تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَدْلا اُتارْنا" کے متعقلہ نتائج

اُتارْنا

اُترنا (رک) کا تعدیہ: اُٹھانا، بڑھانا، چڑھانا، کسنا، لادنا وغیرہ کی ضد . ۱. اوپر سے نیچے لانا .

سایَہ اُتارْنا

آسیب دُور کرنا ، بُھوت پریت اُتارنا ، وہم سے نجات دِلانا.

چِہْرَہ اُتارْنا

خط و خال کا نقشه لینا

لَہْجَہ اُتارْنا

لہجے کی نقل کرنا

جامَہ اُتارْنا

(لفظاََ) لباس ترک کرنا ، انداز بدلنا ، وضع بدلنا (پرانا کے ساتھ) .

گولَہ اُتارْنا

گولہ باری کرنا ، بکرث گولے پھینکنا ، توپ کے گولے پھینکنا .

حُلْیَہ اُتارْنا

کسی کے حرکات و سکنات کی نقل کرنا

پھاہا اُتارْنا

پھاہے کو زخم یا داغ سے الگ کرنا.

خاکَہ اُتارْنا

کچّا نقشہ بنانا، حدود کے نشان ڈالنا، مسودہ کرنا، حدود وغیرہ کے خطوط کا نشان ڈالنا

کُلاہ اُتارْنا

بےعزّت کرنا

دَرْجَہ اُتارْنا

ایک جماعت یا ایک درجہ نیچے کر دینا، مرتبہ کم کر دینا، تنزل کردینا

زَہْر اُتارْنا

سان٘پ کے کاٹے کے زہر کے اثر کو دوا یا منتر سے زائل کرنا

کین٘چُلی اُتارْنا

پرانی جھلّی یا کھال جھاڑنا

سُہاگ اُتارْنا

شوہر کی وفات پر چُوڑیاں توڑنا ، بناؤ سِن٘گھار کی چیزیں دُور کرنا ، رنگین کپڑوں کو سفید یا سادہ کپڑوں سے بدلنا ، بیوہ بنانا.

نَقْشَہ اُتارْنا

کسی چیز کو ویسا ہی دوبارہ بنا لینا، نقش محفوظ کرلینا، خاکہ تیار کرنا، تصویر کھینچنا، فوٹو لینا، خاکہ لینا

غُصَّہ اُتارْنا

چڑھے ہوئے غصّے کو ٹھنڈا کرنا، کسی کو اپنے غصّے کا نشانہ بنا کر جی ہلکا کرنا، دل کا بخار نکالنا

قَلْعی اُتارْنا

قلعی مٹانا ۔

صَدَقَہ اُتارْنا

کس چیز کو کسی کے سر کے گرد پھرا کر یا جسم سے چھوا کر تصدق کرنا (رُدِّ بلا کے لیے یا بلا رد ہونے پر).

مُرَقَّع اُتارْنا

تصویر کھینچنا ، تصویر بنانا ، مرقع کھینچنا ، منظر نگاری کرنا ۔

لَہْنگا لُگْرا اُتارْنا

(بیگمات) ذلیل و حقیر پوشاک اتار کرشریفانہ لبا پہنانا عزت بخشنا ، مرتبہ بڑھانا ؛ ادنیٰ درجے سے اعلیٰ درجے تک پہنچانا.

غَضَبی خانَہ اُتارْنا

غضب ناک ہونا، آفت لانا، غصہ ہونا

صَدَقَہ سِلَا اُتارْنا

خیر خیراَت کرنے کے واسطے نقدی یا کسی چیز کا سر پر سے وارنا ، چوراہے میں رکھنے کے واسطے سری کلیجی وغیرہ کو سر کے گرد پھرانا.

عَرْش سے اُتارْنا

وہ کام کرنا جو کسی سے نہ ہو سکے، کارِنمایاں انجام دینا، مشکل کام کرنا

لوہے کے گھاٹ اُتارْنا

قتل کردینا

گَھر میں نَعْلَین اُتارْنا

ٹھہرنا ، قیام کرنا.

سَر سے صَدْقہ اُتارْنا

صدقہ اُتارنا ، سر پر سے وارنا .

گُوہ کا ٹوکْرا سَر سے اُتارْنا

بُرائی اور بدنامی سے نجات دلانا ، رُسوائی کا داغ دھونا .

سات دَفْعَہ صَدْقے اُتارْنا

(عور) پیشتر صدقہ اُتارتے وقت صدقے کی چیز ساتھ دفعہ سر کے گِرد پھراتے ہیں ، اس فعل کو سات دفعہ صدقے اُتارنا کہتے ہیں ؛ صدقے کی چیز سے بھی زیادہ حقیر سمجھنا.

دِل اُتارْنا

دھیان ہٹانا توجہ نہ دینا ، غافل رہنا.

پایا اُتارْنا

(ظرف سازی) باڑ کی تیلیوں کو حسب ضرورت چھوٹا کرنا ۔

سَر اُتارْنا

سر کاٹنا

سَراُتار اُتارْنا

سر کاٹنا ، قتل کر دینا.

پانی اُتارْنا

غرور کو خاک میں ملانا، شرمندہ کرنا

پُھول اُتارْنا

پھول اترنا (رک) کا تعدیہ

کام اُتارْنا

کام بنا کر تیّار کرنا ، مشین وغیرہ پر سے تیارکرکے نکالنا .

صُورَت اُتارْنا

تصویر کھینچنا۔

رائی اُتارْنا

رائی کو طشتری وغیرہ میں لے کر سر کے چاروں طرف گھما کر آگ میں جلانا، کہا جاتا ہے کہ اس عمل سے نظربد دور ہو جاتی ہے

دِیوار اُتارْنا

دیوار ڈھانا، دیوار گرانا

تَصْوِیر اُتارْنا

تصویرکھین٘چنا

تارے اُتارْنا

تارے توڑلانا ؛ نا ممکن کام کرنا .

بَدْلا اُتارْنا

اچھے سلوک کے عوض ویسا ہی سلوک کرنا، کسی کے ساتھ اس طرح نیکی کرنا جیسی اس نے کی ہے، احسان سے سبکدوش ہونا

کَلائی اُتارْنا

حریف کی کلائی کے جوڑ کو اپنی جگہ سے ہٹا دینا یا ہلا دینا

شَراب اُتارْنا

شراب اُترنا (رک) کا تعدیہ .

قَسَم اُتارْنا

جو عہد کیا ہو اسے توڑنا

خول اُتارْنا

اصلیت ظاہر کرنا ۔

مار اُتارْنا

مار ڈالنا، مصیبت میں متبلا کر دینا

بارا اُتارْنا

(تار کشی) جنتری کے سوراخ کو حسب ضرورت بڑھانا یا موٹا کرنا.

جادُو اُتارْنا

جادو کا اثر دور کرنا یا باطل کرنا

جُوتا اُتارْنا

مارنے کے لیے پیر سے جوتا اتارنا ، پانْو سے جوتا نکالنا.

چَھت اُتارْنا

چھت ڈھانا، چھت گرانا

احْسان اُتارْنا

سلوک کے بدلے خود بھی سلوک کرنا

تِنْکا اُتارْنا

کسی پر نہایت معمولی احسان کرنا، کسی کی تھوڑی سی مدد کرنا

آبْرُو اُتارْنا

کسی کی عصمت خراب کرنا، غیر کی عورت پر ہاتھ ڈالنا

چادَر اُتارْنا

عورت کی بے آبروئی کرنا (جیسے مرد کی لیے پگڑی اتارنا)، عورت کا برقع اتارنا، عورت کو بے پردہ کرنا، سر سے چادر علیحدہ کرنا، پردہ فاش کرنا، ذلیل کرنا، بے عزت کرنا

بال اُتارْنا

سانپ اُتارْنا

جھاڑ پُھون٘ک سے سان٘پ کا زہر زائل کرنا.

گَرْدَن اُتارْنا

سر کاٹنا ، سر قلم کرنا .

قَرْض اُتارْنا

قرض بے باق کرنا ، کسی کا قرض چُکانا ؛ کسی قرض سے سبکدوش ہونا.

لاش اُتارْنا

مُردہ دفنانا.

رَقَم اُتارْنا

تجارت: کسی کا آتا دینا، قرضہ ادا کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں بَدْلا اُتارْنا کے معانیدیکھیے

بَدْلا اُتارْنا

badlaa utaarnaaबदला उतारना

اصل: ہندی

محاورہ

مادہ: بَدْلا

بَدْلا اُتارْنا کے اردو معانی

فعل مرکب

  • اچھے سلوک کے عوض ویسا ہی سلوک کرنا، کسی کے ساتھ اس طرح نیکی کرنا جیسی اس نے کی ہے، احسان سے سبکدوش ہونا

बदला उतारना के हिंदी अर्थ

यौगिक क्रिया

  • अच्छे व्यवहार के बदले में वैसा ही व्यवहार करना, किसी के साथ उसी तरह नेकी करना जैसी उस ने की है, एहसान से समापन होना

بَدْلا اُتارْنا کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَدْلا اُتارْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَدْلا اُتارْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words