تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کھاٹ" کے متعقلہ نتائج

کھاٹ

پلنگ، چارپائی، کھٹیا

کھاٹ پَر پَڑے رَہْنا

کاہل ہونا ، آرام طلب ہونا ، کام کاج نہ کرنا.

کھاٹ نِکلے

کھاٹ کَٹْنا

مجبوری لاحق ہونا ، مجبور لاچار ہونا ، بیماری ہونا.

کھاٹ بُننا

کھاٹ پَڑْنا

اس قدر بیمار ہونا کہ اُٹھنے بیٹھے کی بھی طاقت نہ رہے ، سخت بیمار ہو جانا ، چارپائی پر پڑنا.

کھاٹ کَباڑ

گھر کا ٹُوٹا پھُوٹا اسباب ، نِکمّا سامان ، بے مصرف اشیاء ، کاٹھ کباڑ.

کھاٹ توڑْنا

بیکار بیٹھے رہنا ، نِکّما پڑا رہنا ، کچھ نہ کرنا.

کھاٹ نِکَلْنا

جنازہ اٹھنا، ارتھی نکلنا

کھاٹ پَکَڑْنا

مجبور و لاچار ہو جانا ، بہت کمزور ہو جانا ؛ سخت بیمار پڑ جانا.

کھاٹ کَھٹولا

وہ ساز و سامان، جو لیٹنے اور سونے کے کام آتا ہے، جیسے : تخت اور پلنگ وغیرہ، گھر کا ساز و سامان، اسباب بوریا بندھنا، انگڑ کنگھڑ، مال واسباب

کھاٹ بِچھانا

بستر لگانا ، آرام و آسائش کا سامان بہم پہنچانا ، خدمت کرنا.

کھاٹ لَگ جانا

بیمار ہو کر ضعیف ہو جانا ، اُٹھا بیٹھا نہ جانا.

کھاٹ کَٹ جانا

۔ (ہندو) صاحب فراش ہونے کے سبب بول و براز کے واسطے نیچے سے چارپائی کا کاٹ دیا جانا۔

کھاٹ سے اُتارْنا

کھاٹ پَر پَڑْنا

کھاٹ سینا

رک : کھاٹ پر پڑنا.

کھاٹ سے لَگ جانا

بیمار ہو جانا، بہت کمزور، دُبلا پتلا ہو جانا

کھاٹ سے اُتارْ لینا

(ہندوؤں کے یہاں) مریض کا نزع کی حالت میں نیچے لِٹا دینا، مریض کا مرنے کے قریب ہونا، (ہندو) نزع کی حالت میں بیمار کو چارپائی سے زمین پر اُتار لیتے ہیں

کھاٹ پَڑ کے کھانا

بیماری پر اُٹھنا ، بیماری میں صرف ہونا ، بیماری پر لگنا ، صاحبِ فراش ہونا.

کھاٹی گَر

۔صفت۔ تلوار کا غلاف بنانے والا۔

کھاٹ کاٹ دینا

بہت بیمار ہونے کی وجہ سے بول و براز کیلئے چارپائی کا کچھ حصہ کاٹ دیا جانا

کَھڑے کھاٹ

فوراً، جلد سے جلد، فی الفور، ہاتھوں ہاتھ.

کَھری کھاٹ

بغیر بچھونے کی کھاٹ، پلنگ یا چارپائی وغیرہ، وہ پلنگ جس پر کچھ بچھا نہ ہو

چَھپَّر کھاٹ

چھپر کھٹ، وہ پلنگ جس کے اوپر ڈنڈوں کے سہارے کپڑا تنا ہو

جَنَم نَہ دیکھا بوریا سپنے آئی کھاٹ

اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کرنا، جھونپڑے میں رہنا اور محلوں کے خواب دیکھنا

اَکیلے چَلْیے نَہ باٹ جھاڑ بَیٹْھیے کھاٹ

(لفظاً) تنہا سفر نہیں کرنا چاہیے اور پلنگ کو ہمیشہ جھاڑ کر اس پر بیٹھنا چاہیے ، (مراداً) سفر ہو خواہ حضر دونوں حالتوں میں احتیاظ سے کام کرنا چاہیے

کَبھی نَہ دیکھا بورْیا اَور سپنے آئی کھاٹ

خیالی پلاؤ پکانے والے پر نظر، حیثیت سے باہر اونچے خیال باندھنا

لوہے کی کھاٹ اتارنا

قتل کرنا، جان سے مارنا

مَچمَچاتی کھاٹ نکلے

(کوسنا) عورتوں کے اس کوسنے میں مندرجہ بالا مفہوم (چوں چوں کرنا) ہے یعنی جوان ، موٹا تازہ ، ہٹا کٹا مر جائے لاش اتنی بھاری ہو کہ جس کھاٹ (چارپائی) پر ڈال کر اٹھائی جائے وہ بوجھ سے لچکے اور چرچرائے

کَبھی نَہ سوئی سانْتَرَہ سُپْنے آئی کھاٹ

ہمیشہ کے کنگال دل میں خیال تونگری کا .

جَہاں بَہُو کا پِسْنا وَہاں سُسَر کی کھاٹ

بہت بے حیائی برتنے یا کسی کو تن٘گ کرنے کے موقع پر کہتے ہیں.

چھوڑ جاٹ، پَرائی کھاٹ

دوسروں کی چیزیں لینا اور ان پر قبضہ کرنا چھوڑ دے، چوری چھوڑ دے، بری عادتیں چھوڑ دے

جَہاں سُسَر کا سونا وَہِیں بَہُو کی کھاٹ

خواہ مخواہ کسی کو چھیڑنا، بے شرمی کی بات

اکیلا چلیئے نہ باٹ، جھاڑ بیٹھیئے کھاٹ

سفر میں اکیلا نہیں چلنا چاہیئے اور چارپائی جھاڑ کر بیٹھنا چاہیئے

بَھلا اَیسی میری کیا کھاٹ کَٹی تھی

کیا مجبوری ہے ؛ مجھے ایسی کیا ضرورت تھی.

کُھرّی کھاٹ پَر سے سو کے آنا

بغیر کسی سبب کے جھلانا یا غصّہ کرنا.

لَبیری کَپْڑے ، پَھٹا ہُوا ٹاٹ ، جَنَم نَہ دیکھا بورِیا سَپنے میں آئی کھاٹ

کوئی نہایت مفلسی کی حالت میں محلوں کے خواب دیکھے تو کہتے ہیں.

تُو چاہ میری جائی کو، مَیں چاہُوں تیرے کھاٹ کے پائے کو

ساس اپنے داماد کو کہتی ہے کہ تم میری بیٹی سے اچھا سلوک کروگے تو میں تمہاری ہر چیز کی قدر کروں گی

آئے بائے کھاٹ کے پائے

بے معنی باتیں، آئیں بائیں شائیں

چور کو پَکْڑے گانٹْھ سے، چِھنال کو پَکْڑے کھاٹ سے

چور کو چوری کرتے اور فاحشہ کو بدفعلی کراتے پکڑنا چاہیے تو پھر ثبوت کافی ہوتا ہے ورنہ نری الزام تراشی مانا جاتا ہے

پِرِیت نَہ جانے جات کُجات نِیند نَہ جانے ٹُوٹی کھاٹ، بُھوک نَہ جانے باسی بھات پِیاس نَہ جانے دھوبی گھاٹ

محبت کرتے وقت کوئی یہ نہیں سوچتا کہ اس کا محبوب کس ذات یا قوم کا ہے جس طرح نیند ہر جگہ اور ہر حالت میں آجاتی ہے اور بھوک میں انسان کو باسی روٹی بھی اچھی معلوم ہوتی ہے اور پیاس لگی ہو تو انسان یہ نہیں دیکھتا کہ پانی صاف شفاف ہے یا گدلا

ساوَن سووے سانتھرے اَور ماہ کَھریری کھاٹ ، آپ ہی مَر جائیں گے تو جیٹھ چلیں گے باٹ

جو ساون میں پیال پر سوئے اور ماگھ میں خالی چارپائی پر اور جیٹھ میں سفر کرے وہ خواہ مخواہ مرے گا.

تَڑْکے اُٹھ کَر کھاٹ سے چھوڑ چھاڑ سَب کام، مالا کَر ہاتھ میں جَپ سائِیں کا نام

علی الصبح اٹھ کر پہلے عبادت یا پوجا کرنی چاہیے

باولی کھاٹ کے باولے پائے باولی رانڈ کے باولے جائے

والدین کا اثراولاد میں ضرور منتقل ہوتا ہے، نا سمجھ اور جاہل مائیں بچوں کی صحیح تربیت نہیں کرسکتیں

اردو، انگلش اور ہندی میں کھاٹ کے معانیدیکھیے

کھاٹ

khaaTखाट

اصل: سنسکرت

وزن : 21

دیکھیے: چارپائی

موضوعات: فرنیچر ہندو

کھاٹ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • پلنگ، چارپائی، کھٹیا
  • وہ تختہ یا پلنگ وغیرہ جس پر لاش کو لے جاتے ہیں
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of khaaT

Noun, Feminine

  • cot, rope cot, charpoy
  • litter to carry the sick

खाट के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • चारपाई, पलंग, खटिया
  • पाटियों आदि का बना हुआ तथा रस्सियों आदि से बुना हआ एक प्रसिद्ध चौकोर उपकरण जिस पर लोग बिछौना बिछाकर सोते हैं, वो तख़्ता या पलंग वग़ैरा जिस पर लाश को ले जाते हैं, जनाज़ा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کھاٹ)

نام

ای-میل

تبصرہ

کھاٹ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words