میں آ جانا، مان جانا، رضا مند ہو جانا

پیٹ میں بات نَہ ٹِکْنا

راز نہ چھپایا جانا ، بھید ظاہر کردینا.

پیٹ میں بات نَہ پَچْنا

پیٹ میں بات نَہ رَہنا

رک : پیٹ میں بات نہ ٹکنا.

بات جی میں نَہ رَہْنا

بات کو چھپا نہ سکنا

بات ذِہْن میں اُتَر جانا

بات پیٹ میں ہَضْم کَرْنا

بات پچنا، کسی کی کوئی بات پوشیدہ رکھنا

پیٹ میں بات نَہ سَمانا

۔بھید نہ چھپا سکنا۔ یہ مزاج دار بہو نہ ہوں کہ ان کے پیٹ میں بات نہیں سماتی تھی۔ یہ تمیز دار بہو ہیں کہ کسی کو اپنا بھید نہ دیں۔

بات میں فَرقْ آنا

اعتبار باقی نہ رہنا، وضع کے خلاف ہونا

بات میں بات عیب ہے

کسی کی بات کے بیچ میں بولنا برا ہے

بات ہَنسی میں پَڑْنا

گفتگو یا معاملے کا اصلیت کی بجاے ہنسی مذاق کا رخ اختیا کر لینا

بات ہَنسی میں اُڑانا

کسی تذکرے کو مذاق میں ٹال دینا

بات کان میں پَڑی رَہْنا

معاملے کا دھیان میں رہنا، بات یاد رہنا

بات میں بات نِکَلْنا

بات میں بات نکالنا کا لازم

بات میں بات نِکالْنا

نکتہ سے نکتہ پیدا کرنا

بات میں بات مِلانا

معاملے میں باریکی نکالنا

دِل ہی دِل میں بات پَکانا

اپنے خیال ہی میں بات جما لینا

بات پَر بات یاد آنا

ایک ذکر سے اسی قسم کے دوسرے ذکر کا دھیان آنا، ایک بات کے سلسلے سے کوئی اور بات حافظے میں تازہ ہو جانا

دو ہی بات میں ہار جِیت ہے

بہت جلد فیصلہ ہوتا ہے، جلد ادھر یا اُدھر ہو کر رہتا ہے

بات پَر آنا

ضد پیدا ہو جانا

بات بَن آنا

کامیابی حاصل ہونا، سرخروئی ملنا، بھرم قائم ہونا

بات میں

بہت جلد، لمحے بھر میں، جھٹ پٹ

بات بات میں موتی پِرونا

نہایت سلیقے سے بات کرنا، خوش اسلوبی سے گفتگو کرنا

بات میں سے بات نِکَلنا

باریکی نکالنا، کوئی نازک پیرایہ نکالنا

بات بات میں چُھری کَٹاری

ہر بات میں لڑنے کو تیار

بات میں ہیٹی ہونا

کسی چیز میں کمی ہونے کی وجہ سے بے عزتی ہونا

بات کَرنے میں

آناً فاناً، لمحے میں، ذرا سی دیر میں

میں بات آنا

کسی بات کا خیال آنا

اِس بات میں

میں بات رَکھنا

بات کو چُھپائے کھنا، بغض رکھنا، کدورت رکھنا

بات میں پِھرْنا

وضع یا دستور کے خلاف کرنا، قول سے پھرنا

بات میں بولْنا

گفتگو یا معاملے میں دخل دینا، دخل در معقولات کرنا

بات میں لَگانا

گفتگو میں مشغول کرنا، بہلانا، فریب میں پھن٘سانا

میں بات جَمنا

پورایقین ہوجانا

میں بات گَڑنا

کوئی اندوہناک خیال دل میں جم جانا

اردو، انگلش اور ہندی میں بات میں بات آنا کے معانیدیکھیے

بات میں بات آنا

baat me.n baat aanaaबात में बात आना

بات میں بات آنا کے اردو معانی

فعل مرکب

  • ایک بات کے بیان کے دوران اور امور کا ذکر چھڑ جانا، نکتے سے نکتہ پیدا ہونا

बात में बात आना के हिंदी अर्थ

यौगिक क्रिया

  • एक बात के बताने के बीच दूसरी बात की चर्चा छिड़ जाना, बात से बात निकलना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بات میں بات آنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بات میں بات آنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words