تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَرْیا" کے متعقلہ نتائج

دَرْیا

پانی کی وہ لمبی اور کسی قدر چوڑی دھار جو اپنے منبع (جِھیل یا پہاڑ وغیرہ) سے نِکل کر خُشکی پر دُور تک بہتی ہے اور آخر میں کسی دوسرے دریا یا سمندر میں جا ملتی ہے، بڑی ندی

دَرْیافْتَہ

تحقیق کیا ہوا ، پایا ہوا ، سمجھا ہوا.

دَرْیا کو عُبُور کرنا

دریا سے پار ہونا

دَرْیا مَوجْزَن ہونا

دریا کا لہریں مارنا

دَرْیا کی سِی رَوانِی ہے

نہایت خراچ ہے

دَرْیاب

معلوم، نمایاں، دستیاب، حاصل کردہ

دَرْیاس

ایک بُوٹا ہے جس کی درازی ایک بالشت کے برابر ہوتی ہے اس کی ڈنڈی میں سے بہت سی شاخیں پھوٹتی ہیں . . . یہ دوا تبخیر اور نشہ پیدا کرتی ہے.

دَرْیائی کُہْر

وہ دُھند جو سردی کے موسم میں دریاؤں پر چھا جاتی ہے.

دَرْیافْت ہونا

سمجھ میں آنا، علم ہونا

دَرْیافْتَگی

زُود فہمی ، تیز فہمی ، سمجھ ، چترائی.

دَرْیافْت شُدَہ

وہ جو تحقیق سے حاصل کیا گیا ہو ، وہ نئی چیز جو تلاشِ بسیار کے بعد حاصل ہوئی ہو.

دَرْیا نوش

شراب پینے والا، شرابی

دَرْیا بَرآر

وہ زمین جو دریا کے ہٹ جانے سے نکل آئی ہو

دَرْیا بُنّا

(کاشت کاری) دریا کے دہانے کے قریب کی اراضی مزروعہ جو پانی کے اُتار چڑھاؤ سے بڑھتی گھٹتی رہے ، ایسی زمین کا لگان غیر معیّن ہوتا ہے اور کاشت کاری کی اصطلاح میں اُدھار دُھورا کہلاتا ہے.

دَرْیا نوشی

دریا کشی ، بلا نوشی، بہت زیادہ پِینے کا عمل، پیکڑ

دَرْیا آجانا

دریا حائل ہونا یا رستے میں واقع ہونا

دَرْیا شَِناس

دریا کی معلومات رکھنے والا، پیراک، شناور

دَرْیا کی تَرائی

دریا کا ساحلی علاقہ، دریا کا کنارہ

دَرْیا بَرْ آوَرْد

رک : دریا برآر.

دَرْیا میں پھاندنا

دریا میں کودنا، دریا میں کود کر داخل ہونا

دَرْیا کا گِرا لینا

رک : دریا کا کاٹنا.

دَرْیائے نُور

ایک قیمتی ہیرا، کوہِ نور

دَرْیائے قِیر

سیاہی کا سمندر ؛ کالی رات ؛ سیاہی سے بھری ہوئی دوات.

دَرْیا کو کُوزے میں ڈالْنا

دریا کو کوزے میں بَنْد کَرْنا، دریا کو کوزے میں کردینا، کسی مضمون کو مختصر الفاظ میں بیان کردینا

دَرْیا کے پانی کو کُلْیا سے ناپْنا

رک : دریا کوزے میں بند کرنا.

دَرْیائے مُحِیط

بڑا سمندر، بحرِ بے کراں

دَرْیافْت والا

تحقیق کرنے والا.

دَرْیافْت طَلَب

قابلِ دریافت ، معلوم کرنے کے قابل.

دَرْیائے رَحْمَت

خدا تعالیٰ کی مہربانی

دَرْیافْت میں آنا

انکشاف ہونا ، معلوم ہونا ، کسی بات کا منکشف ہونا.

دَرْیافْت فَرْمانا

پوچھنا ، دریافت کرنا ، معلوم کرنا ، رائے لینا.

دَرْیافْت طَلَب اَمْر

قابلِ دریافت بات

بَہْتا دَرْیا ہے

موقع ہے، سامان میسر ہے، جو چاہتے ہو سو موجود ہے، کسی قم کی پاپندی یا روک ٹوک نہیں ہے، فیض عام جاری ہے

قَدَم دَرْیا ہونا

گھوڑے کا قدم میں بہت رواں ہونا .

خُون کا دَرْیا بَہْنا

خون کا دریا بہانا (رک) کا لازم

فَصاحَت کے دَرْیا بَہانا

دل کھول کر خوش کلامی سے کام لینا، غیرمعمولی خوش کلامی و خوش بیانی ظاہر کرنا.

اُتَرتا دَرْیا

وہ دریا جس کا چڑھاؤ کم ہورہا ہو

پَلَک دَرْیا

بادل

لَبِ دَرْیا

دریا کا کنارا، سمندر کا کنارا، ساحِل، دریا پر

کَفِ دَرْیا

دریا کا جھاگ، سمندر کا پھین

خَرگوشِ دَرْیا

دریائی سانپ کی ایک قِسم جس کا سر خرگوش کے سر جیسا ہوتا ہے.

تاسِ دَرْیا

دریا کی گزر گاہ ۔

خُون کا دَرْیا

بے حد خون ، بہت خون ریزی ۔

آنسُووں کا دَرْیا

(مجازاً) آن٘سُووں کی کثرت (شدت اور کثرت سے آن٘سُو بہاے جانے کی تشبیہ میں مستعمل) .

اَراضیِ دَرْیا بُرْد

زمین کا وہ حصہ جو دریا کی طغیانی میں ڈوب گیا ہو

اَراضیِ دَرْیا بَرار

ندی یا نالے سے گھری ہوئی زمین

کُوزے میں دَرْیا لانا

رک: کوزے میں دریا بند کرنا.

قَطْرَہ قَطْرَہ جَمْع گَرْدد آنکہ دَرْیا می شَوَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) قطرہ قطرہ جمع ہو کر دیا ہو جاتا ہے یعنی تھوڑا تھوڑا بہت ہو جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں دَرْیا کے معانیدیکھیے

دَرْیا

dariyaaदरिया

اصل: فارسی

وزن : 112

دَرْیا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • پانی کی وہ لمبی اور کسی قدر چوڑی دھار جو اپنے منبع (جِھیل یا پہاڑ وغیرہ) سے نِکل کر خُشکی پر دُور تک بہتی ہے اور آخر میں کسی دوسرے دریا یا سمندر میں جا ملتی ہے، بڑی ندی
  • (ماہی گیری) دریائی مچھلیاں پکڑنے والا، مچھیرا
  • سمندر
  • (تصوّف) خالص غیر مخلوق، خُدائی طاقت
  • کان کی لَو میں پہننے کا چھوٹا سا زیور جس میں عام طور پر صرف ایک موتی ہوتا ہے

شعر

English meaning of dariyaa

Noun, Masculine

  • sea
  • the waters, a large rive
  • fisherman
  • a kind of jewellery

दरिया के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • नदी, वह जल धारा जो पर्वत से निकल कर समुद्र में मिल जाए, समुद्र, सागर, तरंगिणी, सरिता, आपगा, शैवलिनी

دَرْیا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَرْیا)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَرْیا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words