تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جھولا" کے متعقلہ نتائج

جھولا

سفری سامان رکھنے کا تھیلا جو عموعماً سپاہی اور مسافر وغیرہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں ، سامان رکھنے کا ایک قسم کا ڈھیلا تھیلا.

جُھولا

درخت کی موٹی شاخ یا چھت کی کڑی یا کھموں وغیرہ میں لٹکائی ہوئی رسّی جس میں جھولی باندھ کر یا پٹرا یا کھٹولا ڈال کر تفریحاً جھولتے ہیں

جھولا ہونا

رعشہ ہونا، فالج ہونا

جھولَہ

رک : جھولا معنی نمبر ۵.

جھولا زَدَگی

گرم ہوا یا لُو کے باعث میوہ جات یا زراعت کا مارا جانا

جھولا دینا

(آب براری) پانی کی سطح سے ڈول کو ٹکرانا ، پانی میں ڈول کو ڈبکیاں دینا ، جھکولا دینا ، جھولنا

جُھولا پُل

بڑے بڑے رسّوں زنجیروں یا تاروں وغیرہ کا بنا ہوا پل جس کے دونوں سرے ندی یا نالے وغیرہ کے دونوں کناروں پر کسی بڑے کھمبے چٹان یا برج میں بندھے ہوتے ہیں اور جس کے بیچ کا حصہ اَدَھر میں لٹکتا اور جھولتا رہتا ہے، جھولتا ہوا پل

جُھولا کَرنا

ڈان٘واں ڈول کرنا ، بیچ میں لٹکانا.

جُھولا پَڑنا

جھولا ڈالا جانا ؛ جھولنے کا اہتمام کیا جانا ، جھولا ڈالنا (رک) کا لازم.

جُھولا ڈالنا

جُھولا کھانا

مفلوج ہو جانا ، بیکار ہو جانا ، لٹک جانا.

جُھولا ڈلْنا

جھولنے کے لیے درخت وغیرہ میں رسّی بان٘دھنا / بن٘دھوانا.

جُھولا بَندھنا

سلسلہ قایم ہونا ، لگاتار یا مسلسل ہونا.

جُھولا جُھولْنا

جھولے پر بیٹھ کر پین٘گ لینا

جُھولا جُھلانا

جھولا مارا جانا

رعشہ ہونا، فالج گرنا

جُھولا دَلْوانا

جھولنے کے لیے درخت وغیرہ میں رسّی بان٘دھنا / بن٘دھوانا.

جُھولا جُھولانا

جھولے یا پالنے کو جن٘بش دینا ، جھولے کی طرح ہلانا ، کسی کو جھولے پر بٹھا کر پین٘گ دینا.

جُھولا کھا جانا

جھک جانا ، خمیدہ ہونا.

جُھولانا

رک : جُھلانا.

جُھولاؤ

ارتعاش ، تھرتھراہٹ.

ہَتھ جھولا

دو پہیوں کی ہاتھ سے دھکیلی جانے والے گاڑی ، ہاتھ گاڑی ، ریڑھا

پَلَنگ جھولا ہونا

پلن٘گ کی نواڑ کا ڈھیلا ہوجانا۔

ہَوائی جُھولا

برقی توانائی سے چلنے والا مشینی جھولا جو عموماً تیز رفتار اور بہت بلندی تک جاتا ہے اور تفریحی جگہوں پر نصب کیا جاتا ہے ۔

رَم جھولا

پازیب، پیروں میں ٹخنے سے اوپر تک رہنے والا زیور، پائل توڑے

تَرازُو جُھولا

بچوں کا ایک جھولا جس میں ایک لمبا سا تختہ ایک سلا میں لگا ہوتا ہے اور تختے کے دونوں سرون پر بچے بیٹھ کر جھولتے ہیں، تختے کا کبھی ایک سرا اوپرہوتا ہے کبھی دوسراانگ:Sea-Saw.

اردو، انگلش اور ہندی میں جھولا کے معانیدیکھیے

جھولا

jholaaझोला

اصل: ہندی

وزن : 22

موضوعات: استعارتاً کاشتکاری

جھولا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سفری سامان رکھنے کا تھیلا جو عموعماً سپاہی اور مسافر وغیرہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں ، سامان رکھنے کا ایک قسم کا ڈھیلا تھیلا.
  • کپڑے کی وہ پٹی جو ہاتھ کی تکلیف میں مریض کے گلے میں ڈال دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا ہاتھ حرکت سے بچانے کے لیے پٹی میں ڈالے رکھے ، گل پٹی (انگریزی : سلنگ).
  • (آب پاشی) چرس کو پانی میں ڈبکی دینے کا عمل چرس کو جُھلا کر آگے کو کھین٘چنا
  • ہچکولا جو چرس کو ابھار کر اوپر لانے کے واسطے کِیْلئے سے دلوایا جاتا ہے.
  • (کاشت کاری) جاڑے کی خشک اور ٹھنڈی ہوا کی تھپڑ جو کھیتی کو سکھا دے اور بالوں کو جلادے
  • نصف دھڑ کا فالج (جس میں جسم کے نصف طولائی حصے کی حس و حرکت ناقص یا زائل ہو جاتی ہے) کسی عضو پر پڑنے والا فالج ، فالج.
  • کپڑے کی ادنیٰ قسم ، موٹا جھوٹا کپڑا.
  • ہاتھ کا اشارہ ؛ غلاف جس میں بندوق رکھتے ہیں ؛ تھیلی جو پالکی کے پیچھے اسباب وغیرہ کے لیے بان٘دھتے ہیں ؛ کسی چیز کی ناہمواری ؛ دھوپ کا صدمہ ؛ سرسام ؛ سخت گرم ہوا ، لُو ؛ ڈھیلا پن ؛ جھکاؤ ، خم
  • ایک قسم کی درباری ٹوپی ، جو واجد علی شاہ نے ایجاد کی اس میں اوپر کی طرف تنزیب گرنٹ یا جالی کی ایک بڑی سی جھولی بنا کے جوڑی جاتی اور پہننے میں وہ جھولی پیچھے گدی تک لٹکتی اور سر کے پچھلے حصے پر پڑی رہتی اس درباری ٹوپی کا نام بادشاہ نے عالم پسند رکھا تھا اور اکثر عوام اسے 'جھولا، کہتے تھے.
  • ڈھیلا ڈھالا ، جھلن٘گا (پلن٘گ وغیرہ).
  • (استعارۃً) ڈھیلی ڈھالی (جس کے اعضا میں تناؤ اور چستی باقی نہ رہے) ، سست.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of jholaa

Noun, Masculine

  • loose cloak or wrap, loose or baggy dress, palsy, bag

झोला के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • कपड़े आदि की सिली हुई एक प्रकार की प्रसिद्ध लंबोतरी थैली जिसके मुंह पर डोरी या तनी उसे पकड़ने या लटकाने के लिए लगी रहती है। थैला।
  • कपड़े का सिला हुआ आवरण। खोली। जैसे-बंदूक का झोला।
  • कपड़े या टाट आदि का बना थैला; झोली
  • खोली; गिलाफ़
  • साधुओं का ढीला कुरता; चोला
  • एक वात रोग जिसमें कोई अंग काम न करके झूलने लगता है; लकवा
  • पाला या लू आदि के कारण पेड़-पौधों के सूख जाने का रोग
  • झोंका
  • लहर; हिलोर
  • बाधा
  • दुविधा; असमंजस

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جھولا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جھولا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words