تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَھڑَکْنا" کے متعقلہ نتائج

بَھڑَکْنا

۱. (i) (آگ کا ) شعلہ زن ہونا ، (تیزی سے) جلنا ، گرم ہونا.

شُعْلَہ بَھڑَکْنا

شعلہ بھڑکانا کا یہ لازم ہے

لَو بَھڑَکْنا

تیل ختم ہونے کے وقت چراغ کا شعلہ تیز ہو جانا (جس کے بعد چراغ بُجھ جاتا ہے)

جان بَھڑَکْنا

دل بھڑکنا.

ماتھا بَھڑَکْنا

پِیشانی گرم ہونا، سر میں درد ہونا

تَوسَن بَھڑَکْنا

گھوڑے کا بدک جانا.

دَون بَھڑَکْنا

جذبات کا مشتعل ہونا

سائے سے بَھڑَکْنا

کسی چیز سے دُور بھاگنا ، نہایت مُتنفَّر ہونا.

رَگِ شَرافَت بَھڑَکْنا

خاندانی عزت کا خیال آنا.

رَگِ مُحَبّت بَھڑَکْنا

جذبۂ محبت اُبھرنا، جوش محبت پیدا ہونا، محبت کا جوش میں آنا

شُعْلَہ ہائے فََساد بَھڑَکْنا

فساد کی آگ لگنا

دِل کی لَگی بَھڑَکْنا

محبّت یا لگن میں شدّت پیدا ہونا

دُشْمَنی کی دیگ بَھڑَکْنا

بہت زیادہ دُشمنی ہونا .

تَلْووں سے بَھڑَکْنا سَر میں بُجْھنا

رک : تلووں سے لگنا سر میں جاکے بجھنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں بَھڑَکْنا کے معانیدیکھیے

بَھڑَکْنا

bha.Daknaaभड़कना

وزن : 122

موضوعات: رنگ قدیم بشریات

بَھڑَکْنا کے اردو معانی

فعل لازم

  • ۱. (i) (آگ کا ) شعلہ زن ہونا ، (تیزی سے) جلنا ، گرم ہونا.
  • (ii). (چراغ کا) لَو دینا ، چراغ کے شعلہ کا غیر معمولی طور پر روشن ہونا.
  • ۲. (i) (شعلہ کی طرح) سرخ یا گرم ہونا ، شعلہ بلند ہونا.
  • (ii). (رن٘گ کا) شوخ ہونا ، تابناک ہونا.
  • ۳. (کسی کیفیت خواہش یا حالت کا) شدت اختیار کرنا یا تیز تر ہونا .
  • ۴. رک : بھڑک جانا معنی نمبر ۲ ، (انسان چرند پرند وغیرہ کا) بدکنا ، غیر مانوس چیز سے ڈر کر اچھلنا یا کودنا.
  • ۵. (i) بچنا ، پرہیز کرنا ؛ کسی کی طرف سے دل میں کوئی شک آجانے پر اس سے بے رخی یا کنارہ کشی اختیار کرنا.
  • (ii). چون٘کنا ، چوکنّا ہونا.
  • ۶. غضبناک ہونا ، ناخوش ہونا.
  • ۷. بھٹکنا ، منحرف ہونا ، بدکنا (قدیم).
  • ۸. رک : بھڑک جانا ، معنی نمبر ۱، جل جانا ؛ تمباکو کا سوختہ ہوجانا.
  • ۹. رک : بھڑک جانا ، معنی نمبر ۳.
  • ۱۰. (i) ٹوٹنا ، ٹکڑے ہونا ، تڑکنا (برتن کا).
  • (ii). پٹھوں یا رگوں کا تن جانا ؛ اعصاب کا کھن٘چ جانا.

شعر

English meaning of bha.Daknaa

Intransitive verb

  • fly into a passion, burst into flame, become very excited
  • frighten, become suspicious
  • ignited
  • (horse) to shy, jib

भड़कना के हिंदी अर्थ

अकर्मक क्रिया

  • तेज़ी से जलना, गर्म होना; तमतमाना, आवेश में आना; उत्तेजित होना
  • कोयले, गोहरे आदि का आग से स्पर्श होने पर सहसा जोरों से जल उठना
  • शोला तेज़ होना, दिए के लौ जलना बुझना, गुस्सा करना, नाराज़ होना
  • टूटना, टुकड़े होना, तड़कना बर्तन का
  • (रंग का) शोख़ होना, ताबनाक होना
  • चौंकना, चौकन्ना होना
  • पट्ठों या रगों का तन जाना , आसाब का खिंच जाना
  • ग़ज़बनाक होना, नाख़ुश होना
  • रुक : भड़क जाना मानी नंबर २, (इंसान चरिंद परिंद वग़ैरा का) बिदकना, ग़ैर मानूस चीज़ से डर कर उछलना या कूदना

بَھڑَکْنا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَھڑَکْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَھڑَکْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words