تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گاؤں اَور کا ، ناؤں اَور کا" کے متعقلہ نتائج

گاؤں اَور کا ، ناؤں اَور کا

چیز کسی کی اور ناک کسی کا ، بیگانی چیز سے اپنی شہرت.

اَور کا

ہاتھی پِھرے گاؤں گاؤں جِس کا ہاتھی اُس کا ناؤں

رک : ہاتھی پھرے گاؤں گاؤں الخ ۔

ہاتھی پِھرے گاؤں گاؤں جِس کا ہاتھی اُس کا ناؤں

ہاتھی کہیں بھی جائے لوگ یہی کہیں گے کہ فلاں کا ہاتھی ہے۔ یعنی جس کی چیز ہو اسی کا نام ہوتا ہے، اصل شے مالک ہی کی ہوا کرتی ہے

گھی جاٹ کا اَور تیل ہاٹ کا

گھی گاؤں سے منگوایا ہوا اور تیل تیلی کی دوکان سے لیا ہوا اچھا ہوتا ہے، کیونکہ گاؤں کا گھی تازہ ہوتا ہے اور دوکان پر سے لیا ہوا تیل کئی دن کا ہونے کی وجہ سے صاف ملتا ہے

بَرِچھ کا سایَہ اَور پُرُش کا مایَہ

درخت کا سایہ اور انسان کا رسوخ ان کی اپنی اپنی ذات کے ساتھ ہے

اَور کا اَور

رک: اور سے اور

ہاں اَور بَھلا کا فَرق

۔ ہاں اور جی دونوں لفظ ندائے قریب کے جواب میںبولے جاتے ہیں اور بھلا ندائے بعید کے جواب میں۔

نَوکَری اَور خالَہ جی کا گَھر

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

عَطّار کا شِیشَہ اَور مَداری کا پِٹارا

عطّار کی بوتل اور مداری کے پٹارے کا کوئی اعتبار نہیں دونوں یکساں ہیں، مداری ایک ہی پٹارے میں سے سینکڑوں کھیل دکھاتا ہے اور بے ایمان عطار ایک ہی بوتل میں سے ہر قسم کا شربت یا عرق دیتا ہے

تَہ اَور فی کا فَرْق

۔’فی‘ ہمیشہ وہیں بولتے ہیںبجہاں چال، فریب اور پیچ کا پہلو مقصود ہوتا ہے اور ’تہ‘ کا استعمال وہاں بھی ہے جہاں صرف باریک اور پوشیدہ بات ہو جیسے یہ اُستاد کا کلام ہے۔ اس میں کچھ تہ ضرور ہے۔

نُقْطَہ اَور شوشے کا فَرْق

۔خفیف سا فرق(رویائے صادقہ) مجلس امتحان میں جاکر بیٹھےتو ایک نقطے اور شوشے کا بھی فرق نہ تھا۔ بڑی ناموری کے ساتھ پاس ہوئے۔

عَقْل کا اَدُھورا اَور گانٹْھ کا پُورا

کم عقل مگر مالدار آدمی، احمق دو لتمند

وہ دِن اَور آج کا دِن

۔یعنی اس دن سے آج تک۔

بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے

جس بیوقوف اور سادہ لوح آدمی کو کوئی بنیا بہکا دے یا جوگی اور فقیر لوگ کسی شخص کو بد دعا دے دیں تو ان دونوں طرح کے آدمیوں کی مٹی پلید ہو جاتی ہے

راجا کا پَرْچانا اَور سانپ کا کِھلانا بَرابَر ہے

بادشاہوں اور حُکمرانوں کی مصاحبت میں ہر وقت خطرہ ہوتا ہے

گِرَہ کا دینا اَور جُوتِیاں کھانی

اپنا پیسہ بھی خرچ کرنا اور بے عزتی بھی سہنا کے موقع پر مستعمل.

تَلے کا دَم تَلے رَہ گَیا اَور اُوپَر کا اُوپَر

کوئی بری خبر سننے کے موقع پر کہتے ہیں ، حیرت زدہ رہ گیا ، مبہوت رہ گیا

پَرْسوں کا ہوتا کَل اَور کَل کا ہوتا آج

ایسے مواقع پر کہتے ہیں جہاں بہت عجلت ظاہر کرنا منظور ہو.

دِل کا کُچھ اَور نَقْشَہ ہونا

گھبرانا، مضطرب ہونا، پریشان ہونا

زَمِین اَور آسْمان کا فَرْق ہونا

بہت تفاوت ہونا، کسی قِسم کی یکسانیت یا مماثلت نہ ہونا، بہت زیادہ فرق ہونا

بھائی کا بول اَور بَسُولے کا چھول تُرَت جَلْتا ہَے

بھائی کا طعنہ جلد اثر کرتا ہے اور تیشے کا چھلا ہوا فوراً جلتا ہے

وہ جانے اَور اُس کا کام جانے

کسی کام سے خود کو بری الذمہ کرنے کے لیے کہتے ہیں، مجھ سے کوئی مطلب نہیں، میں سبک دوش ہوں

نَئے نَمازی اَور بورِیے کا تَہمَد

اناڑی کا کام بھی نرالا ہوتا ہے، نالائق بدتمیزی پہ اتر آتا ہے

عاشِقی اَور خالَہ جی کا ڈَر

عاشقی کرنے والا، عشق میں مبتلا

عَقْل کا اَنْدھا اَور گانٹْھ کا پُورا

بیوقوف مالدار، احمق دولتمند

عَورَت اَور گھوڑا ران تَلے کا

عورت اور گھوڑا جب تک قابو میں ہیں اپنے ہیں بعد کا اعتبار نہیں

سُوجھے نَہِیں اَور غُلیل کا شَوق

جس کے خیالات اپنی حیثیت سے بڑھ کر ہوں اس کے متعلق کہتے ہیں، شوق یا دعویٰ اس بات کا جس کی قدرت نہیں

شادی اَور غَمی کا، چولی دامَن کا ساتھ ہے

جہاں خوشی ہو وہاں غم بھی ضرور ہوتا ہے

جھونْپڑوں کا رَہْنا اَور مَحْلوں کا خواب

رک : جھونْپڑوں میں رَہْنا مَحْلوں کے خواب دیکھنا ،

عاشِقی اَور مامُوں جی کا ڈَر

عاشقی کرنے والے، عشق میں مبتلا

زیوَر رَجے کا ، سِنگھار اَور بُھوکے کا اَدھار ہے

زیور دولتمندوں کے لیے زِینت کا باعث اور غریبوں کا سہارا ہے.

وُہ دِن ہے اَور آج کا دِن ہے

رک : وہ دن اور آج کا دن ۔

اَپنا ٹِھیک نَہِیں اَور کا نِیک نَہِیں

نہ خود عقل سے کام لیتے ہیں نہ دوسرے کی راے پر عمل کرتے ہیں

دِل کا کُچھ اَور ہی نَقْشَہ ہے

دل گھبراتا ہے ، دل پریشان ہے

دِل کا کُچھ اَور ہی نَقْشا ہے

دل گھبراتا ہے ، دل پریشان ہے

روٹی اَور اَولاد سے کِسی کا پیٹ بَھرا ہے

ہر شخص روزی اور اولاد کی کثرت چاہتا ہے.

مَوت اَور گاہَک کا کوئی اِعْتِبار نَہیں

مرنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے معلوم نہیں کس وقت موت آ جائے یہی حال گاہک کا ہے لہٰذا دکان دار کو بھی ہر وقت دکان پر موجود رہنا چاہیے

سَوکَن بُرِی ہے چوُنِ کی اَور ساجھے کا کام، کانٹا بُرا کریل کا اَور بَدری کی گھام

سَوت برائے نام ہو تو بھی بُری ہے یہی حال شِرکت کے کام کا ہے، کریل کا کانٹا اور برسات کی گھمس بھی اچھّی نہیں

گاہَک اَور مَوت کا ٹِھیک پَتا نَہیں کَب آئے

گاہک اور موت کسی وقت بھی آ سکتے ہیں اس لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے.

نیکی کَرنے والے کو نیکی کا مَزَہ اَور مُوذی کو ٹَکَّر کا

ہر ایک اپنی طبیعت کے موافق کام کرتا ہے اور اس کو اسی میں لطف آتا ہے

زَر کا زورا پُورا ہے اَور سَب اَدُھورا ہے

روپے میں بہت طاقت ہے

وَقْت کا غُلام اَور وَقْت ہی کا بادْشاہ

جیسا موقع ہو ویسا کام کرے، حسب موقع غلام اور بادشاہ بن جائے

بَہَن سَو بَرَس کی اَور بھائی پانچ بَرَس کا

بھائی خواہ عمر میں چھوٹا ہو خاندان یا رشتے میں بڑا ہی سمجھا جاتا ہے

ساوَن کے رَپٹے اَور حاکِم کے ڈَپْٹے کا کُچھ ڈَر نَہِیں

ساون میں پھسلنے اور حاکم کے ڈانٹنے کی کچھ پروا نہیں کرنی چاہیے

کُھنْڈا ہَتِھیار اَور کا بَٹِھیار کِسی کام نَہیں آتے

کند ہتھیار اور دوسرے کا خاوند وقت پر کام نہیں آتے

کُھنْڈا ہَتِھیار اَور کا بَٹِھیار کِسی کام نَہیں آتا

کند ہتھیار اور دوسرے کا خاوند وقت پر کام نہیں آتے

پَیسا گانٹھ کا اَور بیٹا پیٹ کا

اپنی دولت اور اپنا بیٹا وقت پر کام آتے ہیں .

مَلَنگ کا اَور بامنی کا کیا ساتھ

دو غیر جنس کے میل کا نتیجہ فساد ہی ہوتا ہے.

مورِ ضَعِیف اَور سُلیماں کا سامنا

کمزور کا زبردست سے سامنا ہو توکہتے ہیں ۔

مُفْلِس اَور فالْسے کا شَربَت

رک : مفلس اور ہاٹ کی سیر

گَنگا اَور مَدار کا ساتھ

دو متضاد چیزوں کا ساتھ ؛ (کنایۃً) ہندو اور مسلمانوں کا اتحاد .

ایک اَور دَس کا فَرْق

بہت بڑا فرق.

سَچ اَور جُھوٹ میں چار اُنگَل کا فَرق ہے

سچَی بات دیکھی جاتی ہے اور جُھوتی بات سُنی جاتی ہے ، اسی لیے کہتے ہیں کیونکہ آنکھ اور کان میں چار انگل کا فرق ہے .

جَلدی کا کام شَیطان کا اَور دیر کا کام رَحْمان کا

رک : جلدی کام شیطان کا

اُوپَر کا سانس اُوپَر اَور نِیچے کا نِیچے

انتہائی حیرت یا شرم یا خوف سے سکتے کا عالم (ہوجانا)، ہکا بکا رہ جانا

کَوڑِیوں کا رَہْنا اَور مُحلوں کے خواب دیکْھنا

اپنی حیثیت سے زیادہ کی خواہش یا اظہار کرنا، رہیں جھون٘پڑی میں خواب دیکھیں محلوں کے.

پَنْچوں کا جُوتا اَور میرا سَر

پنچوں کا فیصلہ منظور ہے.

رُوئی اَور آگ کا کیا ساتھ

کمزور و ناتواں کا قوّت والے سے کیا مقابلہ

تیل اَور پانی کا سا مِلْنا

ساتھ رہتے ہوئے بھی ملاپ نہ ہونا ، جد جدا رہنا ، الگ الگ رہنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں گاؤں اَور کا ، ناؤں اَور کا کے معانیدیکھیے

گاؤں اَور کا ، ناؤں اَور کا

gaa.nv aur kaa , naa.nv aur kaaगाँव और का , नाँव और का

ضرب المثل

گاؤں اَور کا ، ناؤں اَور کا کے اردو معانی

  • چیز کسی کی اور ناک کسی کا ، بیگانی چیز سے اپنی شہرت.

गाँव और का , नाँव और का के हिंदी अर्थ

  • चीज़ किसी की और नाक किसी का, बेगानी चीज़ से अपनी शौहरत

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گاؤں اَور کا ، ناؤں اَور کا)

نام

ای-میل

تبصرہ

گاؤں اَور کا ، ناؤں اَور کا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words