تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جھانج" کے متعقلہ نتائج

جھانج

ایک قسم کا بڑا مجیرا جو عموماً تاشے اور ڈھول کے ساتھ بجایا جاتا ہے یہ دو کان٘سی کی بیچ میں سے ابھری ہوئی رکابیاں سی ہوتی ہیں بیچ میں سوراخ ہوتا ہے کہ اس میں ڈورا ڈال کر گرفت میں لیا جا سکے بجانے میں دونوں کے ٹکراؤ سے جھنکار پیدا ہوتی ہے ، رک : برک (۲)

جھانجْرا

وہ کن٘واں یا تالاب جس کا پانی زمین کے اندر جذب ہو جائے یا کسی دوسری طرف جِھر جائے

جھانجْھنا

رک: جھان٘جھا(۱).

جھانجْھوی

جھان٘جھ بجانے والا ، جھان٘جھ سے نسبت رکھنے والا.

جھانجَن

کڑے کی شکل کا پیر پہننے کا ایک قسم کا زیور جس سے جھن جھن کی آواز نکلتی ہے، ایک قسم کا پاؤں کا زیور، جھاجھن، پینجنی، پایل، پائل

جھانجَر

رک: جھان٘ج (۲) ، جھان٘جن

جھانجَھرا

پولا جھر جر ، کھوکھلا .

جھانجِْھیا

جھان٘جھ بجانے والا.

جھانجَھن

چاندی وغیرہ کا بنا ہوا نقاشی دار کڑا جسے عورتیں پیروں میں پہنتی ہیں اور جس سے جھن جھن کی آواز نکلتی ہے، جھانجھڑٰ، پایل، پیجنی

جھانجَھر

رک، جھان٘ج (۲) معنی نمبر

جھانجھ کَرنا

الجھنا ، جھگڑا کرنا ، حُجّت کرنا.

جھانجا

تکرار ، لڑائی ، جھگڑا .

جھانجی

(ہندو) وہ ہان٘ڈی یا آبخورہ جس میں سوراخ کر کے اوپر سے رنگین کاغذچڑھا کر اس میں چراغ روشن کر کے لڑکیاں ٹیسو کے دنوں میں سر پر لے کر نکلتی ہیں اور مخصوص گیت گاتی اور گھر گھر سے آٹا یا پیسے مان٘گتی ہیں.

جھانجھ

۱. رک: جھان٘ج (۱)

جھانجھی

وہ گیت جو جھانجی لے کر نکلنے والیاں گاتی ہیں

جھانجھا

بکھیڑا، جھگڑا، جھان٘جھ

جھانجھ اُتارْنا

غصہ اتارنا.

جھانجھ نِکالْنا

رک: جھان٘جھ اتارنا.

جھانجھ نَواز

جھان٘جھ بجانے والا.

جھانجھٹ

جھگڑا ، فساد ؛ رک : جھنجھٹ.

جھانجیر

رک: جھان٘جر (۳)

جھانجھ لانا

تکرار کرنا، جھگڑنا ، لڑنا ؛ قبضہ کرنا ، فیل لانا.

جھانجھ میں

غصہ میں ، ناراضگی کے اظہار کے طور پر.

جھانجھ میں ہونا

غم و غصہ میں ہونا ، جھنجھلاہٹ میں ہونا.

جھانجھیں

واحد کے طور پر غصہ، طیش، تیزی، تندی، بے صبری، بے تابی، خواہش، شہوت

بُھوک کی جھانج نِکَل جانا

بھوک کی شدت ختم ہو جانا

نَشے کی جھانْج

نشے کی جھک ، تیزی ، ترنگ ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں جھانج کے معانیدیکھیے

جھانج

jhaa.nj झाँज

اصل: سنسکرت

جھانج کے اردو معانی

 

  • ایک قسم کا بڑا مجیرا جو عموماً تاشے اور ڈھول کے ساتھ بجایا جاتا ہے یہ دو کان٘سی کی بیچ میں سے ابھری ہوئی رکابیاں سی ہوتی ہیں بیچ میں سوراخ ہوتا ہے کہ اس میں ڈورا ڈال کر گرفت میں لیا جا سکے بجانے میں دونوں کے ٹکراؤ سے جھنکار پیدا ہوتی ہے ، رک : برک (۲)
  • پیروں میں پہننے کا خول دار کڑے کی وضع کا زیور جس کے اندر لوہے یا سیسے کے دانے ڈال دیے جاتے ہیں جو حرکت کرتے وقت جھنکار پیدا کرتے ہیں.
  • چھوٹی چھوٹی پیتلی تھالیوں کی لڑیوں سے بنی ہوئی کمان جس کو مقابلے کے وقت پہلوانوں کو جوش دلانے کے لیے ہلاکر جھنکار پیدا کرتے ہیں.
  • بیلی اور رتھ کی نشست کے نیچے دونوں سروں پر لٹکتی لگی ہوئی پتیلی گِتّوں (گول ٹکڑوں) کی جھالر جو گاڑی کی حرکت سے بجتی رہتی ہیں جس سے آگے جانے والے خبردار ہوتے ہیں
  • غصہ ، جھگڑا ، فساد ؛ بھوک سے بیبتابی.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جھانج)

نام

ای-میل

تبصرہ

جھانج

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words