تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کالے" کے متعقلہ نتائج

کالے

کالا کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

کالے کی سی لَہر آنا

کبھی کبھی جنون کی کیفیت آنا، سان٘پ کی طرح لہرا کے چلنا .

کالے کا بھائی چَکارَہ

ایک سے بڑھ کر ایک ؛ چورکا بھائی اُچکّا .

کالے کے کاٹے کی لَہر آنا

کالے سان٘پ کے کاٹنے سے ایک خاص کیفیت پیدا ہونا .

کالے منُہ اَندھیرے

نہایت صبح سویرے، علی الصباح

کالے کے آگے چَراغ نَہِیں جَلْتا

کہا جاتا ہے کہ سان٘پ کے سامنے چراغ بجھ جاتا ہے

کالے صابُن مَل کَر گورے نَہِیں ہوتے

کالے کَوّے کھائے ہیں

عوام کا اعتقاد ہے کہ جو کالے کوّے کا گوشت کھاتا ہے اس کے بال سفید نہیں ہوتے جب بڑھاپے میں بھی بال سفید نہ ہون تو ایسے شخص کی نسبت بولتے ہیں .

کالے کا کاٹا پانی نَہِیں مانگتا

افعی کے کاٹے کا بچنا محال ہے، سخت موذی، جسے افعی کاٹے اس کا کوئی علاج نہیں ہے

کالے کے مُنہ میں ہاتھ دینا

ایسا کام کرنا جس میں جان کا خطرہ ہو، جان بوجھ کرخطرہ مول لینا .

کالے سَر کا ایک نَہ چھوڑا

ہرجوان مرد پرنیّت خراب کی .

کالے سَر کی ایک نَہ چھوڑی

رک : کالے سَرکا ایک نہ چھوڑا .

کالے کے کاٹے کا جَنتَر نَہ مَنتَر

جسے افعی کاٹے اس کا کوئی علاج نہیں ہے

کالے مُنھ والا

(عور) چور ، دزد .

کالے کوسوں ہونا

بہت دور ہونا ، بہت فاصلے پر ہونا .

کالے کے مُنہ میں اُنگْلی دینا

ایسا کام کرنا جس میں جان کا خطرہ ہو، جان بوجھ کرخطرہ مول لینا .

کالے دِن

مصیبت کا زمانہ ، سخت پریشانی اور آفت کا وقت ، ظلم و جور کا عہد ، اذّیت و ستم کا زمانہ .

کالےآدمِی صابُن سے گورے نَہِیں ہوتے

کوشش سے فطرت نہیں بدلتی ، بناؤ سنگھار سے بد صورتی دور نہیں ہوتی

کالے سَر کی

کالے سَرکا (رک) کی تانیث ؛ تراکیب میں مستعمل .

کالے سَر کا

مرد، جوان آدمی، گبرو

کالے کا مَن

کالے سان٘پ کا مُہرہ .

کالے سانڈ پَر سَفید دَھبّا

کثرت میں قلت ، برائے نام ، بہت معمولی .

کالے پِیلے دیو

ایک کھیل جو بہت سارے بچّے باہم مل کرکھیلیں، بچّوں کے ایک کھیل کا نام

کالے لوگ

رک : کالا لوگ .

کالے کوس

دور دراز مسافت، بہت دوری پر، ہزاروں کوس

کالے بال

سیاہ بال

کالے پان

کالے رنگ کا پان ، گہرے سبز سیاہی مائل پان .

کالے کا مَنْتَر

وہ منتر جس سے کالا سان٘پ قابو میں آجائے اور نقصان نہ پہونچا سکے .

کالے تِل چابْنا

نہایت بُرا کام کرنا ، بُرے کاموں کی سزا پانا .

کالے کو کِھلانا

(لفظاً) کالے سانپ سے کھیلنا ؛ خطرناک کام کرنا ، محبوب کی کالی زلف کے ساتھ کھیلنا .

کالے دِن دِکھانا

۔مصیبت میں مبتلکا کرنا۔ ؎

کالے پان بھیجْنا

(قانون) جلاوطن کرنا، عبور دریائے شور کرانا، کالے پانی کی سزا دینا

کالے بادَل چھانا

نا اُمیدی ومایوسی کا دور دورہ ہونا ، جبر و ظُلم کی حکمرانی ہونا .

کالے تِل چَبْوانا

غلام بنا لینا، مول لے لینا، مطیع و فرماں بردار بنالینا، احسان مند بنانا، غلامی کا کام لینا، ڈہکانا

کالے ناگ کِھلانا

رک : کالے کو کھلانا .

کالے کوسوں پِھرْنا

بہت بڑی مسافت طے کرنا ، دوردراز جانا .

کالے کاٹْھ کا بُت

کالی لکڑی کی بنی ہوئی مورتی

کالے کَوّے کی جورُو

جب کوئل بولتی ہے تو بچے بلند آواز سے فقرہ کستے ہیں

کالے کوسوں

کالے کوس ، بہت دُور ، دور دراز ملک کو .

کالے ٹَکے صَدْقے کَرْنا

نظر بد سے بچاؤ یا کسی مصیبت یا پریشانی کو دور کرنے کے لیے سیاہ رنگ کے سکے اتارنا .

کالے کا جوڑا

کالے سان٘پ کا جوڑا ، کالے ناگ کا جوڑا ؛ (کنایۃً) زلف سیاہ .

کالے بال والی

(مجازاً) نوعمر ، نوجوان عورت .

کالے پانی جانا

گم ہونا ، دور چلے جانا ، غائب ہوجانا ، معدوم ہوجانا ، دور دفان ہوجانا .

کالے کوسوں جانا

بہت دُور جانا .

کالے پانی بھیجنا

۔سمندر پار اتار دینا۔ عبور دریائے شور کرنا۔ کالے تِل چابنا۔ (ہندو) عو۔ نہایت بُرا کام کرنا۔ بُرے کاموں کی سزا پانا۔ کیا میں نے کالے تل چابے ہیں جو آنکھ نیچی کروں۔

مَہا کالے

بڑے تن و توش کا ، فربہ ، گراں ڈیل ، لمبا ، بہت بڑا ، دیو قامت

بھاڑ لِیپا ہاتھ کالے

محنت کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، کوشش بے ثمر رہی

کَیسے کالے تِل چاٹے ہیں

اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جس کے بال سِن رسیدگی کے باوجود سفید نہ ہوئے ہوں .

کوئِلے کی دَلالی میں ہاتھ کالے

کِس جَنَم کے کالے تِل چابے ہیں

اب تک بال سفید نہیں ہوئے

لِیپا لِیپا پِھر دیکھا تو ہاتھ ہی کالے

محنت کی اور کچھ پھل نہ پایا .

واہ مِیاں کالے خُوب رَنگ نِکالے

شرارتی مکار کی نسبت یا کسی کا مکر و فریب ظاہر ہونے پر کہتے ہیں

کوئِلوں کی دَلالی میں ہاتھ کالے

بُرے کام میں پرنے کا انجام بدنامی ہے؛ جس کام کے کرنے سے ناحق بدنامی ہو اس کی نسبت بولتے ہیں.

بھادوں کی دُھوپ میں ہِرَن کالے

بھادوں کی دھوپ کی شدت جس سے ہرن کالا ہو جاتا ہے

ہولا کھائے مُنْھ ہاتھ دونوں کالے

بعض کاموں میں برائی مول لینی ہی پڑتی ہے

ہِرَن دُھوپ سے کالے ہُوئے جاتے ہیں

ایسی شدت کی دھوپ پڑتی ہے کہ ہرن بھی کالے ہوئے جاتے ہیں ، بہت شدید گرمی پڑ رہی ہے ۔

کاغَذ کالے کَرْنا

رک : کاغذ سیاہ کرنا.

لِیپا پوتی لِیپا پِھر دیکھا تو ہاتھ کالے ہیں

محنت کی اور کچھ پھل نہ پایا .

ہِرَن دُھوپ میں کالے ہُوئے جاتے ہیں

ایسی شدت کی دھوپ پڑتی ہے کہ ہرن بھی کالے ہوئے جاتے ہیں ، بہت شدید گرمی پڑ رہی ہے ۔

دیکھ تِریا کے چالے سَر مُنڈا مُنہ کالے

عورتوں کی چالاکی اور مردوں کی عقلمندی ظاہر کرنے کے لیے مستعمل

اردو، انگلش اور ہندی میں کالے کے معانیدیکھیے

کالے

kaaleकाले

وزن : 22

کالے کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کالا کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of kaale

Noun, Masculine

  • black, dark
  • blacks

کالے کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کالے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کالے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words