تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَجانا" کے متعقلہ نتائج

بَجانا

باجے سے سُر پیدا کرنا، کسی باجے کی آواز نکالنا، نواختن

بَجانا پہ چوب پَڑْنا

اعلان ہونا، نقارہ بجنا

بَجانا بَجْنا

شہرت ہونا.

بَجانا پَر چوٹ پَڑْنا

رک : ڈن٘کے پر چوب پڑنا.

بَجانا پَر چوب لَگنا

اعلانِ جنگ ہونا .

بَجانا پَر چوب پَڑْنا

اعلانِ جنگ ہونا .

لَہْرا بَجانا

زد و کوب کرنا ، خوب مارنا پِیٹنا ، جُتیانا ، تڑاتڑ لگانا ، ضربِ پیہم .

ہَتھیلی بَجانا

تالی بجانا، زنانوں کی سی حرکتیں کرنا، زنخوں کا سا کام کرنا

پَہَر بَجانا

پہر بجنا (رک) کا تعدیہ ، گھنٹہ بجانا.

لوہا بَجانا

تلوار چلانا، تیغ زنی کرنا

طَبْلَہ بَجانا

طبلے کی جوڑی کو اصولِ موسیقی کے اعتبار سے بجانا

ہَتیلی بَجانا

مراد : تالی بجانا ۔

ہارَن بَجانا

ہارن دینا ؛ گاڑی وغیرہ کے ہارن سے آواز نکالنا ۔

ہارمونِیَم بَجانا

ہارمونیم (رک) پر کوئی ُسر پیدا کرنا ، ہارمونیم سے آواز نکالنا ۔

نَغْمَہ بَجانا

کسی ساز پر نغمہ چھیڑنا ؛ گیت گانا ۔

سوہا بَجانا

(ساز گری) شادیانے یا شادیوں کے باجے بجانا .

گَھنْٹَہ بَجانا

۔۱۔گھنٹے پر چوٹ لگانا۔ گھڑیاں بجانا۔ ۲۔گھڑی کے گھنٹہ کا آواز دینا۔ یہ ٹائم پیس گھنہ بجاتی ہے۔

ڈَنکَہ بَجانا

رک : ڈن٘کا بجانا .

نَقّارَہ بَجانا

طبل بجانا ، نوبت بجانا ؛ ڈھول پیٹنا ؛ بہت شور و غل کرنا ؛ دھوم مچانا ، اعلان کرنا

حُقّہ بَجانا

رک : حقّہ اڑانا

شادِیانَہ بَجانا

خوشی کی نوبت بجانا ، فتح کا نقارہ بجانا ، ساز پر خوشی کے نغمے بجانا.

زَنگُولَہ بَجانا

گھنٹی بجانا

ہَوا سِیٹِیاں بَجانا

ہوا کا شور مچانا ، بہت تیز ہوا چلنا ۔

کُوچ کا نَقّارَہ بَجانا

روانگی کا اعلان کرنا .

دونوں ہاتھ سے تالی بَجانا

ہردو فریقین کی مرضی سے جھگڑا یا لڑائی ہونا

سایا بَجانا

شادیانے بجانا ، باجے بجانا.

سائی بَجانا

(بازاری) طوائف کا سائی لینے کے بعد مقررہ وقت پر گانے بجانے کے لیے پہن٘چْنا.

نَے بَجانا

بانسری بجانا ، مُرلی بجانا ۔

کام بَجانا

فرض منصبی بجا لانا ؛ کام انجام تک پہنچانا ، اپنے سپرد کام کو حسن و خوبی سے انجام دینا .

سِیٹی بَجانا

اودھم مچانا، بے پروائی دکھانا، مت یا بے فکر ہونا، غیر مہذب حرکت کرنا

گَھڑی بَجانا

مقررَہ وقفوں سے وقت بتانے کے لیے گھنٹہ بجانا ، اِطَّلاع دینا.

ساز بَجانا

ساز سے آواز نکالنا

گَھنْٹی بَجانا

دَسْتَک بَجانا

تالی بجانا .

گانا بَجانا

راگ رنگ، گیت اور موسیقی

خَم بَجانا

رک : خم ٹھاکنا .

تالِیاں بَجانا

خوشی منانا ؛ (ہاتھ پر ہاتھ مار کر) مذاق اڑانا ؛ اظہار مسرت یا تائید کرنا.

تالی بَجانا

استقبال کے لیے ایک ہاتھ پر دوسرا ہاتھ مار کر آواز نکالنا، خوش آمدید کہنا، خوش ہونا

دُھن بَجانا

راگ الاپنا .

حُکْم بَجانا

رک : حکم بجا لانا

چُٹْکی بَجانا

انگوٹھے کو بیچ کی انگلی سے ملا کر آواز پیدا کرنا، اشارہ کرنا

چُٹْکِیاں بَجانا

جمائی کی کیفیت کو ختم کرنا (بعض لوگ جمائی آتے وقت چٹکی بجاتے ہیں تاکہ جمائی کی کیفیت جلد ختم ہو جائے)

پِیری بَجانا

منْھ پر مٹھی رکھ کر (پی) کی آواز نکال کر طنز کرنا ، من٘ھ سے سیٹی بجانا ، چھیڑنا ، چڑانا .

تان بَجانا

رک: تان اڑانا.

تال بَجانا

دھن چھیڑنا، راگ یا نغمہ چھیڑنا

پیٹ بَجانا

(بیماری کی وجہ معلوم کرنے کے لیے) پھولے ہوئے پیٹ پر ہاتھ مارکر آواز نکالنا، خوشیاں منانا، مارے خوشی کے اچھلنا کودنا، خوش ہونا

راگ بَجانا

(موسیقی) باجے میں دُھن بجانا .

بَغَل بَجانا

رک : بغلیں بجانا جو زیادہ مستعمل ہے۔

تھالی بَجانا

سانپ کے کاٹے ہوئے کے آگے تھالی بجا کر منتر پڑھنا تاکہ اسے نیند نہ آنے پائے اور لہر اٹھے

خِدْمَت بَجانا

کام انجام دینا ، کِسی کا یا کِسی کے لیے کام کرنا یا کر دینا.

ڈَنْڈے بَجانا

خراب و خستہ اور آوارہ پھرنا، بیکار مارے مارے پھرنا

گُھنگْرُو بَجانا

گھرّا لگانا .

کُنْڈی بَجانا

دروازے کی زنجیر سے آواز پیدا کرنا، کنڈی کھٹکھٹانا.

تَوا بَجانا

ایک رسم ہے کہ بچے کے پیدا ہوتی ہی نیک شکون کے طور پر توا بجایا جاتا ہے تاکہ رزق میں اضافہ ہو.

میز بَجانا

ہاتھوں سے میز بجا کر ناپسندیدگی کے اظہار کے لیے شور مچانا، ہوٹنگ کرنا (بعض اوقات پسندیدگی کے اظہار یا تعریف کے لیے بھی میز بجائی جاتی ہے بالخصوص پارلیمنٹ میں)

نَقّارے بَجانا

طبل بجانا ؛ شہرت دینا ، مشہور کرنا ۔

قَینچی بَجانا

کترنی یا مقراض کے پھلڑوں کو باہم ٹکرانا جو بعض عورتوں کے نزدیک نحوست یا جنگ کا باعث خیال کیا جاتا ہے.

باجا بَجانا

گال بَجانا

بیہودہ بکنا، بکواس کرنا، بے موقع بولنا

کوڑے بَجانا

دھمکانا، ڈرانا، کوڑے کو خاص طرح سے لہرا کر آواز پیدا کرنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں بَجانا کے معانیدیکھیے

بَجانا

bajaanaaबजाना

وزن : 122

بَجانا کے اردو معانی

سنسکرت - فعل متعدی

  • باجے سے سُر پیدا کرنا، کسی باجے کی آواز نکالنا، نواختن
  • کسی قسم کے ضرب سے صدا پیدا کرنا، کسی چیز پر اس طرح ضرب مارنا کہ اس میں سے صدائیں نکلنے لگیں، چوٹ پہنچا کر آواز نکالنا، جیسے: گھنٹا بجانا، تالی بجانا
  • کسی سکہ کو خاص انداز سے ہاتھ کی ایک انگلی پر رکھ کر انگھوٹھے سے اچھالنا، روپے وغیرہ کو چٹکی لگا کر کھوٹا کھرا پرکھنا، ٹھنکانا، ٹھنکارنا، جانچ کرنا
  • گھڑی یا گھنٹے کا وقت ظاہر کرنا، جیسے: جب گھڑی نے چار بجائے تو ہم اٹھ کر یہاں آئے
  • (کسی خاص ساعت تک) وقت صرف کرنا
  • (بازاری) دُھننا، مجامعت کرنا
  • (علاقائی) چھوڑنا، داغنا، سر کرنا، فائر کرنا، جیسے: گولا بجانا
  • مارنا، پیٹنا، بجوڑنا
  • بہت شہرت دینا، اعلان کرانا، تشہیر کرنا
  • کامیابی کا اظہار کرنا، خوشی کا اظہار کرنا

فارسی، ہندی - فعل متعلق

  • انجام دینا، بجا لانا، تعمیل کرنا، خدمت کرنا، جیسے: اب تو دن رات نوکری بجاؤ، نوکری بجا لانا (بجا لانا کا مخفف)

شعر

English meaning of bajaanaa

Sanskrit - Transitive verb

  • to play on (a musical instrument), to perform or execute music, to beat (a drum, gong )
  • to strike (a bell, gong), clap (the hands )
  • to try the ring or resound, of (a vessel, coin, in order to ascertain its soundness )
  • to put in action, set agoing, ply (e.g.jute bajana), to wield violently (swords, staves )
  • sound (an alarm, etc.)
  • (Slang) have sexual intercourse (with), be active agent in sex relation
  • ( Colloquial) to shoot off, to fire (gun, cannon )
  • to beat, to slap
  • to extravagantly announce one's deeds, boasting
  • to express happiness, to express success

Persian, Hindi - Adverb

  • to accomplish a work, to execute (ba-ja lana)

बजाना के हिंदी अर्थ

संस्कृत - सकर्मक क्रिया

  • किसी बाजे आदि पर आघात पहुँचाकर अथवा हवा का ज़ोर पहुँचाकर उससे शब्द उत्पन्न करना, किसी बाजे की आवाज़ निकालना, बाजे से सुर पैदा करना
  • किसी प्रकार के आघात से शब्द उत्पन्न करना, किसी चीज़ पर इस प्रकार आघात करना कि उसमें से शब्द निकलने लगे, चोट पहुँचाकर आवाज निकालना, जैसे, घंटा बजाना, ताली बजाना
  • उछालकर, पटककर किसी चीज़ को जाँचना, परखना (पैसा आदि)
  • घड़ी या घंटे का समय प्रकट करना, जैसे: जब घड़ी ने चार बजाए तो हम उठ कर यहाँ आए
  • (किसी विशेष समय तक) समय ख़र्च करना
  • ( बाज़ारी) स्त्री के साथ प्रसंग या संभोग करना, मैथुन करना, सहवास करना, धुनना
  • ( क्षेत्रीय) छोड़ना, दाग़ना
  • मारना, पीटना, बजोड़ना
  • बहुत ख्याति देना, उदघोषणा कराना
  • सफलता का प्रदर्शन करना, हर्षोल्लास का प्रदर्शन करना

फ़ारसी, हिंदी - क्रिया-विशेषण

  • निष्पादन करना, किसी कार्य को पूरा करना (ब-जा लाना)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَجانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَجانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words