تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کانٹوں" کے متعقلہ نتائج

کانٹوں

کانٹا (رک) کی جمع نیز مغیّرہ حالت ، تراکیب میں مستعمل .

کانٹوں پَہ لوٹْنا

. آتش رشک و حسد میں جلنا .

کانٹوں پَہ لِٹانا

ستانا ، مصیبت میں مبتلا کرنا ، دکھ دینا .

کانٹوں بَھرا ہونا

ستم رسیدہ ہونا ، تکلیف دہ ہونا .

کانٹوں پَر بَسَر ہونا

تکلیف میں زندگی گزرنا، بہت ایذا پہنچنا

کانٹوں پہ بَسَر کَرْنا

سخت تکلیف سے گزرنا ، کمالِ ایذا برداشت کر لینا .

کانٹوں بَھرا

۔صفت۔ وہ چیز جس میں سراسر ایذا ہو۔ مونث کے لئے کانٹوں بھری۔ ؎

کانٹوں پَہ نِینْد آنا

عادۃً سخت مصیبت میں بھی سو جانا ، مجبوراً سخت الجھن میں نیند آجانا .

کانٹوں پَر لوٹْنا

. مضطرب رہنا ، بیقرار رہنا ، بے چین رہنا .

کانٹوں پَر پِھرانا

سخت آزار میں مبتلا کرنا ، سخت تکلیف دینا .

کانٹوں بَھری سیج

تکلیف دہ بستر ، مشکلات اور الجھنوں سے پُر ؛ (مجازاً) وہ کام یا چیز جس میں راحت کم اور آلام و مصائب زیادہ ہوں .

کانٹوں کے اُوپَر لوٹْنا

رک : کانٹوں پر لوٹنا ، بے چینی اور بے قراری میں بسر کرنا .

کانٹوں کا بِسْتَر

رک : کان٘ٹوں کی سیج ، تکلیف دہ بستر ؛ آزاد پہنچانے والا ، پریشان کُن .

کانٹوں میں اُلَجْھنا

بِلا وجہ جھمیلے میں پڑنا، مصیبت مول لینا، کنایۃً: جھگڑے میں پھنسنا، ایذر رساں شغلوں میں مصروف ہونا

کانٹوں میں گِھرْنا

مصیبت یا پریشانی میں گرفتار ہونا، مشکل میں پھن٘سنا، جھگڑوں میں مبتلا ہونا

کانٹوں پَر گَھسِیٹْنا

سخت آزار پہنچانا ، اذیّت دینا . تکلیف پہنچانا .

کانٹوں پَر بَسَر کَرْنا

سخت تکلیف سے گزرنا ، کمالِ ایذا برداشت کر لینا .

کانٹوں سے گُلاب کِھلْنا

تکلیف میں بھی راحت ملنا ، اذیت میں مزا آنا .

کانٹوں دار

۔صفت۔ خاردار۔

کانٹوں میں گِرنا

مصیبت یا آفت میں پڑنا ، دقّت میں پڑنا ؛ جھگڑوں میں مبتلا ہونا

کانٹوں میں لوٹْنا

رک : کانٹوں پر لوٹنا ، رشک و حسد میں جلنا .

کانٹوں پَرکِھینچْنا

سخت آزار پہنچانا ، تکلیف میں مبتلا کرنا .

کانٹوں کا ہار

کانٹوں سے بنایا ہوا ہار یا کنٹھا ؛ (مجازاً) بہت زیادہ تکلیف دہ چیز یا امر .

کانٹوں میں اُلْجھانا

مصیبت میں ڈالنا ، مشکل میں پھن٘سانا .

کانٹوں میں گُلاب کِھلْنا

رک : کان٘ٹوں پہ گلاب کِھلنا ؛ مصیبت میں راحت ملنا .

کانٹوں میں تُل کے بِکْنا

ترازو کے کانٹے کے عین مطابق تولا جانا ؛ (مجازاً) سونے چاندی کے بھاؤ بکنا ، بہت مہنگا ہونا ، بیش قمیت ہونا ، نہایت گراں ہونا ؛ کسی چیز کی کمال قدر ہونا

کانٹوں میں کِھینچا جانا

اذیّت یا تکلیف میں ڈالا جانا ، دکھ دیا جانا .

کانٹوں میں کِھینچْنا

رک : کانٹوں پر کھینچنا .

کانٹوں میں اِینچْنا

رک : کان٘ٹوں میں کھینچنا .

کانٹوں میں گھسیٹنا

کانٹوں پر گھسیٹنا، ناقابل برداشت تکلیف دینا

کانٹوں کا تاج

مشکل امتحان ؛ ازیّت ناک عذاب ؛ تکلیف دہ چیز یا عمل .

کانٹوں کی سیج

رک : کان٘ٹوں کا بِستر ، کان٘ٹوں بھری سیج .

کانٹوں کا جھاڑ

خاردار درخت ؛ مراد : وبالِ جان .

کانٹوں میں جھونک دینا

مصیبت میں پھن٘سانا ، مشکل میں ڈالنا .

کیا کانٹوں میں ہاتھ پَڑْتا ہے

کیا عیب لگتا ہے ، کیا نقصان ہوتا ہے.

کِیوں کانٹوں میں گَھسِیٹْتے ہو

بلاوجہ کیوں شرمندہ کرتے ہو ؛ کوئی زیادہ تعریف کرے تو جواباً کہتے ہیں .

رات کانٹوں پَر بَسَر کَرنا

سخت اذیت میں رات گزارنا ، نہایت بے چینی سے رات گزارنا .

رات کانٹوں میں بَسَر کَرنا

رات کانٹوں کے اُوپَر بَسَر کَرنا

سخت اذیت میں رات گزارنا ، نہایت بے چینی سے رات گزارنا .

اردو، انگلش اور ہندی میں کانٹوں کے معانیدیکھیے

کانٹوں

kaa.nTo.nकाँटों

وزن : 22

کانٹوں کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کانٹا (رک) کی جمع نیز مغیّرہ حالت ، تراکیب میں مستعمل .
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of kaa.nTo.n

Noun, Masculine

  • a thorn, a pricker, a hateful person, an obstacle

کانٹوں کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کانٹوں)

نام

ای-میل

تبصرہ

کانٹوں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone