تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چھوڑنا" کے متعقلہ نتائج

چھوڑنا

ترک کرنا، تیاگنا

چھوڑَن ہار

نجات دینے والا، نجات د ہندہ ؛ آواز کرنے والا.

مَہتاب چھوڑنا

آتش بازی چلانا ۔

ہَوا چھوڑنا

گوز مارنا، ریاح خارج کرنا، پادنا، گوز چھوڑنا

جُمْلَہ چھوڑنا

جملہ چست ہونا کا تعدیہ، آوازہ کسنا، پھبتی کسنا، طنزیہ گفتگو کرنا، چوٹ کرنا

نَمُونَہ چھوڑنا

قابل تقلید مثال دے جانا ۔

مَہتابی چھوڑنا

روشنی بکھیرنا ۔

مورْچَہ چھوڑنا

راہ سے ہٹ جانا ، بھٹک جانا ، نصب العین سے ہٹ جانا ، مورچے سے نکل کر میدان میں آجانا ۔

جَگَہ چھوڑنا

جگہ خالی کرنا، جگہ سے ہٹ جانا، لکھتے لکھتے کاغذ میں سفیدی چھوڑ دینا، مقام چھوڑنا

ہَڈِّیاں چھوڑنا

۔(کنایۃً) ناقص چیز کو چوسنا۔(رویائے صادقہ) گودا گودا تو سرکار نکال لیتی ہے باقی ہڈیاں ان کو زمیندار اور کاشتکار پڑا چھوڑ ا کریں۔

شوشَہ چھوڑنا

انوکھی بات کہنا، فتنہ انگیز بات کہنا، ایسی بات کہنا جس سے” شر“ یا ” بدگمانی “ پیدا ہو

شَمْلَہ چھوڑنا

شملہ لٹکانا ، عمامے کے دونوں سرے دونوں کاندھوں پر چھوڑنا

وَرْثَہ چھوڑنا

میراث چھوڑنا ؛ ترکہ چھوڑنا ؛ مرنے کے بعد سرو سامان باقی رہ جانا ؛ باقیات رہنا ۔

ہَنڈِیا چھوڑنا

جادو کی ہنڈیا بھیجنا ، جادو ٹونا کرنا

نَفْقَہ چھوڑنا

عورت کا روٹی کپڑے کا حق اپنے شوہر سے نہ لینا

شَگوفہ چھوڑنا

کوئی نئی بات (خصوصاً اپنے جی سے) کہنا یا کرنا جو ہنسی تفریح یا فتنہ کا باعث ہو

شَعْشَہ چھوڑنا

غلط خبر مشہور کرنا

شَعشَعَہ چھوڑنا

وَضَع چھوڑنا

۔ وضع کو ترک کرنا۔؎

نام نَہ چھوڑنا

نیست و نابود کرنا ، فنا کر دینا ، مٹانا ۔

جِیتا نَہ چھوڑنا

مار دینا

اَپْنا بَچَّہ چھوڑنا

نَیا شَگُوفَہ چھوڑنا

۔دیکھو شگوفہ چھوڑنا۔

اَپْنی بانی نہ چھوڑنا

رک: اپنی بانی سے باز نہ آنا

نُکتَہ باقی نَہ چھوڑنا

۔کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہ کرنا۔؎

دو رَن٘گی چھوڑنا

مکاری یا دھوکے کا کام نہ کرنا

ہاتھ چھوڑنا

اپنے ہاتھ کو دوسرے کے ہاتھ سے نکال لینا

مدرسہ چھوڑنا

اسکول جانا بند کر دینا

مَکّھی چھوڑنا اور ہاتھی نِگَلنا

چھوٹے معاملے میں ایمانداری اور بڑے معاملے میں بے ایمانی کرنا

نِشان باقی نَہ چھوڑنا

نیست و نابود کرنا ، یادگار باقی نہ رہنے دینا

راہ چھوڑنا

نَہ چھوڑْنا

طلب میں رہنا ، بہت جدوجہد کرنا ؛ مستقل مزاجی سے کسی کام میں لگے رہنا ۔

کہوا چھوڑنا

کسی سے کوئی بات زبرستی کہلوانا یا کہلا لینے کے بعد چھوڑنا

ہَٹ چھوڑْنا

ضد چھوڑ دینا ، اپنی بات پر اصرار نہ کرنا ۔

رُوپَیَہ چھوڑْنا

اُدھار دی ہوئی رقم یا روپیہ نہ لینا یا معاف کرنا

اِحاطَہ چھوڑْنا

عمارت کے اطراف کھلی زمین رکھنا

پَلَنگ کی پَٹّی نہ چھوڑنا

ہر وقت پاس بیٹھے رہنا

رَسْتَہ چھوڑْنا

راہ ترک کر دینا.

مُحاصَرَہ چھوڑْنا

ناکہ بندی چھوڑ دینا، فوج کا گھیرا ہٹانا، محاصرہ کی ہوئی فوج کو ہٹانا

راسْتَہ چھوڑْ٘نا

راہ ترک کرنا، راستے سے ہٹنا، متبادل راہ اختیار کرنا

تَپَنْچَہ چھوڑْنا

تپنچہ سر کرنا، تپنچہ خالی کرنا، وار کرنا

پَرْدَہ چھوڑْنا

پردہ ڈالنا، چلمن گرانا، چک چھوڑنا، الٹے ہوئے یا بندھے ہوئے پردے کو کھولنا، لٹکانا

گُناہ چھوڑْنا

بدی یا برائی کی نشانی چھوڑنا ، گناہ کرنا ، گناہ کی بنیاد ڈالنا.

لَطِیفَہ چھوڑْنا

کوئی انوکھی بات گھڑ کر بیان کرنا ، تعجب یا فتنہ انگیز بات کہنا، شگوفہ چھوڑنا.

کَہْوایا چھوڑْنا

۔ کسی سے کوئی بات جبراً کہلا لینے کے بعد اُس کو نجات دینا۔ ؎

نِلوہ چھوڑْنا

سزا کے بغیر جانے دینا ، بے گزند چھوڑنا-

عِنان چھوڑْنا

لگام کو ڈھیلا چھوڑ دینا تاکہ گھوڑا تیز دوڑے یا اپنی مرضی کے مطابق چلے ۔

گَھر چھوڑنا

مکان میں بود باش نہ کرنا، گھر میں آمد و رفت نہ رکھنا

رَکھ چھوڑنا

۱. جمع رکھنا.

دامَن چھوڑنا

علیحدہ ہونا، تعلق ختم کرلینا ؛ کِسی کے اثر یا آسرے سے اپنے آپ کو آزاد کرنا.

حاشِیَہ چھوڑْنا

کنارہ چھوڑنا، سطح کے چاروں کناروں یا کسی کنارے کو تحریر یا نقش و نگار وغیرہ کے لیے یا ویسے ہی خالی چھوڑنا، خالی جگہ چھوڑ کر لکھنا

ہُمایُوں چھوڑْنا

رک : ہمت ہارنا ؛ حوصلہ کھونا ۔

ہُمایُوں چُھوڑْنا

رک : ہمت ہارنا ، حوصلہ جاتا رہنا ۔

نَقْش چھوڑنا

اثر قائم کرنا ، تاثر دینا

مَن چھوڑنا

رک : من اُگلنا ۔

نَمی چھوڑنا

رطوبت خارج کرنا

بِسمِل چھوڑنا

زخمی کرکے چھوڑنا، اس وقت کہتے ہیں جب کوئی بہت اچھا گانے والا تھوڑا سا گا کر چپ کر جائے

مَیدان چھوڑنا

جگہ خالی کرنا، جگہ چھوڑنا، پرے ہٹ جانا، جگہ فراخ کرنا، قبضہ ختم کرنا، کسی کام کے لیے بیچ میں کچھ جگہ خالی چھوڑنا

سَنگ چھوڑنا

نَبضیں چھوڑنا

مایوس ہو جانا ، اُمید منقطع کر لینا ، نا اُمید ہو جانا نیز ہوش کھو بیٹھنا ، گھبرا جانا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں چھوڑنا کے معانیدیکھیے

چھوڑنا

chho.Dnaaछोड़ना

اصل: سنسکرت

وزن : 212

چھوڑنا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • ترک کرنا، تیاگنا
  • ترک محبت کرنا، عقیدت مندی سےباز رہنا
  • الگ ہونا، دور ہونا، باز آنا
  • ترک تعلق کرنا
  • دنیا سے گزر جانا، مر جانا
  • ترک عادت کرنا
  • رہا کرنا، آزاد کرنا
  • گرفت ہٹا لینا، ہاتھ سے جانے دینا
  • آتش بازی، بندوق، توپ اور تیر وغیرہ کا چلانا
  • وار کرنا، حملہ کرنا‏، مارنا
  • درگزرکرنا، معاف کرنا
  • قطع نظر کرنا، نظر انداز کرنا
  • بچانا، محفوظ رکھنا
  • وا گزاشت کرنا
  • گرانا، ڈالنا (پردے اور چلمن وغیرہ کے ساتھ)
  • استعفا دینا، نوکری سے علیحدگی اختیار کرنا
  • ڈالنا (خط کے ساتھ)
  • شامل کرنا، ڈالنا، ملانا
  • تیل یا گھی میں ڈالنا، بگھارنا، تلنا
  • (لٹ زلف وغیرہ کے ساتھ) لہرانا، بکھیرنا، لٹکانا
  • ڈالنا، پھینکنا
  • طلاق دے دینا، میاں بیوی کا علیحدہ ہو جانا
  • کسی کام کو پورا کرکے دم لینا، کوئی بات کہے بغیر نہ رہنا
  • جھپٹانا، دوڑانا (کسی شکار کرنے والے پرند یا حیوان کا)
  • رکھنا، مقرر کرنا
  • بہانا، جاری کرنا چلانا (گاڑی، کشتی وغیرہ)
  • ڈالنا (کسی چیز کا کسی چیز پر یا کسی چیز میں)
  • باز آنا (کسی چیز کے لینے یا کوئی بات کہنے سے)، کسی کام سے رکنا
  • منحصر کرنا، حوالے کرنا موقوف کرنا (پر کے ساتھ)
  • باقی رکھنا
  • یاد گار کے طور پر دینا یا باقی رکھنا
  • جیسے کا تیسا رہنے دینا، بجنسہ باقی رہنے دینا‏، استعمال سے منھ پھیر لینا
  • نر جانور کو مردہ جانور پر چڑھانا، نر و مادہ کی جفتی کرانا
  • دوسری جگہ جا رہنا، ترک وطن کرنا، ہجرت کرنا
  • (مکان) خالی کرنا، ترک سکونت کرنا، ایک گھر سے دوسرے گھر جانا
  • ہمت ہارنا، بزدلی دکھانا
  • لڑھکانا، غلطاں کرنا‏، بازگشت کرنا
  • علیحدہ ہونا، جدا ہونا
  • لگانا، ملمع کرنا، چڑھانا
  • رکھنا، ڈالنا
  • خارج کرنا
  • (بات یا شگوفے وغیرہ کے ساتھ) پھیلانا، (لوگوں تک) پہنچانا
  • اجازت دینا
  • ہٹنا، کسی مرکز یا نقطے سے روانہ ہونا یا سرک جانا
  • پہنچانا، واپس کرنا معاملہ ختم کرنا، منزل قرار دینا
  • معاف کرنا، درگزر کرنا
  • باقی رکھنا، بچانا
  • نا مکمل رہنے دینا، ادھورا رکھنا

شعر

English meaning of chho.Dnaa

Transitive verb

  • abdicate, renounce (duty, authority), resign
  • abstain from
  • drop
  • fire (a gun)
  • handover, relinquish
  • leave, omit, desert, abandon, let go
  • neglect, ignore
  • pardon, spare
  • pour water
  • release, discharge
  • remit (interest, debt, land revenue), to excuse payment of
  • spread rumours

छोड़ना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • (बात या शिगूफे वग़ैरा के साथ) फैलाना,(लोगों तक) पहुंचाना
  • (मकान) ख़ाली करना, एक घर से दूसरे घर जाना
  • अभियोग, आरोप आदि से मुक्त करना। जैसे-अदालत ने उन्हें छोड़ दिया है
  • अलग होना, दूर होना और बाज़ आना
  • अलैहदा होना, जुदा होना
  • इस्तीफ़ा देना, नौकरी से अलैहदगी इख़तियार करना
  • इजाज़त देना
  • नज़रअंदाज करना
  • किसी काम को पूरा करके दम लेना, कोई बात कहे बगै़र ना रहना
  • ख़ारिज करना
  • गिराना, डालना (पर्दे और चिलमन वग़ैरा के साथ)
  • गिरफ़त हटा लेना, हाथ से जाने देना
  • झपटाना, दौड़ाना (किसी शिकार करने वाले परिंद या हैवान का)
  • डालना, फेंकना
  • तर्क करना, त्यागना
  • तर्क मुहब्बत करना, अक़ीदत मंदी से बाज़ रहना
  • तेल या घी में डालना, बघारना, तुलना
  • तलाक़ दे देना, मियां बीवी का अलैहदा हो जाना
  • दुनिया से गुज़र जाना, मर जाना
  • दरगुज़र करना, माफ़ करना
  • दूसरी जगह जा रहना, तर्क-ए-वतन करना और हिज्रत करना
  • नर जानवर को मुर्दा जानवर पर चढ़ाना, नर-ओ-तमादा की जुफ़्ती कराना
  • नामुकम्मल रहने देना, अधूरा रखना
  • पहुंचाना, वापिस करना मुआमला ख़त्म करना, मंज़िल क़रार देना
  • बचाना, महफ़ूज़ रखना
  • बंधन से मुक्त करना। स्वतंत्र करना। जैसे-कैदियों को छोड़ना।
  • बहाना, जारी करना चलाना (गाड़ी, कशती वग़ैरा)
  • बाक़ी रखना, बचाना
  • हवाले करना
  • माफ़ करना, दरगुज़र करना
  • यादगार के तौर पर देना या बाक़ी रखना
  • रखना, डालना
  • रखना, मुक़र्रर करना
  • रेहा करना, आज़ाद करना
  • लगाना, चढ़ाना
  • वा गुज़ाश्त करना
  • शामिल करना, डालना , मिलाना
  • हटना, किसी मर्कज़ या नुक़्ते से रवाना होना या सरक जाना
  • हिम्मत हारना, बुज़दिली दिखाना
  • (लट ज़ुल्फ़ वग़ैरा के साथ) लहराना, बिखेरना, लटकाना
  • . वार करना, हमला करना , मारना
  • आतशबाज़ी, बंदूक़, तोप और तीर वग़ैरा का चिल्लाना, फ़ीर करना
  • जैसे का तैसा रहने देना, इस्तिमाल से मुंह फेर लेना
  • डालना (किसी चीज़ का किसी चीज़ पर या किसी चीज़ में)
  • मुक्त करना; पकड़ से अलग करना; छुटकारा देना
  • लुढ़काना, ग़लतां करना , बाज़गश्त करना
  • रवाना करना; जाने देना
  • किसी वस्तु आदि पर से अपना अधिकार, प्रभुत्व या स्वामित्व हटा लेना
  • पहुँचाना; ले जाना
  • विदा होना; प्रस्थान करना
  • स्वीकार न करना; न लेना; त्यागना
  • किसी को पीछे छोड़ना
  • बाकी रखना; उपयोग में न लेना
  • वेग से गिराना; बाहर निकालना
  • डालना
  • शेष रहना
  • पीछे लगाना; नियुक्त करना
  • माफ़ करना
  • कथन या लेख आदि में से किसी आवश्यक बात को न लेना
  • दूरगामी अस्त्रों को चलाना, जैसे- मिसाइल या रॉकेट छोड़ना
  • कार्य को अधूरा रहने देना; ज़िम्मेदारी न निभाना
  • त्याग-पत्र देना
  • किसी आरोप या अभियोग से मुक्त करना
  • चलाना; दौड़ाना; गति में लाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چھوڑنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

چھوڑنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words