تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاتھ پَہ ہاتھ ہونا" کے متعقلہ نتائج

ہاتھ پَہ ہاتھ ہونا

کسی کی مدد حاصل ہونا ؛ سہارا ہونا ۔

ہاتھ ہاتھ پَہ رَکْھنا

رک : ہاتھ پہ ہاتھ رکھنا ۔

ہاتھ پَہ ہاتھ رَکھنا

ایک ہاتھ پر دوسرا ہاتھ رکھنا ، ہاتھ سے ہاتھ کو مس کرنا

ہاتھ پَہ ہاتھ دَھرے بَیٹھنا

رک : ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا ۔

ہاتھ پَہ ہاتھ رَکھ کے بَیٹھنا

رک : ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا ۔

ہاتھ پَہ ہاتھ دَھر کے بَیٹھنا

بیکار رہنا ، کام نہ کرنا ، نکما بیٹھنا ؛ کاہلی کا ثبوت دینا

ہاتھ پَہ ہاتھ دَھر کے بَیٹھ رَہنا

نا امید یا مایوس ہونا ؛ افسردہ ہو کے بیٹھ رہنا ۔

ہاتھ پَہ اِیمان لانا

کسی کو دل سے ماننا ؛ کسی سے عقیدت رکھنا نیز کسی کے ہاتھ پہ اسلام قبول کرنا ۔

ہاتھ پَہ

رک : ہاتھ پر ۔

ہاتھ مُن٘ہ پَہ رَکْھ دینا

بولنے نہ دینا ، خاموش کرا دینا ۔

ہاتھ کانوں پَہ رَکھنا

پناہ مانگنا ، توبہ کرنا ۔

ہاتھ کانوں پَہ دَھرنا

بادشاہِ دہلی کے دربار کا سلام جس میں ماتھے یا سینے کے بجائے کانوں پر ہاتھ رکھا کرتے تھے

ہاتھ پَہ سَرسوں جَمانا

مشکل کام کو فوراً کر لینا ؛ کسی کام کو جلدی انجام دے لینا

ہاتھ سَر پَہ دَھرے بَیٹھنا

ہاتھوں سے سر پکڑ کر بیٹھنا ؛ نہایت فکر مند ہونا ۔

مُن٘ہ پَہ ہاتھ پھیرنا

بدلہ لینے کا اشارہ کرنا ، جتانا اور آگاہ کرنا کہ ضرور بدلہ لوں گا (اپنے منھ پر ہاتھ پھیر کر)

ہاتھوں پَہ ہاتھ دَھرے بَیٹھنا

رک : ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا ؛کچھ نہ کرنا ۔

مُن٘ہ پَہ ہاتھ پِھروانا

گالوں یا رخساروں کا مساس کرانا ؛ چوما چاٹی کرانا

ہاتھ میں ہاتھ ہونا

مراد : ساتھ ہونا، ارتباط ہونا، ہم آہنگی ہونا

ہاتھ کو ہاتھ نَہ مَعلُوم ہونا

رک : ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ / نہیں دینا ۔

ہاتھ آبرُو ہونا

اختیار میں ہونا ، قابو میں ہونا ۔

ہاتھ نِکلا ہونا

ہاتھ کا پٹے بازی وغیرہ میں مشاق ہونا ، ماہر ہونا ۔

ہاتھ پِیلے ہونا

لڑکی کی شادی ہونا ، بیاہ ہونا ؛ (کنایتہ) سادگی سے شادی ہونا ، غریبوں کی طرح شادی ہونا ۔

ہاتھ کُھلا ہونا

فیاضی کی عادت ہونا، سخی ہونا، بہت خرچ کرنے کی عادت ہونا، داد ودہش کے لئے ہاتھ کا مشاق ہونا، (فقرہ) ہاتھ کھلاہوا ہے ادھر روپیہ آیا اُدھر اُڑگیا

ہاتھ لال ہونا

ہاتھ میں مہندی لگنا ؛ مراد : ہاتھ پیلے ہونا ، شادی ہونا (بالخصوص لڑکی کی) ، بیاہ ہونا ۔

ہاتھ تُلے ہونا

ہاتھ جچا ہونا ، کمی بیشی نہ ہونا ، ہاتھ سے ٹھیک اندازہ ہونا ۔

ہاتھ بَھرا ہونا

ہاتھ میں کسی چیز کا لگا ہونا ؛ ہاتھ کا آلودہ ہونا نیز ہاتھ کا کام کے لائق نہ ہونا ؛ (کنایتہ) دولت مند ہونا ، ہاتھوں میں روپیہ پیسہ ہونا

ہاتھ جُھوٹا ہونا

ہاتھ کی رسائی نہ ہونا نیز قسمت کا یاوری نہ کرنا ، ناکام ہو جانا

ہاتھ کَٹے ہونا

بے بس ہونا، مجبور ہونا

ہاتھ ہَلکا ہونا

ہاتھ نرم ہونا ؛ (مجازاً) غیرمعمولی سلیقہ یا مہارت ہونا ، مشاق ہونا ۔

ہاتھ سَنے ہونا

کسی گیلی چیز سے ہاتھ آلودہ ہونا ؛ ہاتھ بھرے ہونا ۔

ہاتھ لَمبا ہونا

اثر و رُسوخ ہونا ، قدرت ہونا ، طاقت ہونا ۔

ہاتھ مِثَل ہونا

۔ہاتھ کا زیادہ کام کرنے سے تھک کرآیا اورکسی باعث سے کام کرنے کے لائق نہ رہنا۔

ہاتھ خالی ہونا

مفلس ہونا ، غریب ہونا ، ہاتھ میں پیسہ نہ ہونا ۔

ہاتھ حَمائِل ہونا

(کمر یا گلے وغیرہ کے) گرد ہاتھ ہونا

ہاتھ تَیّار ہونا

ہاتھ کو کسی کام کی مشق ہونا

ہاتھ چُھوٹا ہونا

بے دھڑک مار بیٹھنے کی عادت ہونا ۔

سِینے پَہ ہاتھ رَکْھنا

اِضطرابِ خاطر کو روکنا ؛ دل کو تسلّی دینا .

ہاتھ کی ہاتھ کو خَبَر نَہ ہونا

رازداری اور خاموشی سے کوئی کام ہونا ، کانوں کان خبر نہ ہونا ، کسی کو علم نہ ہونا۔

ہاتھ حَوالے ہونا

سپرد ہونا ، کوئی کام کسی کے حوالے ہونا

ہاتھ سِیدھا ہونا

تکلیف کے بعد ہاتھ کا پھیل سکنے کے قابل ہونا

ہاتھ قَلَم ہونا

۔لازم۔؎

ہاتھ شَل ہونا

ہاتھ کا تھک جانا ، تکلیف یا محنت کی وجہ سے ہاتھ کا کام کرنے کے قابل نہ رہنا ؛ ہاتھ سُن ہو جانا ۔

ہاتھ سَچّا ہونا

لین دین میں کھرا ہونا ؛ کسی سے قرض لے کر ادا کر دینا ۔

ہاتھ مَضْبُوط ہونا

بااختیار ہونا ، طاقت ور ہونا ، بااثر ہونا ۔

ہاتھ فَروخت ہونا

بیچا جانا (ہاتھ فروخت کرنا (رک) کا لازم) ۔

ہاتھ رَوشَن ہونا

(میراثیوں کی اصطلاح) طبلہ بجنے میں بولوں کا بہت واضح طور سے کٹنا

ہاتھ اُونچا ہونا

سخی ہونا ؛ آسودہ حال ہونا ؛ دینے کے قابل ہونا

ہاتھ تَنگ ہونا

عاجز آنا ، بے بس ہو جانا ، ستایا جانا ۔

ہاتھ ٹَھنڈا ہونا

ہاتھ میں دم نہ ہونا ، کام میں سست ہونا ، کام کے دوران ہاتھ کی رفتار کم ہونا ۔

ہاتھ صاف ہونا

ہاتھ صاف کرنا (رک) کا لازم ؛ ہاتھ کا رواں ہونا ، کام میں مشاق ہونا ۔

ہاتھ خُشک ہونا

ہاتھ کا سوکھ جانا ، سوکھے کی بیماری سے ہاتھ کا ناکارہ ہو جانا ۔

ہاتھ میں ہونا

قبضے میں ہونا، اختیار میں ہونا، بس میں ہونا

سِینے پَہ ہاتھ دَھرنا

دل کی بیچینی دُور کرنا ، اِضطراب دُور کرنا .

ہاتھ نَنگے ہونا

ہاتھ میں چوڑی وغیرہ نہ ہونا

ہاتھ بَند ہونا

روپیہ پیسہ نہ ہونا ، مفلس اور غریب ہونا

ہاتھ کُشادَہ ہونا

(ہاتھ کے) کسی کام میں ماہر ہو جانا ؛ لکھائی اچھی ہو جانا ۔

ہاتھ دَراز ہونا

اضافہ ہونا ، بڑھنا ۔

ہاتھ پاؤں ہونا

۔ کنایہ ہے شباب کا زمانہ قریب آنے سے۔ ؎

ہاتھ بَندھے ہونا

بے بس ہونا ، مجبور ہونا ۔

ہاتھ رَواں ہونا

کسی کام کی مشق ہونا، کسی کام میں ہاتھ کا مشاق ہونا، ہاتھ میں صفائی آنا، ہاتھ صاف ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں ہاتھ پَہ ہاتھ ہونا کے معانیدیکھیے

ہاتھ پَہ ہاتھ ہونا

haath pe haath honaaहाथ पे हाथ होना

محاورہ

ہاتھ پَہ ہاتھ ہونا کے اردو معانی

  • کسی کی مدد حاصل ہونا ؛ سہارا ہونا ۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

हाथ पे हाथ होना के हिंदी अर्थ

  • किसी की मदद हासिल होना , सहारा होना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہاتھ پَہ ہاتھ ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہاتھ پَہ ہاتھ ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words