تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اُتارْنا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں اُتارْنا کے معانیدیکھیے
اُتارْنا کے اردو معانی
فعل
- اُترنا (رک) کا تعدیہ: اُٹھانا، بڑھانا، چڑھانا، کسنا، لادنا وغیرہ کی ضد . ۱. اوپر سے نیچے لانا .
- گڑھے یا زمین میں پہنچنانا یا رکھنا .
- بندھی ہوئی چق، پردے وغیرہ کو چھوڑنا، لٹکانا.
- لگی ، چپکی یا لپٹی ہوئی چیز کا الگ کرنا، اپاڑنا؛ اکھیڑنا؛ قطع کرنا .
- پہنی ہوئی چیز کو جسم سے جدا کرنا ؛ کسی اور چیز کو جو جسم پر لگی یا سجی ہو الگ کرنا .
- ایک کپڑا وغیرہ جسم سے یا کسی چیز سے جدا کر کے اس کی جگہ دوسرا پہننا، بدلنا ، تبدیل کرنا
- نازل کرنا ، القا کرنا(آسمانی کتاب کا)
- مبعوث کرنا، نبی یا پیغام بر بنا کر بھیجنا .
- پیدا کرنا، ظہور میں لانا
- کسی چگہ پڑاؤ کرانا، اتروانا، ٹھہرانا
- سواری کو اترتے وقت مدد کے طور پر یا احتراما سہارا دینا
- (کسی چیز کو) حلق سے پیٹ میں پہنچانا، نگلنا .
- عہدے یا درجے سے گزرنا، تنزل کرنا .
- برطرف کرنا ، معزول کرنا، محروم کرنا(گدی ، کرسی ، تخت ، منصب وغیرہ سے)
- بھونکنا ، گھونپنا، گاڑنا(نوکدار چیز کا)
- داخل کرنا، سرایت کرانا، اندر پہنچانا، حلول کرانا .
- (دل ایا ذہن وغیرہ میں) بٹھانا ، جمانا
- . (جسم کی ہڈی کو) چول یا جوڑ پر سے کھسکانا یا ہٹانا ، کسی عضو کا جوڑ الگ کرنا .
- کھانچے ، پہیے ، یا کھونٹی وغیرہ پر کسی ہوئی زنجیر، تار یا پٹی وغیرہ کو ڈھیلا کرنا ، الگ کر دینا، جیسے : سائیکل وغیرہ کی چین اتارنا ، چرخے کی مال اتارنا، کسی مشین کا پٹا اتارنا ، کمان یا غلیل کی تانت اتارنا، ستار کا تار اتارنا وغیرہ .
- بنانا، پکانا، تیار کرنا، ڈھالنا، گھڑنا .
- دم پخت کرنا
- سر یا آواز کو نیچا کرنا ، دھیما کرنا.
- (کسی عبارت کو) ایک جگہ سے دوسرے جگہ نقل یا منتقل کرنا
- (کسی آواز یا ادا وغیرہ کو) نقل کرنا .
- ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنا
- عکس یا پر تو لینا، تصویر بنانا، خاکہ یا تقشہ کھینچنا.
- جو کچھ ذمے ہو اس کو ادا کرنا ، بے باق کرنا ، پورا کرنا ، چکانا؛ سبکدوش کرنا یا ہونا ، جیسے : احسان اتارنا ، بدلہ اتارنا، قسم اتارنا، فرضہ اتارنا وغیرہ
- وارنا ، صدقہ کرنا ، نچھاور کرنا .
- (دریا وغیرہ سے) عبور کرانا، پارلے جانا، لنگھانا
- کسی کیفیت یا اثر کو رفع کرنا، زائل کرنا
- جن ، بھوت ، آسیب وغیرہ کا دفیہ کرنا .
- منتر یا عمل کے ذریعے جن ، پری یا روح حبیث کو کسی محدود ظرف وغیرہ میں بند کر دینا، قید کرنا (دیکھو بوتل میں اتارنا)، قابو میں کر لینا (دیکھو شیشے میں اتارنا)
- جھاڑ پھونک سے ضرر کو فع کرنا، جھاڑنا بھونکنا .
- (ذہن یا دماغ سے) کھڑنا، اختراع کرنا
- پھاڑنا ، قطع کرنا، تراشنا (کپڑے وغیرہ کے ساتھ)
- (چہرے کا) رنگ اُرانا، مصمحل یا نڈھال کر دینا
- میدان میں لانا (مقابلے کے لیے)
- (سطح کا) رنگ وغیرہ صاف کرنا، چھڑانا، منانا
- منتقل کرنا ، بیان کرنا(کسی مفہوم یا خیال وغیرہ کو)
- کسی عزیز شے یا خصوصیت سے محروم کرنا، چھین لینا(اکثر آبرو وغیرہ کے ساتھ)
- لا کر رکھنا، ٹکانا
- ڈانٹ پھٹکار ، مار پیٹ وغیرہ کے ذریعے ٹھنڈا کرنا (خصوصا ایک جگہ کے غم یا غصے کو دوسرے جگہ)
- ازالۂ ، بھارت کرنا جیسے : چیرہ اتارنا
- (ہندو) نجس کرنا ، اشدھ کر دینا ، جیسے : برتن اتار دینا)
- عمارت کو کوئی بالائی حصہ یا ردّا توڑنا ، ڈحانا ، کم کرنا ، گرانا
- ہتھیار اوزار کو کند کر دینا، دھار اتارنا
- استرے وغیرہ سے مونڈنا، (بال) صاف کرنا
- ناتواں اور بے رونق کر دینا ، جیسے چہرہ یا منہ اتارنا
- تول پوری کرنا ، جیسے : سیر بھر آم کے دو سیر انار دیے
- (کسی عورت کا مرد کو) صحبت سے فارغ کرنا
- (شطرنج) پیادے کو بڑھا کر اس کی جگہ کوئی بڑا مہرہ بساط پر لانا
- دودھ کا تھن یا بستان میں بھر لانا یا دوا وغیرہ سے بڑھانا، جیسے دودھ اتارنے والی دوائیں
- محاورات میں حسب موقع معانی میں مستعمل جیسے : جی سے اتارنا ، نظر سے اتارنا، سہاگ اتارناوغیر (رک)
شعر
خود اپنے دل میں خراشیں اتارنا ہوں گی
ابھی تو جاگ کے راتیں گزارنا ہوں گی
حیات جس کی امانت ہے سونپ دوں اس کو
اتارنا ہے یہ قرضہ بھی اپنے سر سے مجھے
کبھی سرد آہوں کے سلسلے کبھی ٹھنڈی سانسوں کے مشغلے
وہ ہماری نقلیں اتارنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
English meaning of utaarnaa
Verb
- lessen, take down, take Off, Unload, exorcise, remove the effects of evil spirit or evil eye or sorcery, land (an aircraft), lower, bring down, make someone alight or dismount, force to abdicate, make recompense, pay back, redeem or discharge (a loan), remove (something suspended), remove (shoes, etc.), cast off clothes, send (as a prophet), reveal, remove (something suspended), remove (shoes, etc.), cast off clothes
اُتارْنا کے مرکب الفاظ
اُتارْنا سے متعلق دلچسپ معلومات
اتارنا اول مفتوح۔ کسی بڑے برتن یا ڈونگے سے رکابی یا پیالے میں کھانا نکالنے کو دہلی والے’’اتارنا‘‘ کہتے ہیں۔ مثلاًً: ’’لیجئے صاحب، یہ آلو سالن تو اتارئے، ٹھنڈا ہورہا ہے۔‘‘ ان معنی میں اس لفظ کو اہل دہلی کا علاقائی سمجھنا چاہئے، ہرشخص کو اس کااستعمال روا نہیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (اُتارْنا)
اُتارْنا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔