تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَکّی" کے متعقلہ نتائج

چَکّی

چکی، اناج پیسنے کی مشین، نیچے اوپر رکھے ہوئے دو گول پتھر کے پاٹ نیچے کے پاٹ میں کیلی لگی ہوتی ہے اوپر کے پاٹ میں سوراخ ہوتا ہے جسے کیلی میں پھنسادیا جاتاہے سوراخ میں غلہ ڈال کے اور ہتّی کے ذریعے سے پاٹ کو گھما کر آٹا پیستے یا دال دلتے ہیں، آٹا پیسنے یا دانہ دلنے کا آلہ، آٹا پیسنے کا مشینی آلہ جو بجلی یا انجن سے چلتا ہے، مسالہ پیسنے کی برقی مشین

چَکّی رَہا

چکی بنانے والا

چَکّی راہا

کٹھ پھوڑا ، ہد ہد .

چَکّی نامَہ

ایک گانا جو عورتیں شادی بیاہ کے موقع پر ابٹن پیستے وقت گاتی ہیں

چَکّی رَہْنا

رک : چکّی بنانا .

چَکّی رَہانا

رک : چکّی بنانا .

چَکّی گَھر

وہ مکان جس میں چکی لگی ہو، آٹا پیسنے کا کارخانہ

چَکّی تُلْنا

چکّی کا کھردرا کیا جانا .

چَکّی جھونا

چکی چلانا، آٹا پیسنا

چَکّی چَلْنا

چکی چلانا کا لازم

چَکّی پِیسْنا

چکی چلانا، آٹا پیسنا، غلہ پیسنے کی مزدوری کرنا

چَکّی ناوَری

دولھا دلہن اور پیسنے والیوں کو ابٹن کا دیا جانا .

چَکّی ناؤُری

دولھا دلہن اور پیسنے والیوں کو ابٹن کا دیا جانا .

چَکّی کا پاٹ

چکّی کے اوپر یا نیچے کا گول پتّھر

چَکّی کی کِیل

وہ کیل جس پر چکّی پھرتی ہے

چَکّی پھیرْنا

چکّی چلانا ، آٹا پیسنا .

چَکّی چَلانا

چکّی کو گردش دینا، غلّہ پیسنا

چَکّی پِھرانا

(پہلوانی) گرز چلانے اور مگدر ہلانے کی قسم کی ایک چیز ہے ، بھاری چکی گردن میں ڈال کر پہلوان صرف گردن کی قوت سے اُسے نچاتے ہیں .

چَکّی چُولَھا

گھر گرہستی کے کام، امور خانہ داری، پسائی اور پکائی کے کام

چَکّی کی مانی

وہ کیل جس پر چکّی پھرتی ہے

چَکّی کا راچھ

چَکّی کا غُبار

چکّی چلتے وقت اس سے اُٹھنے والی گرد، گرد آسیا

چَکّی کا پِیسْنا

چکّی چلانا ، مشکل کام کرنا ، نہایت محنت اور مشقت کا کام کرنا ، محنت مزدوری کرنا .

چَکّی کی جھاڑَن

کسی پسی ہوئی چیز کا وہ حصہ جو چکی کے اطراف میں رہ جاتا ہے

چَکّی کی مَشَقَّت

چَکّی کا کُھونٹا

چکّی چلانے کا ڈنڈا

چَکّی بَنانے والا

چکّی کے دانت درست کرنے والا

چَکّی سی لَگ جانا

گھمیر چڑھ جانا، چکّر بندھنا

چَکّی پِیس کَر گُزارا کَرْنا

نہایت غریب ہونا

چَکّی کے دو پاٹوں میں پِسْنا

دو ظالموں کے ظلم کا نشانہ بننا، دہری مصیبت میں گرفتار ہونا

چَکّی تَلے پَوسیرا ، نِکَل ساس گَھر میرا

اس موقع پر کہتے ہیں جب بہو گھر کا انتظام اپنے ہاتھ میں لینا چاہے ؛ کسی چیز پر زبردستی قبضہ کرنا ، کسی کی چیز کا خواہی نخواہی مالک بننا .

چَکّی میں کول ڈالو گے تو چُون پاؤ گے

بغیر کام کئے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پیسے خرچ کروگے تو ہی کچھ ملے گا

چَکّی تَلے گھر تیرا، نکل ساس گھر میرا

اس وقت کہتے ہیں جب بہو گھر کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لے

ہاتھ چَکّی

ہاتھ سے گھماکر چلائی جانے والی (اناج وغیرہ پیسنے کی) چکی ۔

ہَتھ چَکّی

ہاتھ سے چلانے والی چھوٹی چکّی، دستی چکّی، ہاتھ چکی

ہَوائی چَکّی

۱ ۔ ہوا کے زور سے چلنے والی چکی جس سے آٹا پیستے ہیں ، پون چکی (انگ : Wind mill) ۔

مِعدی چَکّی

(حیوانیات) جھینگا مچھلی کا معدہ جو دو حصوں ، ایک بڑا اگلا حصہ (چکی خانہ) اور دوسرا چھوٹا پچھلا حصہ (تقطیری خانہ) پر مشتمل ہوتا ہے ۔

ہاتھ کی چَکّی

آٹا پیسنے کی چکی جو ہاتھ سے چلائی جائے ۔

ہَوا کی چَکّی

وہ چکی جو ہوا کے ذریعے چلتی ہے ، پون چکی ۔

چُولھے کی نَہ چَکّی کی

کسی کام کی نہیں.

چولھے چَکّی، سَب ہی کام پَکّی

بہت سگھڑ عورت ہے، ہر کام جانتی ہے

کِس چَکّی کا پِیسا کھایا ہے

۔(عو) زیادہ موٹے آدمی سے کہتی ہیں۔ کس چَکّی کے آٹے کی تاثیر ہے جو ایسے موٹے ہوگئے ہو۔

کِس چَکّی کا پِسا کھاتے ہو

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

پاؤں چَکّی

وہ چکی جس میں (کولھو کی طرح) کسی جاندار کو جوت کر چلاتے ہیں، خراس

چُولھا چَکّی

گھر کے کام کاج، پیسنے اور پکانے کا کام

چُونا چَکّی

چُنائی کے لیے چونا پیسنے کی ایک خاص طرح کی تیار کی ہوئی چکی جس کو رہٹ یا کھولو کی طرح ایک یا دو بیل چلاتے ہیں.

پَوَن چَکّی

وہ چکی جو ہوا سے گردش کرتی ہے اور جس سے آٹا پیسنے یا کوئی پمپ مشین وغیرہ چلانے کا کام لیا جاتا ہے

گِل چَکّی

اینٹیں یا کھریل وغیرہ بنانے کے لیے مٹی پیسنے ، گارا اور دوسرے مرکبات تیار کرنے والی چکی .

پَنْ چَکّی

وہ چکی جو پانی کی قوت سے حرکت کرے اور آٹا وغیرہ پیسے

ہاتھ میں چَکّی کا پاٹ ہے

حماقت کی بات ہے (ایک شہزادے کے قصے میں مذکور ہے کہ بادشاہ نے انگوٹھی مٹھی میں بند کر کے اشارے دیے اور پوچھا کہ بتاؤ مٹھی میں کیا ہے تو اس نے کہا چکی کا پاٹ ہے) ۔

کُتّا راج بِٹھایا وہ چَکّی چاٹْنے آیا

کمینہ آدمی عزت اور مرتبہ پا کر بھی اپنی عادت نہیں چھوڑتا .

کَون سی چَکّی کا پِیسا کھایا ہے

کسی چکی کا کھایا ہے، عموماً موٹے آدمی کی نسبت کہتے ہیں.

کَون سی چَکّی کا پِسا کھایا ہے

کسی چکی کا کھایا ہے، عموماً موٹے آدمی کی نسبت کہتے ہیں

خُدا کی چَکّی

احتساب ، اعمال کا بدلہ ، مراد : گردش زمانہ.

بیلَن دار چَکّی

وہ چکی جس میں پاٹوں کی جگہ گول لمبوترے اوزار کوٹنے یا دابنے کے لیے لگے ہوتے ہیں، کولھو (انگریزی) Roller Mill

چاند گَہَن میں چَکّی، راہے کا کیا کام

فضول اور بے موقع بات کے متعلق کہتے ہیں

گَنْگا کے میلے میں چَکّی رَہے کا کیا کام

بڑے لوگوں کے مجمع میں ادنیٰ کی کون سنتا ہے ؛ بے محل اور بے موقع کام کی قدر نہیں ہوتی

ظُلْم کی چَکّی میں پِسْنا

زیادتی بھگتنا، ظلم سہنا، جور و ستم برداشت کرنا

رانی گَئِیں ہاٹ ، لائِیں رِیجھ کَر چَکّی کے پاٹ

آدمی بعض وقت فضول چیزیں خرید لیتے ہیں جو جو ان کے کسی مصرف کی نہیں ہوتیں تو ایسے موقع پر کہتے ہیں .

اردو، انگلش اور ہندی میں چَکّی کے معانیدیکھیے

چَکّی

chakkiiचक्की

اصل: ہندی

وزن : 22

چَکّی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • چکی، اناج پیسنے کی مشین، نیچے اوپر رکھے ہوئے دو گول پتھر کے پاٹ نیچے کے پاٹ میں کیلی لگی ہوتی ہے اوپر کے پاٹ میں سوراخ ہوتا ہے جسے کیلی میں پھنسادیا جاتاہے سوراخ میں غلہ ڈال کے اور ہتّی کے ذریعے سے پاٹ کو گھما کر آٹا پیستے یا دال دلتے ہیں، آٹا پیسنے یا دانہ دلنے کا آلہ، آٹا پیسنے کا مشینی آلہ جو بجلی یا انجن سے چلتا ہے، مسالہ پیسنے کی برقی مشین
  • گھٹنے کی گول ہڈی، چپنی، اونٹوں کے جسم کے اوپر کا گول گھٹا، بجلی، صاعقہ، بجلی کا کڑکا، چکئی، آتشبازی کے وہ دو چکر جو متوازی الافق گردشی کرتے ہیں، لکڑی جو بندوق کے نیچے لگاتے ہیں، ایک طرح کا کھلونا، چکری
  • (مجازاً) چکر، گردش، چکر جھولا جس میں کاٹھ کے گھوڑے وغیرہ لگے ہوتے ہیں بچوں کو اس پر بٹھا کر چکر دیا جاتا ہے، چرّخ چوں، پانی کے بھونرے جو سطح پر منڈلاتے رہتے ہیں، ناگہانی یا ناگوار واقعہ

شعر

English meaning of chakkii

Noun, Feminine

चक्की के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • पत्थर के दो गोल पाटों को एक-दूसरे के ऊपर रखकर बनाया जाने वाला अनाज पीसने का यंत्र, जाँता, चाकी, पीसने का उपकरण, पिसनहारा, पीसनेवाला, अनाज या साबुत मसालों को पीसने की मशीन, घुटने की गोल हड्डी
  • आटा पीसने दाल दलने आदि का वह प्रसिद्ध यंत्र जो एक दूसरे पर रखे हुए पत्थर के दो गोला कार टुकड़ों के रूप में होता है और जिनमें से ऊपरवाले पत्थर के घूमने से उसके नीचे डाली हुई चीजें पिसती या दली जाती हैं, चक्की पीसना, चक्की में डालकर गेहूँ आदि पीसना, बहुत अधिक परिश्रम का काम निरंतर करते रहना, चक्की के नीचे के पाटे के बीच में गड़ी हुई वह खूटी जिस पर ऊपर का पाट घूमता है, ध्रुवतारा, चलती चक्की, जगत, संसार

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَکّی)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَکّی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone