تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جی میں جی نَہ ہونا" کے متعقلہ نتائج

جی میں جی نَہ ہونا

اطمینان یا سکون نہ ہونا، بے قرار ہونا.

جی کَہْنے میں نَہ ہونا

دل قابو میں نہ ہونا.

جی میں

دل میں، باطن میں.

جی میں جَماؤ ہونا

جی میں جگہ ہونا.

جی اَچّھا نَہ ہونا

بیمار ہونا ، صحت یاب یا تندرست نہ ہونا ، طبیعت ٹھیک نہ ہونا.

جی کا جی میں رَہْنا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

بات جی میں نَہ رَہْنا

بات کو چھپا نہ سکنا

جی ہونا

کسی چیز کو جی چاہنا، خواہش ہونا.

جِیتے جی جَہَنَم میں ہونا

نہایت تکلیف میں ہونا.

جی بَدَن میں نَہ سَمانا

خوشی سے پھولا نہ سمانا ، دل بے قابو ہونا.

جی میں کَہْنا

دل میں سوچنا.

جی کا جی میں رَہ جانا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

جی میں ٹَھہْرانا

رک: جی میں ٹھاننا.

جی تَن٘گ ہونا

دل برداشتہ ہونا ، بیزار ہونا اکتا جانا.

جی بَھرا ہونا

غمگین ہونا ، روہان٘سا ہونا ، حد درجہ پریشان ہونا.

جی بُرا ہونا

۱. ناراض ہونا ، بد دل ہونا.

جی ٹِھکانے ہونا

تسلی ہونا، حواس بجا ہونا، اطمینان ہونا.

جی ہَلْکا ہونا

پریشان یا رنج و الم کم ہو جانا، طبیعت کی کسمندی یا بوجھ کم ہو جانا.

جی مَیلا ہونا

کدورت ہونا ،غمگین ہونا.

جی پِھیکا ہونا

طبیعت خراب ہونا، مضمحل ہونا، نقاہت طاری ہونا.

جی نِڈھال ہونا

طبیعت مضمحل ہونا، افسردہ ہونا.

جی بَحال ہونا

طبیعت خوش ہونا، بیماری کا اثر دور ہونا، مطمئن ہونا

جی کَباب ہونا

رک: جی جلنا.

جی اُچاٹ ہونا

رک : جی اچٹ جانا / اچٹنا.

جی نِثار ہونا

فریفتہ ہونا، قربان ہونا (پر یا پہ کے ساتھ).

جی ہَوا ہونا

دل پر بیحد اثر ہونا؛ دل کا قابو سے باہر ہو جانا ؛ جان نکلنا.

جی کَھٹّا ہونا

بیزار ہوجانا، نفرت ہوجانا

جی دُکھی ہونا

سخت تکلیف میں ہونا

جی رَوشَن ہونا

دل خوش ہونا.

جی سَرْد ہونا

دل بجھ جانا، مایوس ہو جانا.

جی دُرُسْت ہونا

طبیعت ٹھیک ہونا، تندرست ہونا، بیماری سے پاک ہونا.

جی اُداس ہونا

دل نہ لگنا ، رنجیدہ ہونا ، دل پریشان ہونا.

جی ٹَھنْڈا ہونا

مطمئن ہونا، آسودہ خاطر ہونا

جی خُوش ہونا

دل کھل اٹھنا، اطمینان ہونا.

جی بَنْد ہونا

دل رکنا یا گھٹنا ، گھٹن محسوس ہونا.

جی شِگُفْتَہ ہونا

طبیعت خوش ہونا.

جی غَش ہونا

بیہوشی کی سی کیفیت طاری ہو جانا.

جی پَڑا ہونا

خیال رہنا، بھلا معلوم ہونا، دھیان لگا رہنا (میں کے ساتھ).

جِی مِیں ہونا

ارادہ ہونا، ٹھاننا

جی ہاتھ میں رَکھنا

دل ہی دہی کرنا، دل میلا نہ ہونے دینا، خوش رکھنا؛ دل قابو میں رکھنا.

جی میں لَہَر آنا

دل میں یکایک خیال پیدا ہونا.

جی ہی جی میں

دل کے اندر ، اندر ہی اندر ،چپکے چپکے .

جی میں بَس رَہنا

ہر وقت کسی بات کا خیال رہنا

جی کا گاہَک ہونا

جان کا خریدار ہونا ؛ پیچھے پڑنا ؛ جان کا دشمن ہونا.

جی کا مُخْتار ہونا

کسی کا پابند نہ ہونا ، آزاد ہونا.

جی کا پِیاسا ہونا

جان کا دشمن ہو جانا، جان کے درپے ہونا.

جی اُوپَر تَلے ہونا

متلی ہونا، گھبرانا

جی سے نَہ نِکَلْنا

مسلسل خیال میں رہنا ، وابستگی یا تعلق باقی رہنا.

جی کَھرا کھوٹا ہونا

نیت میں فرق آنا.

جی تَلے اُوپر ہونا

(عور) قے ہونا، متلی ہونا، رک: جی اوپر تلے ہونا.

جی دَھک سے ہونا

(کسی اچانک امر کی وجہ سے) حیران و ششدر ہو جانا ؛ (صدمہ کی وجہ سے) دل کی حرکت تیز ہو جانا.

جی سے خَفا ہونا

زندگی سے بیزار ہونا.

جی دَھک دَھک ہونا

(شدت جذبات خوف یا خطرے سے) دل دھڑ کنے لگنا، خوف طاری ہونا.

جی کَھٹّا مِیٹھا ہونا

دل للچانا ، معشوق کو دیکھ کر خواہش کرنا.

جی سَن سَن ہونا

رک: جی سنسنانا.

جی بے مَزا ہونا

طبیعت خوش نہ ہونا ، دل مکدر ہونا ، بے کیف ہونا.

جی سے فِدا ہونا

جی جان سے قربان ہونا ؛ بہت زیادہ چاہنا.

جی سے عَاجِز ہونا

اپنے آپ سے ناراض ہونا ، بیزار ہونا.

جی بَد مَزَہ ہونا

طبیعت خراب ہونا ، بیمار ہونا.

جی میں ٹھانے ہونا

پکا ارادہ کرنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں جی میں جی نَہ ہونا کے معانیدیکھیے

جی میں جی نَہ ہونا

jii me.n jii na honaaजी में जी न होना

محاورہ

جی میں جی نَہ ہونا کے اردو معانی

  • اطمینان یا سکون نہ ہونا، بے قرار ہونا.

जी में जी न होना के हिंदी अर्थ

  • इतमीनान या सुकून ना होना, बेक़रार होना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جی میں جی نَہ ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جی میں جی نَہ ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words