تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَوکی گَھر" کے متعقلہ نتائج

چَوکی

چھوٹا تخت، مربع نُما یا مستطیل نُما نشست گاہ

چَوکی رَہنا

پہرہ رہنا ، حفاظت رہنا ، نگرانی رہنا.

چَوکی پَہْرَہ

محافظت، پاسبانی

چَوکی پَہرا

محافظت، پاسبانی

چَوکی خانَہ

وہ مکان جہاں امرا کے درباری اپنی اپنی حاضر باشی کے وقت حاضر رہتے ہیں

چَوکی سُہاگا

ایک طرح کا عمدہ سُہاگا.

چَوکی پَہْرا رَہْنا

حفاظت ہونا ، نگرانی ہونا ، محافظ تعینات ہونا.

چَوکی پَہْرا بِٹھانا

نگرانی کرانا، چوکیدار مقرر کرنا

چَوکی پَر لوٹا نَہ رَکھواؤُں

کمال حقارت ظاہر کرنے کے موقع پر عورتیں بولتی ہیں، معمولی اور ادنیٰ کام بھی نہ کراؤں

چَوکیدارا

وہ محصول جو زمین داروں یا باشندوں سے وصول کر کے چوکیداروں کو بطور تنخواہ دیا جاتا ہے، حق پاسبانی

چَوکی مار

چوک مارا، محصول چور

چَوکی ساز

عطردان، گلاب پاش وغیرہ کا سیٹ جو نوشہ کی خلعت پوشی کے وقت نوشہ کے سامنے رکھا جاتا ہے، چوکی ساز

چَوکی گَھر

پہریدار یا چوکیدار کو دھوپ اور بارش وغیرہ سے بچانے کے لئے بنایا گیا کمرہ یا کوئی مخصوص جگہ

چَوکی گاؤں والوں کو لُوٹ کھاتی ہے

پولِس کی چوکی عام طور پر وہاں مقرر کی جاتی ہے جہاں لوگ بہت شرارتی ہوں، پولیس والے اپنے کھانے کا خرچ عموماً انہیں لوگوں سے پورا کرتے ہیں

چَوکی دینا

پاسبانی کرنا، نگہبانی کرنا، پہرا دینا

چَوکی جانا

کسبی یا زانی عورت کا خرچی پر جانا

چَوکی ماری

چوکی مارنے کا فعل، اسمگلنگ، گھاٹ ماری

چَوکی سانْپ

لبما چوڑا سانْپ جو کھیت برابر کرنے والی چوکی کے برابر چوڑا ہوتا ہے.

چَوکی کَرْنا

پہرہ دینا ، چوکی دینا.

چَوکی اُٹھنا

پہرا اٹھنا، نگرانی ختم ہونا

چَوکی ٹُوٹْنا

پہرہ ختم ہونا ، نگرانی ختم ہونا ، حفاظت ختم ہونا ؛ پہرے داروں کے رہنے کی جگہ ختم ہونا.

چَوکی بَھرنا

کسی بزرگ کے مزار پر مراد حاصل ہونے کے بعد منت پوری کرنا.

چَوکی ڈالْنا

محافظ متعین کرنا

چَوکی مارْنا

محصول ادا کیے بغیرغیر قانونی اور ناجائز طریقے سے مال کی درآمد و برآمد کرنا، محصول کی چوری کرنا

چَوکی نَوِیس

درباروں میں خدمت انجام دینے والے امیر منصب دار اور احدی کی حاضری اور روزمرہ کے احکامات لکھنے والا

چَوکی بَیٹْھنا

چوکی بٹھانا کا لازم، پہرا بیٹھنا، نگرانی ہونا

چَوکی بَدَلنا

گارڈ بدلنا

چَوکی نَوِیسی

چوکی نویس کی خدمت یا کام.

چَوکی چَوکیا

چوکی (رک) سے منسوب تراکیب میں مستعمل.

چَوکی رَکْھوانا

سواری رکوانا، تخت ٹھہرانا، سواری کا تخت نیچے ٹکوانا

چَوکی بِٹْھلانا

محافظ متعیّن کرنا، پہرا بٹھانا، نگراں مقرر کرنا

چَوکی پَر جانا

پاخانے جانا (اجابت یا پیشاب کرنے کے لیے) بیت الخلا جانا.

چَوکی اُٹھ جانا

پہرا اٹھنا، نگرانی ختم ہونا

چَوکی میں رَکْھنا

حوالات میں رکھنا، نظر بند کرنا، قید میں ڈالنا

چَوکی میں لَگانا

بادشاہوں ، امیروں یا افسروں کے سامنے کسی کو شب باشی کے لیے پیش کرنا.

چَوکی میں بِٹھانا

حوالات میں رکھنا، نظر بند کرنا، قید میں ڈالنا

چَوکی پَر کا سامان

عطردان، گلاب پاش وغیرہ کا سیٹ جو نوشہ کی خلعت پوشی کے وقت نوشہ کے سامنے رکھا جاتا ہے، چوکی ساز

چَوکیل دینا

حفاظت یا نگہبانی کرنا ، چوکسی کرنا.

پَہْرا چَوکی

دیکھ بھال ، نگرانی ، نگہداشت .

تَعْزِیری چَوکی

نَہانے کی چَوکی

چوکی یا پٹرا جس پر بیٹھ کر نہایا جائے ۔

پَہْرا چَوکی بِٹھانا

۔ محافظوں کا مقرّر کرنا (فقرہ) اسباب اچھی طرح بند کرکے باہر اچھی طرح پَہرا چوکی کی بٹھادیا۔

پَہْرا چَوکی دینا

۔ محافظت کرنا۔ پاسبانی کرنا۔ ؎

لوٹا چَوکی پَر نَہ رَکھواؤں

۔دیکھو چوکی پر لوٹا۔

لوٹَہ چَوکی پَر بھی نَہ رَکھواؤُں

رک : لوٹا چَوکی پر نہ رکھواؤں .

پیش چَوکی

فوج کے حملہ کرنے یا آگے بڑھنے کا مقام ، انگریزی :Advance Post .

پُولِس چَوکی

چھوٹا تھانہ .

ٹُوٹْواں چَوکی

وہ چھوٹا تخت جو حسب ضرورت کھولا اور بند کیا جا سکے ، سفری چوکی.

کَلِیدی چَوکی

فوجی پڑاؤ کی مرکزی جگہ ، اہم نا کہ ، فوجی نقل و حرکت کا بنیادی مقام .

چُنگی چَوکی

رک : چن٘گی خنہ

حِفاظَتی چَوکی

سرحدوں کی حفاظت پر مامور سپاہیوں کے ٹھہرنے کی جگہ

مُجرا چَوکی

(طوائفوں کی بول چال) وہ مجرا جو کسی فقیر کی خانقاہ پر کیا جائے

طَشْت چَوکی

وہ چوکی جس پر بیٹھ کر طشت میں رفع حاجت کرتے ہیں

پَن چَوکی

رک : پن سال.

ڈاک چَوکی

وہ جگہ جہاں چٹّھیوں کا تھیلا ایک ہرکارہ دُوسرے ہرکارے کو دیتا ہے یا گھوڑوں کی بدلی ہوتی ہے، وہ جگہ جہاں گھوڑا یا ہرکارہ بدلے

دُون چَوکی

کیلیفورنیا کی بڑی ما کریل مچھلی، ٹیونا

طَشْت و چَوکی خانے کی چَوکی

نَماز کی چَوکی

لکڑی ، پتھر یا سنگ ِمر مر کی بنی ہوئی چوکی جو صرف نماز پڑھنے کے لیے ہی استعمال ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں چَوکی گَھر کے معانیدیکھیے

چَوکی گَھر

chaukii-gharचौकी-घर

اصل: ہندی

وزن : 222

چَوکی گَھر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • پہریدار یا چوکیدار کو دھوپ اور بارش وغیرہ سے بچانے کے لئے بنایا گیا کمرہ یا کوئی مخصوص جگہ

English meaning of chaukii-ghar

Noun, Masculine

  • a guard-room

चौकी-घर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • पहरेदार या प्रहरी को धूप, वर्षा आदि से बचाने के लिए बनाया गया स्थान या छोटा-सा कमरा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَوکی گَھر)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَوکی گَھر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone