تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَوکی" کے متعقلہ نتائج

چَوکی

چھوٹا تخت، مربع نُما یا مستطیل نُما نشست گاہ

چَوکی رَہنا

پہرہ رہنا ، حفاظت رہنا ، نگرانی رہنا.

چَوکی پَہْرَہ

محافظت، پاسبانی

چَوکی پَہرا

محافظت، پاسبانی

چَوکی خانَہ

وہ مکان جہاں امرا کے درباری اپنی اپنی حاضر باشی کے وقت حاضر رہتے ہیں

چَوکی سُہاگا

ایک طرح کا عمدہ سُہاگا.

چَوکی پَہْرا رَہْنا

حفاظت ہونا ، نگرانی ہونا ، محافظ تعینات ہونا.

چَوکی پَہْرا بِٹھانا

نگرانی کرانا، چوکیدار مقرر کرنا

چَوکی پَر لوٹا نَہ رَکھواؤُں

کمال حقارت ظاہر کرنے کے موقع پر عورتیں بولتی ہیں، معمولی اور ادنیٰ کام بھی نہ کراؤں

چَوکیدارا

وہ محصول جو زمین داروں یا باشندوں سے وصول کر کے چوکیداروں کو بطور تنخواہ دیا جاتا ہے، حق پاسبانی

چَوکی مار

چوک مارا، محصول چور

چَوکی ساز

عطردان، گلاب پاش وغیرہ کا سیٹ جو نوشہ کی خلعت پوشی کے وقت نوشہ کے سامنے رکھا جاتا ہے، چوکی ساز

چَوکی گَھر

پہریدار یا چوکیدار کو دھوپ اور بارش وغیرہ سے بچانے کے لئے بنایا گیا کمرہ یا کوئی مخصوص جگہ

چَوکی گاؤں والوں کو لُوٹ کھاتی ہے

پولِس کی چوکی عام طور پر وہاں مقرر کی جاتی ہے جہاں لوگ بہت شرارتی ہوں، پولیس والے اپنے کھانے کا خرچ عموماً انہیں لوگوں سے پورا کرتے ہیں

چَوکی دینا

پاسبانی کرنا، نگہبانی کرنا، پہرا دینا

چَوکی جانا

کسبی یا زانی عورت کا خرچی پر جانا

چَوکی ماری

چوکی مارنے کا فعل، اسمگلنگ، گھاٹ ماری

چَوکی سانْپ

لبما چوڑا سانْپ جو کھیت برابر کرنے والی چوکی کے برابر چوڑا ہوتا ہے.

چَوکی کَرْنا

پہرہ دینا ، چوکی دینا.

چَوکی اُٹھنا

پہرا اٹھنا، نگرانی ختم ہونا

چَوکی ٹُوٹْنا

پہرہ ختم ہونا ، نگرانی ختم ہونا ، حفاظت ختم ہونا ؛ پہرے داروں کے رہنے کی جگہ ختم ہونا.

چَوکی بَھرنا

کسی بزرگ کے مزار پر مراد حاصل ہونے کے بعد منت پوری کرنا.

چَوکی ڈالْنا

محافظ متعین کرنا

چَوکی مارْنا

محصول ادا کیے بغیرغیر قانونی اور ناجائز طریقے سے مال کی درآمد و برآمد کرنا، محصول کی چوری کرنا

چَوکی نَوِیس

درباروں میں خدمت انجام دینے والے امیر منصب دار اور احدی کی حاضری اور روزمرہ کے احکامات لکھنے والا

چَوکی بَیٹْھنا

چوکی بٹھانا کا لازم، پہرا بیٹھنا، نگرانی ہونا

چَوکی بَدَلنا

گارڈ بدلنا

چَوکی نَوِیسی

چوکی نویس کی خدمت یا کام.

چَوکی چَوکیا

چوکی (رک) سے منسوب تراکیب میں مستعمل.

چَوکی رَکْھوانا

سواری رکوانا، تخت ٹھہرانا، سواری کا تخت نیچے ٹکوانا

چَوکی بِٹْھلانا

محافظ متعیّن کرنا، پہرا بٹھانا، نگراں مقرر کرنا

چَوکی پَر جانا

پاخانے جانا (اجابت یا پیشاب کرنے کے لیے) بیت الخلا جانا.

چَوکی اُٹھ جانا

پہرا اٹھنا، نگرانی ختم ہونا

چَوکی میں رَکْھنا

حوالات میں رکھنا، نظر بند کرنا، قید میں ڈالنا

چَوکی میں لَگانا

بادشاہوں ، امیروں یا افسروں کے سامنے کسی کو شب باشی کے لیے پیش کرنا.

چَوکی میں بِٹھانا

حوالات میں رکھنا، نظر بند کرنا، قید میں ڈالنا

چَوکی پَر کا سامان

عطردان، گلاب پاش وغیرہ کا سیٹ جو نوشہ کی خلعت پوشی کے وقت نوشہ کے سامنے رکھا جاتا ہے، چوکی ساز

چَوکیل دینا

حفاظت یا نگہبانی کرنا ، چوکسی کرنا.

پَہْرا چَوکی

دیکھ بھال ، نگرانی ، نگہداشت .

تَعْزِیری چَوکی

نَہانے کی چَوکی

چوکی یا پٹرا جس پر بیٹھ کر نہایا جائے ۔

پَہْرا چَوکی بِٹھانا

۔ محافظوں کا مقرّر کرنا (فقرہ) اسباب اچھی طرح بند کرکے باہر اچھی طرح پَہرا چوکی کی بٹھادیا۔

پَہْرا چَوکی دینا

۔ محافظت کرنا۔ پاسبانی کرنا۔ ؎

لوٹا چَوکی پَر نَہ رَکھواؤں

۔دیکھو چوکی پر لوٹا۔

لوٹَہ چَوکی پَر بھی نَہ رَکھواؤُں

رک : لوٹا چَوکی پر نہ رکھواؤں .

پیش چَوکی

فوج کے حملہ کرنے یا آگے بڑھنے کا مقام ، انگریزی :Advance Post .

پُولِس چَوکی

چھوٹا تھانہ .

ٹُوٹْواں چَوکی

وہ چھوٹا تخت جو حسب ضرورت کھولا اور بند کیا جا سکے ، سفری چوکی.

کَلِیدی چَوکی

فوجی پڑاؤ کی مرکزی جگہ ، اہم نا کہ ، فوجی نقل و حرکت کا بنیادی مقام .

چُنگی چَوکی

رک : چن٘گی خنہ

حِفاظَتی چَوکی

سرحدوں کی حفاظت پر مامور سپاہیوں کے ٹھہرنے کی جگہ

مُجرا چَوکی

(طوائفوں کی بول چال) وہ مجرا جو کسی فقیر کی خانقاہ پر کیا جائے

طَشْت چَوکی

وہ چوکی جس پر بیٹھ کر طشت میں رفع حاجت کرتے ہیں

پَن چَوکی

رک : پن سال.

ڈاک چَوکی

وہ جگہ جہاں چٹّھیوں کا تھیلا ایک ہرکارہ دُوسرے ہرکارے کو دیتا ہے یا گھوڑوں کی بدلی ہوتی ہے، وہ جگہ جہاں گھوڑا یا ہرکارہ بدلے

دُون چَوکی

کیلیفورنیا کی بڑی ما کریل مچھلی، ٹیونا

طَشْت و چَوکی خانے کی چَوکی

نَماز کی چَوکی

لکڑی ، پتھر یا سنگ ِمر مر کی بنی ہوئی چوکی جو صرف نماز پڑھنے کے لیے ہی استعمال ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں چَوکی کے معانیدیکھیے

چَوکی

chaukiiचौकी

اصل: ہندی

وزن : 22

چَوکی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • چھوٹا تخت، مربع نُما یا مستطیل نُما نشست گاہ
  • جاگیر کی ایک قسم
  • پہرا، پاسبانی نگرانی
  • وہ جگہ جہاں آس پاس کی حفاظت کے لیے تھوڑے سے سپاہی تعینات ہوں، چھوٹا تھانہ، پہرے داروں کی قیام گاہ
  • چوکی دار کے بیٹھنے یا رہنے کی محفوظ جگہ، کوٹھری
  • حاضری کی باری، نگرانی کی ذمہ داری، ڈیوٹی
  • رستے میں ٹھہرنے کا مقام، پڑاؤ، اسٹیشن
  • قوالوں یا گویّوں کا گروہ یا پارٹی
  • نوبت بجانے والوں کا نوبت بجانے کا وقت نیز نوبت بجانے والوں کا گرہ یا جماعت
  • وہ چھوٹا تخت جو درمیاں سے کٹا ہوا ہوتا ہے اور جس کے نیچے رفع حاجت کے لیے طشت رکھا جاتا ہے (اکثر طشت کے ساتھ، طشت چوکی)، کموڈ
  • گلے کے ایک طلائی زیور کا نام جسے پٹری بھی کہتے ہیں، یہ زیور جگنی سے مشابہ مگر چورس ہوتا ہے
  • وہ تختہ جس پر بسکٹوں کیکوں کے لیے آٹا گوندھتے ہیں، باورچیوں کا گروہ، چار کا مجموعہ، ایک ناپ جو چا سیر کے باروچیوں کا گروہ، چار کا مجموعہ، ایک ناپ جو چار سیر کے برابر ہوتا ہے، بدکارہ، بھنالہ، نیاز، نذر
  • خدمت، سیوا، نوکری، موکل، جادو، ٹونا
  • کسبی کی شب باشی، رنڈی کی خرچی یا شب باشی کا معاوضہ

شعر

English meaning of chaukii

Noun, Feminine

चौकी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • = चौकी
  • बैठने का आसन, कुर्सी, पहरा, छोटा पुलिस स्टेशन
  • मंदिर के मंडप के नीचे की चौकोर भूमि।
  • लकड़ी, धातु या पत्थर का वह (छोटा या बड़ा) आयताकार आसन जो चार पावों पर कसा या जड़ा रहता है।
  • लकड़ी, धातु या पत्थर का आयताकार आसन जिसमें चार पाए होते हैं; पटरी
  • छोटा तख़्त
  • ताश का चार बूटियों वाला पत्ता
  • पुलिस थाने का उपकेंद्र; वह स्थान जहाँ सुरक्षा के लिए पुलिस या सेना के कुछ जवान तैनात किए जाते हैं;
  • रखवाली; पहरा
  • नगर के बाहर या किसी सीमा क्षेत्र में वह स्थान जहाँ पहरेदार मुस्तैद रहते हैं
  • राहगीरों के ठहरने का स्थान; पड़ाव; अड्डा
  • मंदिर के मंडप के खंभों के बीच की जगह
  • देवी-देवता को चढ़ाई जाने वाली भेंट
  • महल के प्रवेशद्वार या फाटक के ऊपर वह जगह जहाँ नौबत बजाई जाती है
  • चुंगी वसूली करने वाले दल के रुकने-बैठने का स्थान
  • रोटी या पूरी बनाने का चकला
  • किसी महत्वपूर्ण व्यक्ति का आसन
  • शहनाई और उसके साथ बजने वाले वाद्य।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَوکی)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَوکی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone