تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَشْت" کے متعقلہ نتائج

ہَشْت

(عدد) آٹھ، ہندسوں میں ۸، سات اور ایک کا مجموعی عدد، سات سے ایک عدد زائد

ہَشْتَہ

آٹھ چیزوں کا جوڑ یا مجموعہ (انگ : Octet نیز Octave) ۔

ہَشْت دَہ

(عدد) اٹھارہ

ہَشْت صَد

(عدد) آٹھ سو

ہَشْت نیش

رک : ہشت پا ؛ آکٹوپس ۔

ہَشْتُم

آٹھواں نیز آٹھویں

ہَشْت پَہَل

رک : ہشت پہلو ؛ آٹھ پہلو کا ، جس میں آٹھ کونے ہوں نیز آٹھ سمتیں ظاہر کرنے والا

ہَشْتُمی

آٹھواں

ہَشْت گوشَہ

آٹھ کونوں کا، آٹھ زاویوں یا شکلوں والا، ہشت اضلاع

ہَشْت پا

سیپ کی قسم کا ایک کیڑا جس کے منھ پر آٹھ ڈنک ہوتے ہیں، ہشت نیش صدفہ

ہَشْت خُلْد

رک : ہشت بہشت ۔

ہَشْت بَہشْت

آٹھ بہشت جن کے نام یہ ہیں،۱. خُلد ۲. دارالسلام ۳. دارالقرار ۴. جنت عدن ۵. جنت المادا ۶. جنت النعیم ۷. علیّین ۸. فردوس

ہَشْت گَنْج

خسرو پرویز(بادشاہ ایران) کے آٹھ خزانے (گنج عروس، گنج باد ورد، دیبائے خسرو، گنج افراسیاب، گنج سوختہ، گنج خضرا، گنج شاد آورد، گنج بار)

ہَشْتاد

(عدد) اسی، ہندسوں میں ۸۰

ہَشْتگانی

محمد بن تغلق کے زمانے کا ایک سکہ ۔

ہَشْت و ہَفْت

(لفظاً) آٹھ اور سات (مراداً) تکرار ، بحث ، گالی گفتار ،لام کاف ، ہفت ہشت .

ہَشْت باغ

رک : ہشت بہشت ، مسلمانوں کے اعتقاد کے مطابق آٹھوں جنتوں کا نام

ہَشْت پایَہ

(حیوانیات) جنس اوکٹوپس میں پایا جانے والا جانور اس کے گول جسم کے ایک طرف بڑا ساسر اور دوسری طرف آٹھ بازو ہوتے ہیں یہ بازو جزوی طور پر سر کی طرف سے آپس میں بطخ کے پنجوں کی طرح جڑے ہوتے ہیں

ہَشْت گانَہ

آٹھ والا ، آٹھ سے متعلق ، آٹھ کی تعداد پر مشتمل ۔

ہَشْت مَنْظَر

آٹھ آسمان

ہَشْت دھات

رک : ہژدھات ؛ اژدھات ۔

ہَشْتادُم

اَسی واں

ہَشْت سالَہ

آٹھ سال کا ، آٹھ سال کی مدت کا ۔

ہَشْت بَیتی

وہ بیت جس میں آٹھ رکن ہوں ، ہشت رکنی بحر ، مثمن ۔

ہَشْت دَہان

ایک پھول کا نام ، گل خیرو

ہَشْت پَہْلُو

چیز جس میں آٹھ کونے بنے ہوں، آٹھ پہلو کا، آٹھ کونے کا، اٹھوانسی

ہَشْت چَہار

(عدد) بارہ ، ہندسوں میں ۱۲ ؛ مراد : بارہ امام ۔

ہَشْت نَگَری

(لفظاً) ہشت نگر سے منسوب یا متعلق ؛ (مجازاً) چوڑی دم والی بھیڑوں کا ایک نام ۔

ہَشْت ہَزار

آٹھ ہزار ۔

ہَشْت و چار

رک : ہشت چہار ؛ (مجازاً) بارہ امام ۔

ہَشْت اَنْگُشْت

ہَشْت صِفات

آٹھ صفتیں جو خاصان خدا میں ہوتی ہیں ، آٹھ خوبیاں (شکر نعمت ، علم ، خدا کی معرفت ، راضی برضا رہنا ، مصیبت میں صبر ، خلق اللہ سے محبت ، تعظیم حکم خدا ، عفت)

ہَشْت مَرْعیٰ

رک : ہشت ماویٰ

ہَشْت نِکاتی

ہَشْت نَفَری

آٹھ فوجیوں پر مشتمل فوج

ہَشْت ہَزاری

(کشتی) پہلوان جو ہر روز کسی ورزش کو آٹھ ہزار دفعہ کرے

ہَشْت بُستان

رک : ہشت باغ

ہَشْتُمِیں

آٹھواں

ہَشْت نیش صَدَفَہ

رک : ہشت پا ؛ آکٹوپس ۔

ہَشْت مَنْظَری

آٹھ سمتوں والا، آٹھ جہتوں والا

ہَشْت بُسْتاں

ہَشْت پَہَل مِینار

مینار جس کی بیرونی شکل آٹھ پہلو ہو ، آٹھ کونوں والا مینار ۔

ہَشْت پَہْلُو ساخْت

(ہندسہ) آٹھ اضلاع والی شکل ۔

ہَشْت صَد ہَزار

آٹھ لاکھ ۔

ہَشْتاد سال

اَسی سال کا ، اَسی سال کی عمر یا مدت کا ۔

ہَشْتاد سالَہ

ہَشْتاد سالَہ پِیر

اَشْتِعالَہ

شعلہ، لو (چراغ وغیرہ کی)

مِیر ہَشْت

داروغہء جنت ، رضوان کا ایک لقب

ہَفْت و ہَشْت

جھگڑے اور دشمنی کی باتیں، وحشت انگیز باتیں (خصومت انگیز یا نفرت آمیز گفتار کا کنایہ)

ہَفْت ہَشْت ہَزار

سات آٹھ ہزار ؛ مراد : خاصی بڑی تعداد ۔

پِیرِ ہَشْت خُلْد

ہَفْتاد و ہَشْت سالَہ

اٹھتر ، ۷۸ ؛ مراد : ضعیف العمر ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَشْت کے معانیدیکھیے

ہَشْت

hashtहश्त

اصل: فارسی

وزن : 21

موضوعات: اعداد

ہَشْت کے اردو معانی

صفت، عددی

  • (عدد) آٹھ، ہندسوں میں ۸، سات اور ایک کا مجموعی عدد، سات سے ایک عدد زائد

شعر

English meaning of hasht

Adjective, Numeral

हश्त के हिंदी अर्थ

विशेषण, संख्यात्मक

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَشْت)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَشْت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words