تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جُھولا" کے متعقلہ نتائج

جُھولا

درخت کی موٹی شاخ یا چھت کی کڑی یا کھموں وغیرہ میں لٹکائی ہوئی رسّی جس میں جھولی باندھ کر یا پٹرا یا کھٹولا ڈال کر تفریحاً جھولتے ہیں

جُھولانا

رک : جُھلانا.

جُھولاؤ

ارتعاش ، تھرتھراہٹ.

جُھولا پُل

بڑے بڑے رسّوں زنجیروں یا تاروں وغیرہ کا بنا ہوا پل جس کے دونوں سرے ندی یا نالے وغیرہ کے دونوں کناروں پر کسی بڑے کھمبے چٹان یا برج میں بندھے ہوتے ہیں اور جس کے بیچ کا حصہ اَدَھر میں لٹکتا اور جھولتا رہتا ہے، جھولتا ہوا پل

جُھولا کَرنا

ڈان٘واں ڈول کرنا ، بیچ میں لٹکانا.

جُھولا پَڑنا

جھولا ڈالا جانا ؛ جھولنے کا اہتمام کیا جانا ، جھولا ڈالنا (رک) کا لازم.

جُھولا ڈالنا

جُھولا کھانا

مفلوج ہو جانا ، بیکار ہو جانا ، لٹک جانا.

جُھولا ڈلْنا

جھولنے کے لیے درخت وغیرہ میں رسّی بان٘دھنا / بن٘دھوانا.

جُھولا بَندھنا

سلسلہ قایم ہونا ، لگاتار یا مسلسل ہونا.

جُھولا جُھولْنا

جھولے پر بیٹھ کر پین٘گ لینا

جُھولا جُھلانا

جُھولا دَلْوانا

جھولنے کے لیے درخت وغیرہ میں رسّی بان٘دھنا / بن٘دھوانا.

جُھولا جُھولانا

جھولے یا پالنے کو جن٘بش دینا ، جھولے کی طرح ہلانا ، کسی کو جھولے پر بٹھا کر پین٘گ دینا.

جُھولا کھا جانا

جھک جانا ، خمیدہ ہونا.

ہَوائی جُھولا

برقی توانائی سے چلنے والا مشینی جھولا جو عموماً تیز رفتار اور بہت بلندی تک جاتا ہے اور تفریحی جگہوں پر نصب کیا جاتا ہے ۔

تَرازُو جُھولا

بچوں کا ایک جھولا جس میں ایک لمبا سا تختہ ایک سلا میں لگا ہوتا ہے اور تختے کے دونوں سرون پر بچے بیٹھ کر جھولتے ہیں، تختے کا کبھی ایک سرا اوپرہوتا ہے کبھی دوسراانگ:Sea-Saw.

اردو، انگلش اور ہندی میں جُھولا کے معانیدیکھیے

جُھولا

jhuulaaझूला

اصل: ہندی

وزن : 22

موضوعات: ہندو ورزش

جُھولا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • درخت کی موٹی شاخ یا چھت کی کڑی یا کھموں وغیرہ میں لٹکائی ہوئی رسّی جس میں جھولی باندھ کر یا پٹرا یا کھٹولا ڈال کر تفریحاً جھولتے ہیں
  • (ورزشی کھیل) زمین سے ادَھر لٹکتی ہوئی رسی یا اُسی قسم کی کوئی اور چیز
  • لکڑی یا لوہے کی سلاخوں سے مستطیل شکل کا بنا ہوا کھٹولا جس کو نواڑ وغیرہ سے بن دیا جاتا ہے، اس میں کڑیاں لگی ہوتی ہیں جن میں رسی پرو کر اسے چھت سے لٹکا دیا جاتا ہے، پالنا (جو عموماً بچوں کو سلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے)، پنگوڑا، مہد
  • (ہندو) ہندوؤں کا ایک تہوار جو ماہ اگست میں نئے چاند میں کرشن جی اور رادھا کی یاد میں منایا جاتا ہے، ان کی شکلوں کی مورتیاں ایک پالنے میں بٹھائی جاتی ہیں جو مکان یا مندر کی چھت سے لٹکا ہوتا ہے، رسم ادا کرتے وقت پالنے کو جھلاتے رہتے ہیں پرشاد میں پھل وغیرہ تقسیم ہوتے ہیں اور پانچ دن تک رات رات بھر گیت گائے جاتے ہیں، اس کو جھولن جاترا بھی کہتے ہیں
  • گیت جو جھولا جھولتے وقت گایا جاتا ہے اور اس میں لفظ جھولا کی تکرار ہوتی ہے
  • (تلوار بازی) حریف پر ضرب لگانے سے قبل تلوار یا خنجر کا سادھنے یعنی توازن قائم کرنے کے لیے ڈھیلے ہاتھ کی ایک آزاد حرکت
  • کُشتی کے ایک داؤں کا نام جس میں حریف کو بھچکا دے کر یا جھلا کر ادھر اٹھا لیا جاتا ہے
  • مچان جو دو درختوں کے درمیان رسیوں وغیرہ سے بنایا جائے

شعر

English meaning of jhuulaa

Noun, Masculine

  • a swing
  • a kind of song sung when swinging
  • a cradle
  • waft

झूला के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • जंगली या पहाड़ी नदियाँ और नाले पार करने के लिए उनके दोनों किनारों पर किसी ऊँचे खंभों, चट्टानों या पेड़ों की डालों पर रस्से बाँध कर बनाया जानेवाला वह पुल जिसका बीचवाला भाग अधर में लटकता और इसी लिए प्रायः इधर उधर झूलता रहता है। झूलना पुल। जैसे लछमन झूला।
  • झूले पर चढ़कर तथा उसे झुलाकर एक बार आगे जाने और फिर उसी स्थान पर लौट आने की क्रिया या भाव
  • पेड़ की डाल, छत या किसी और ऊँचे स्थान में बाँधकर लटकाई हुई दोहरी या चौहरी जंजीरें या रस्सियां जिन पर तख्ता, पीढ़ा या और कोई आसन लगाकर लोग खड़े होकर या बैठकर आनन्द और मनोविनोद के लिए झूलते हैं। क्रि०-प्र०-झूलना।-डालना।-पड़ना।
  • वृक्ष की शाखाओं या छत की कड़ियों से रस्सी के सहारे लटकता हुआ खटोला, हिंडोला, पट्टी आदि जिसके सहारे मनोविनोद के लिए लोग झूलते हैं
  • ज़ंजीरों आदि का बना बिना खंभे का पुल
  • हवा का ऐसा झटका या झोंका जिससे चीज़ें इधर-उधर झूलने या हिलने-डुलने लगें।

جُھولا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جُھولا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جُھولا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words