تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گھوڑی" کے متعقلہ نتائج

گھوڑی

مادہ اسپ

گھوڑی کو گَھر کیا دُور ہے

گھوڑے کے آگے فاصلہ اور مسافرت کچھ چیز نہیں ، کام جاننے والے کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ؛ چالاک شخص اپنا مطلب جلد نکال لیتا ہے .

گھوڑی کے دانت کی سِیاہی

وہ سیاہی جو گھوڑے کی دان٘توں پر زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے آ جاتی ہے اس سے گھوڑے کی عمر کا اندازہ ہو سکتا ہے

گھوڑی کو تَن٘گ آدمی کو بَن٘گ

چُست اور ہوشیار کرنے کے لیے عاقل کو ایک اشارہ کافی ہے .

گھوڑی کو تَن٘گ مَرْد کو بَن٘گ

چُست اور ہوشیار کرنے کے لیے عاقل کو ایک اشارہ کافی ہے .

گھوڑی کو تَن٘گ آدمی کو جَن٘گ

چُست اور ہوشیار کرنے کے لیے عاقل کو ایک اشارہ کافی ہے .

گھوڑی گَدھے کو ایک لاٹھی ہانکْنا

اچھے بُرے سب لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا .

گھوڑی کی سَواری چَلْنا جَنازَہ

گھوڑے کی سواری خطرناک ہوتی ہے .

گھوڑی کو اِشارَہ گَدھے کو لَٹھ

رک : گھوڑے کو اشارہ کافی ہے الخ ، عقل مند کو اشارہ کافی ہے .

گھوڑی بُھسیلے ہی میں دَم لے گی

گھوڑی پر پھر کر اپنے اڈے یا جائے سکونت ہی پر آجائے گی ؛ اس شخص کے بارے میں بولتے ہیں جو گھر سے زیادہ دن دور نہ رہ سکے .

گھوڑی پَھینسے کی لاگ

گھوڑا اور بھین٘سا جب بھی ملیں گے لڑائی ضرور ہو گی ، سخت دشمنی کے لیے کہتے ہیں .

گھوڑی کی ہَنسی اَور بالَک کا دُکھ جانا نَہِیں جاتا

گھوڑے کی ہن٘سی اَوربچے کی تکلیف معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ بتا نہیں سکتے ، بے زبان کی بات کوئی نہیں سمجھ سکتا .

گھوڑی پَر سَر سے کَفَن باندْھ کَر بَیٹْھنا چاہِیے

گھوڑے کی سواری خطرناک ہوتی ہے

گھوڑی ٹَپّا

گھوڑی مارْنا

گھوڑی دوڑانا .

گھوڑی سَوار

گھوڑے پر چڑھا ہوا آمی، شہسوار، راکب، گھوڑے پر بیٹھنے والا، گھڑ سوار

گھوڑی کو اِشارَہ کافی ہے ، گَدھے کو لاٹِھیاں پِیٹا کَرو

شریف اشاروں سے مان جاتا ہے ، کمینہ یا ذلیل پٹ کر بھی نہیں سمجھتا .

گھوڑی پِھرنا

رک : گھوڑے دوڑنا .

گھوڑی بَھرْنا

(سالوتری) گھوڑے کا گھوڑی سے جفتی کرنا .

گھوڑی اُٹھانا

گھوڑوں کو تیار کرنا ، حملے کے لیے تیار ہو جانا ، گھوڑے کی باک اٹھانا .

گھوڑی چَڑْھنا

گھوڑی چڑھانا کا لازم

گھوڑی کھیلْنا

گھوڑوں کی دوڑ میں حصّہ لینا .

گھوڑی دَوڑْنا

گھوڑے دوڑانا (رک) کا لازم ، پیغام سلام ہونا .

گھوڑی بَھرانا

(سالوتری) گھوڑی کو گابھن کرنا .

گھوڑی چَڑھائی

ختنہ کے بعد گھوڑے پر بٹھانا ، گھوڑی چڑھنا .

گھوڑی چَڑھانا

۰۱ چری ہوئی لکڑی سے بچے کے عضو تناسل کی کھال پکڑی کر ختنہ کرنا تاکہ کھال پیچھے نہ کھسک جائے ، عضوِ تناسل کی کھال کو کھپچی سے کَس دینا .

گھوڑی دَوڑانا

سخت محنت کرنا ، سعیِ بلیغ کرنا .

گھوڑی کو ٹانگ مَرْد کو بانگ

رک : گھوڑے کو تنگ آدمی کو جنگ ، نادان سختی کرنے سے مانتا ہے اورعقل مند کو اشارہ کافی ہوتا ہے .

گھوڑی دَوڑ لِیے

طاقت یا خواہش ختم ہوگئی .

گھوڑی کا بَنانا

گھوڑے کو سواری کے لیے تیّارکرنا ، گھوڑے کو سدھانا .

گھوڑی کو چَمْکانا

رک : گھوڑا چمکانا ، گھوڑے کو دوڑانا .

گھوڑی کی گَرْدَنی

وہ کپڑا یا کمبل جوگھوڑے کی گردن پر ڈالتے ہیں .

گھوڑی پَر چَڑھنا

ختنہ ہونے کے بعد کی رسم ادا کرنا ، گھوڑی چڑھنا .

گھوڑی دَوڑ چُکے

طاقت یا خواہش ختم ہوگئی .

گھوڑی دار

وہ بندوق جو گھوڑے سے چلائی جائے .

گھوڑی جوڑے کی خَیر

(دعائیہ کلمہ) میاں بیوی اور سواری کا گھوڑا سلامت رہے .

گھوڑی پَر سَوار آنا

عُجلت میں آنا ، جلدی میں آنا ، تھوڑی سی دیر کو آنا ، مختصر وقت کے لیے آنا ، کم وقت کے لیے آنا .

گھوڑی بیچ کَر سونا

نہایت اطمینان سے سونا ، بان٘و پسار کے سونا ، بے فکری سے سو جانا (طنزاً یا مزاحاً غافل ہونے والے کےلیے مستعمل) .

گھوڑی کے لَگے تھے نَعْل مینْڈْکی بولی میرے بھی جَڑ دو

بڑے آدمی کی ریس میں چھوٹے یا ادنیٰ لوگ بھی ویسی ہی آرزو کرنے لگتے ہیں .

گھوڑی چَڑھنے کی شادی

ختنہ کے بعد کی رسم یا خوشی، بچے کو گھوڑے پر بٹھانے کی رسم

گھوڑی پَر کوڑا کَرْنا

گھوڑے کو تیز دوڑانے کے لیے کوڑا مارنا .

گھوڑی کی شادی کَرْنا

گھوڑے کو فروخت کرنا چونکہ گھوڑے بیچنا فال بد خیال کیا جانا ہے اس لیے اس کے فروخت کرنے کو شادی کرنا کہتے ہیں .

گھوڑی کی باگ اُٹھانا

گھوڑے کو لگام کے اشارے سے دوڑنے کے لیے آمادہ کونا ، اُکسانا .

گھوڑی کو جَولانی دینا

گھوڑے کو چاروں طرف گُھمانا ، اُچھالنا ، کُدانا .

گھوڑی کو سِیدھا کَرْنا

گھوڑے کو دوڑنے کا اشارہ کرنا ، گھوڑے کا رخ درست کرنا ، لڑائی کے لیے تیّار کرنا ، حملہ کرنے کے رُخ پر لانا .

گھوڑی گھوڑے لَڑیں موچی بَدْنام ہو

لڑے کوئی نقصان کسی کا ، زبردست کے جھگڑے میں غریب یا نا دار لوگوں ہی کو نقصان پہچ جاتا ہے .

گھوڑی والے

دکن کی فوج ، گھڑ سوار دستہ .

گھوڑی جوڑے

(کنایۃً) انعام و اکرام ، ساز و سامان .

گھوڑی کی ہَنسی اَور بالَک کا دُکھ جانا نَہِیں پَڑْنا

گھوڑے کی ہن٘سی اَوربچے کی تکلیف معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ بتا نہیں سکتے ، بے زبان کی بات کوئی نہیں سمجھ سکتا .

گھوڑی کو رَو میں ڈالْنا

گھوڑے کو تیزی سے منزل کی طرف دوڑانا .

گھوڑی بیچ کَر نِینْد آنا

رک : گھوڑۓ بیچ کر سونا ، غفلت کی نیند سونا ، انتہائی بے خبری کے عالم میں سونا .

گھوڑی کا گِرا سَنبَھلتا ہے نَظروں کا گِرا نَہیں سَنبَھلتا

انسان ایک بار نظروں سے گر جائے تو پھر اسے عزّت نہیں ملتی

گھوڑی گَئے گَدھوں کو راج آیا

اشراف گئے گزرے ہوئے ، کمینوں یا کم اصلوں نے ان کی جگہ لے لی .

گھوڑی گَئے گَدھوں کا راج آیا

اشراف گئے گزرے ہوئے ، کمینوں یا کم اصلوں نے ان کی جگہ لے لی .

گھوڑی کو نَعْل ٹُھکواتے دیکھ کَر بی مینڈْکی بھی نَعْل لَگوانا چاہیں

رک : گھوڑے کےلگے تھے نعل مینڈکی بولی میرے بھی جَڑ دو .

گھوڑی گھوڑے

گھوڑا (رک) کی جعع ، تراکیب میں مستعمل .

گھوڑی گھوڑے لَڑیں موچی کا زین ٹُوٹے

لڑے کوئی نقصان کسی کا ، زبردست کے جھگڑے میں غریب یا نا دار لوگوں ہی کو نقصان پہچ جاتا ہے .

گھوڑی کی اَگَر دُم بَڑھے گی تو اَپْنی ہی مَکّھیاں اُڑاوے گا

ہرایک کو اپنا مطلب پہلے ملحوظ ہوتا ہے ، ہرشخص اپنی ترقی سے خود فائدہ اُٹھاتا ہے .

گھوڑی کی ٹاپ

گھوڑے کے قدموں کی آزاز .

گھوڑی کے پیٹ کی آواز

وہ آواز جو دوڑتے وقت بعض گھوڑوں کے پیٹ سے نکلتی ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں گھوڑی کے معانیدیکھیے

گھوڑی

gho.Diiघोड़ी

اصل: ہندی

وزن : 22

گھوڑی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • مادہ اسپ
  • (پکوان پونی) سویاں توڑنے کی ڈھیکلی کی قسم کی دستی کل جس میں اوکھلی کی وضع کا ایک سوراخ دار توا معہ موسلی کے ہوتا ہے اور موسلی کی داب سے سویوں کا لچھا نکلتا ہے
  • (سلائی بٹائی) ریشم کے بٹائی کے تاروں کو اوپر اٹھائے رکھنے والا چوبی چوکھٹا جس سے تار لٹوؤں میں بندھے لٹکتے رہتے ہیں جن کو گھما کر تاربٹا جاتا ہے، چمبل
  • (دری بافی) وہ لکڑی جس پر مکڑا ٹکا رہتا ہے
  • (گھڑی سازی) گھڑی کے چکر کی چوکی کے سوراخ کا تو یا پروا، پلیٹ، دڑی
  • دوچوبی پایوں پر لیٹواں جڑا ڈنڈا جس پر عموماً کپڑے لٹکائے جاتے ہیں
  • (نائی) بیچ میں سے چری ہوئی کھپچی جس سے ختنہ کے وقت کھال دبا کر کاٹتے ہیں تا کہ کھال پیچھے نہ سرک جائے
  • بیاہ کے گیت جو وداع سے قبل گائے جاتے ہیں (ان معنوں میں عموماً بصیغہؑ جمع)، سہاگ گھوڑیا
  • (کھیل) چڈھی چڑھول، آنکھ مچولی یا چدّر چھپّول وغیرہ میں جس پر وہ سوار ہوں یعنی جس کی چڑھی لیں اسے گھوڑی کہتے ہیں
  • ٹکٹکی جو نیچے میں ہوتی ہے تاکہ حقے کی نے یا لمبی سٹک کے بوجھ سے حقہ گر نہ جائے
  • لکڑی کے قدمچے یا پائیدان جن میں دو تین سیڑھیاں بنی ہوتی ہیں، جو مکانات کی تعمیر یا پتائی وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں
  • چھوٹ خانے دار الماری جس کے اوپر یا جس میں جوتے رکھے جاتے ہیں
  • لکڑی یا ہاتھی دانت کا ٹکڑا جو ستار میں لگاتے ہیں اور جس پر تار رکھتے ہیں
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of gho.Dii

Noun, Feminine

  • ricer, crude machine for making vermicellis
  • lace-maker's stand
  • mare
  • shoe rack
  • stepladder
  • weaver's stand
  • wooden pincers used in circumcision

घोड़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • खेल में वह लड़का जिसकी पीठ पर दूसरे लड़के चढ़ते हैं
  • घोड़ा जाति के पशु की मादा
  • शादी-विवाह में वर पक्ष की तरफ़ से गाया जाने वाला विशेष गीत व रस्म
  • धोबियों की अलगनी
  • पानी के घड़े रखने के लिए खंभों के सहारे लगायी हुई पटरी
  • जुलाहों का एक उपकरण

گھوڑی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گھوڑی)

نام

ای-میل

تبصرہ

گھوڑی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words